ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی میں پولیس افسران اپنے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں پر سبزیاں لادنے لگے۔
کراچی کے ضلع ملیر کے ایک پولیس افسر کے زیر استعمال پولیس موبائل سے سبزیاں لادنے کا کام لیا جارہا ہے جس کے ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے ۔افسر کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور اہلکار اپنے ”با س“ کیلئے بازار سے ہفتہ بھر کی سبزیاں لاتے ہیں اور اس کام کو بھی اپنے فرائض کا حصہ سمجھتے ہیں جن کا کہنا ہے کہ انہیں افسر جو حکم دیتا ہے اس کی تعمیل کرنا پڑتی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکار پچھلے کافی عرصے سے اس پولیس موبائل کو گوبھی ،ٹماٹر ، پیاز ، لوکی ، آلو اور اس قسم کی دیگر سزیاں لانے کیلئے استعمال کر رہے ہیں جبکہ ضرورت پڑنے پر اسے پیشہ وارانہ فرائض کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ یہ گاڑی حکومت کی طرف سے ملیر کے ایک پولیس افسر کو دی گئی ہے۔
ایمز ٹی وی (صحت/حافظ آباد)کمشنر گوجرانوالہ کیپٹن (ر) محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے فلاحی ویژن کے تحت صحت عامہ کی مثالی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام ممکنہ وسائل استعمال کرتے ہوئے ادویات کی مفت دستیابی ،ڈاکٹروں اور اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کے ساتھ جدید طبی آلات ،لیبارٹری ٹیسٹ اور دیگر بنیادی ضروریات بھی پوری کی جا رہی ہیں اور حکومت پنجاب کا یہ پختہ عزم ہے کہ تمام ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیواسپتالوں کو جدید اور معیاری طبی سہولیات کا مرکز بنایا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے ٹھوس اقدامات سے سول اسپتال حافظ آباد کی کارکردگی میں نمایاں بہتر ی آئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈی ایچ کیو اسپتال کے دورہ کے موقع پر کیا ۔کمشنر نے ایمرجنسی ،مین میڈیکل سٹور ،وارڈز اور آؤٹ ڈور سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور اسپتال میں نظر آنے والی بہتری کے حوالہ سے ڈی سی اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ میں میچ فکسنگ کے الزام میں پکڑے جانے والے کھلاڑی خالد لطیف نے پی سی بی کو فکسر نیٹ ورک پکڑانے کی پیشکش کر دی ۔
زرائع کے مطابق میچ فکسنگ کے الزام میں پی ایس ایل سے باہر ہو جانے والے کھلاڑی خالد لطیف نے وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشکش کردی ہے ۔خالد لطیف نے پی سی بی حکام کو کہا کہ اگر مجھے سزا نہ دی جائے تو میں پی سی بی حکام کو فکسر نیٹ ورک پکڑنے میں مدد کر سکتا ہوں ،تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے اس پیشکش کو مسترد کردیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق خالد لطیف نے 9فروری کو پی سی بی کو فکسر نیٹ ورک پکڑنے میں مدد کرنے کی پیشکش کی تھی ۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں میچ فکسنگ کے الزام میں شرجیل خان اور خالد لطیف کو ایونٹ سے باہر کردیا گیا تھا جبکہ ناصر جمشید کو بھی معطل کردیا گیا ہے ۔دوسر ی جانب محمد عرفان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں ۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگر شائقین کرکٹ اور لاہور کے شہری غیر ملکی کھلاڑیو ں کے بغیر میچ دیکھنے کے لیے تیار ہیں توپی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد لاہور میں ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دھما کے کے بعد غیر ملکی کھلاڑیوں نے لاہور میں فائنل کھیلنے سے انکار کردیا ہے لیکن اگر پاکستانی غیر ملکی کھلاڑیوں کے بغیر پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد لاہور میں چاہتے ہیں تو پھر یہ میچ ہر صورت میں لاہور میں ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسی نے فائنل میچ کے انعقاد کے لیے فول پروف سیکیورٹی دینے کا وعدہ کیا ہے ۔
یہ خبر بھی پڑھیں۔ پی ایس ایل کا طےشدہ فائنل خطرے میں
دوسری جانب وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دھماکے کے باوجود پی ایس ایل فائنل کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام نے سیکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر غیر ملکی کھلاڑیوں کو سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ بھی دی لیکن غیر ملکی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ہم لاہور اسی صورت میں جائیں گے جب فیڈریشن آف انٹر نیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن اس بات کی یقین دہانی کرائی گی کہ لاہور محفوظ جگہ ہے ۔
ایمز ٹی وی(کراچی) ماڈل ایان علی نے سیکرٹری داخلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔
درخواست لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ عدالتی حکم کے باوجود ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا۔
سیکرٹری داخلہ کو حکم دیا جائے کہ وہ نام ای سی ایل سے نام نکالنے کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کریں۔