ایمز ٹی وی ( تعلیم /راولپنڈی ) پنجاب ایگزامی نیشن کمیشن کے تحت پنجم اورہشتم کے سالانہ امتحانات میں پرچوں کی مارکنگ کے لیے مارکنگ سنٹروں میں دفعہ 144کا نفاذ، ہیڈ ایگزامینرروزانہ دو پرچے خود اور سب ایگزامینر روزانہ 50پرچے چیک کرسکے گا۔ مارکنگ میں غلطی پر معاوضہ کی کٹوتی کی سزاتجویز کی گئی ہے ، معلوم ہوا ہے کہ پنجاب ایگزامی نیشن کمیشن نے صوبہ بھر میں پنجم اور ہشتم کے پرچوں کی مارکنگ کے حوالے سے نئی پالیسی جاری کردی ہے
جس کے مطابق مارکنگ سنٹروں میں د فعہ 144کانفاذکیا جائے گا جس پر عمل درآمد ہیڈایگزامینر کی ذمہ داری ہو گی جبکہ پرچوں کی مارکنگ کے حوالے سے ہیڈایگزامینرروزانہ دو پرچے خود چیک کرے گا اور سب ایگرامینر کی جانب سے چیک کیے جانے والے پرچوں میں سے 15پرچے بھی چیک کرنے کا مجاز ہو گا جبکہ سب ایگزامینر کو روزانہ 50پرچے چیک کرنے کے لیے دیئے جائیں گے.
پرچے مارکنگ سنٹروں میں چیک کیے جائیں گے جہاں آئی ٹی ٹیچر کی مدد سے پرچوں کی مارکنگ رپورٹ پی ای سی کو بھجوائی جائے گی ، پنجم اور ہشتم کے پرچوں کی مارکنگ میں غلطیوں پر اساتذہ کے معاوضوں کی کٹوتی کے علاوہ محکمانہ کارروائی کی جائے گی ،31مارچ کو رزلٹ کااعلان کردیا جائے گا۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) بھارت نے واحد ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 208 رنز سے شکست دے دی، مہمان ٹیم 250 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ویرات کوہلی کو ڈبل سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پیر کو حیدرآباد میں ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز بنگلہ دیش نے 459 رنز کے تعاقب میں 103 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی شکیب الحسن 22 رنز بنانے کے بعد روندرا جدیجا کی گیند پر پجارا کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔
محمود اللہ اور مشفق الرحیم کے مابین 56 رنز کی شراکت قائم ہوئی، مشفق 23 رنز بناکر ایشون کی گیند پر جدیجا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، 213 کے مجموعی اسکور پر صابر رحمان 22 رنز بنانے کے بعد ایشانت شرما کا نشانہ بن گئے۔
محمود اللہ نے 64 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم250 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ مہدی حسن مرزا 23 ، تیج السلام چھ اور تسکین احمد ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ روی چندرن ایشون اور روندرا جدیجا نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں، ایشانت شرما نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /پنگریو)بدین کے100سے زائد اسکولوں کے ٹیسٹ ایڈ منسٹریٹر تر بیتی ورکشاپ میں شامل سندھ کے 29 اضلاع میں تیسری جماعت کے 230طلبہ و طالبات کی مادری زبان اورحساب کے مضامین میں ان کی ذہنی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لیے تعلیمی جائزہ پروگرام شروع کیا گیا ہے ،اس جائزہ پروگرام کا انعقاد محکمہ تعلیم اور پیس نامی ادارے کی جانب سے کیا گیا ہے.
ضلع بدین سے تعلق رکھنے والے ایک سو سے زائد اسکولوں کے ٹیسٹ ایڈ منسٹریٹروں کے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ( پیس) کے ضلعی فوکل پرسن ڈاکٹر خلیل احمد کورائی نے کہا ہے کہ 2009 کے بعد پہلی بار نصاب میں تبدیلی لانے کے لیے جائزہ لیا جا رہا ہے تربیتی ورکشاپ اسی سلسلے کی کڑی ہے ، محکمہ تعلیم ضلع بدین کے فوکل پرسن محمد خان سموں نے کہا کہ 13اور14 فروری کو سندھ سطح پر ہونے والے اس جائزے سے معلوم ہو جائے گا کہ موجودہ تعلیمی نصاب طلبہ و طالبات کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کر نے میں معاون ثابت ہو رہا ہے یا نہیں.
انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام سندھ بھر میں منعقد کیا جارہا ہےپیس تربیتی ورکشاپ میں ضلع بدین کی پانچوں تحصیلوں ٹنڈو باگو، بدین، گولارچی، تلہار اورماتلی کے پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے اساتذہ حصہ لے رہے ہیں پیس اور محکمہ تعلیم کے اس تربیتی ورکشاپ میں حصہ لینے والے اساتذہ نے اس تربیتی پروگرام کو خوش آئند اور وقت کی ضرورت قرار دیاا ور کہا کہ اس طرح کے تربیتی پروگراموں سے اساتذہ اور طلبا جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں گے۔
ایمز ٹی وی ( تعلیم / کراچی) محکمہ تعلیم سندھ کی مسلسل ٹال مٹول اورفورٹیئر فارمولے پر نظرِ ثانی نہ ہونے کے خلاف سندھ بھر کے کالج اساتذہ 15فروری کو کراچی پریس کلب کے سامنے دھرنادیں گے اس بات کا اعلان سندھ پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسو سی ایشن کے مرکزی صدر پروفیسر فیروزالدین صدیقی نے سپلا کراچی ریجن کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پروفیسر علی مرتضیٰ،ریجنل صدرکراچی پروفیسر عامرالحق، جنرل سیکریٹری پروفیسرمنور عباس، پروفیسر غلام رسول لاکھو، پروفیسرعزیز اللہ میمن، پروفیسرنہال اختر، پروفیسرامیر علی لاشاری، پروفیسر رسول بخش قاضی، پروفیسر مفتاح الدین، پروفیسرفہیم ارشد، پروفیسر محمد عدیل، پروفیسر عبدالمجید ٹانوری ، پروفیسر نزاکت علی، پروفیسر علی شیر گھانگھرو، پروفیسرابوبکر بھٹو ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر صدیقی نے مزید کہا کہ سندھ کے کالج اساتذہ کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں روا رکھا جارہا ہے۔
ایمز ٹی وی ( تعلیم /کراچی) صوبا ئی وزیر تعلیم برا ئے تعلیم و خواندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ اسکولز اور کا لجز میں کمپیو ٹر لیب کو مکمل طو ر پر فعال کیا جا ئے ۔ محکمہ تعلیم ہا ئی اسکو لز او ر کا لجز کمپیو ٹر ز اور اس سے متعلقہ فر نیچرز کی فرا ہمی کو یقینی بنا رہا ہے کیو نکہ دو ر جدید میں کمپیو ٹر کی تعلیم کی اہمیت سے انکا ر نہیں ہے ۔ یہ با ت انہو ں پیرکو اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدا ر ت کر تے ہو ئے کی۔
اجلا س میں سیکریٹری تعلیم اسکو لز مصطفی جما ل سید اور سیکریٹری تعلیم کا لجز ڈاکٹر ریاض میمن بھی مو جو د تھے ۔صوبا ئی وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ اسکو لز اور کا لجز کو فرا ہم کیے جا نے والے کمپیو ٹرز اور متعلقہ فرنیچرز کی فہرست ان کو جلد از جلد پیش کی جائے اور جن تعلیمی ادا رو ں میں ان کی قلت ہے وہا ں ان کی کمی کو فو ر ی طو ر پر پورا کیا جا ئے ۔
انہو ں نے کہا کہ اس دو ر جدید میں کمپیو ٹر کی تعلیم کی اہمیت سے انکا ر ممکن نہیں ہے اور سر کا ر ی تعلیمی ادا روں کے طلبا ء کو کسی بھی میدا ن میں پیچھے نہیں رہنا چا ہیے۔ جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا کہ اگر کمپیوٹر کی تعلیم دینے والے اسا تذہ کی بھی کمی ہے تو اس کو ہنگا می بنیا دو ں پر پورا کیا جا ئے تا کہ تدریسی عمل میں کو ئی رکا وٹ نہ پیدا ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ لو ڈ شیڈنگ کی صورت میں متبا دل بجلی کی فراہمی کا بھی انتظام کیا جا ئے محکمہ تعلیم میں فنڈز کی کمی نہیں ہے۔
ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی میں تھانہ کلری پولیس نے ایس ایچ او اے وی سی سی اختر حسین اور پولیس پارٹی کے خلاف شہری اخلاق کی مدعیت میں اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او اے وی سی سی نے چار دسمبر2016کو مدعی مقدمہ کو گھر سے اغوا کیا۔
چھاپہ مار ٹیم نے اخلاق کی رہائی کے لیے اہلخانہ سے 3لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا اور اس سلسلے میں اہلخانہ اورپولیس پارٹی کے درمیان معاملات رقم کی ادائیگی کا شیڈول طے ہوا۔اے وی سی سی کے ایس ایچ او نے تاوان کی مد میں 30ہزار روپے لیکر اخلاق کو رہا کردیا جبکہ بقایا تاوان 2لاکھ 70ہزار روپے اقساط میں دینا طے پایا۔
اعلیٰ حکام نے تحقیقات میں جرم کے مرتکب ہونے پر ایس ایس او اختر حسین کٹور کو معطل کردیا۔