جمعرات, 16 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(کراچی) 7ویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کی اختتامی تقریب میں پاک بحریہ کے تحت جاری کثیرالملکی بحری مشق امن2017 پاکستان کے جے ایف تھنڈرطیارونے فلائی پاسٹ کاشاندارمظاہرہ کیا، بحیرہ عرب پاکستانی شاہینوں کی گھن گرج سے گونج اٹھا۔
7ویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کوصحیح معنوں میں نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی اقتصادی ترقی اورخوشحالی کے لیے اہم ہے۔
تفصیلات کے مطابق میری ٹائم کانفرنس کا انعقاد نیشنل سینٹر فار میری ٹائم پالیسی ریسرچ (NCMPR) کے زیرانتظام کیا گیا، کثیرالقومی بحری مشق امن2017 کے سلسلے میں3 روزہ بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کے دوران میری ٹائم سیکیورٹی، اقتصادیات اور بحری ماحول پر تبادلہ خیال کے کیا گیا، پاکستان اور دنیا کے مختلف ممالک کے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کانفرنس میں شرکت کی۔
خواجہ آصف نے مزید کہاکہ بحر ہند عالمی و سیاسی حوالے سے ایک مرکز بن کر ابھرا ہے کیونکہ دنیا کے دفاعی مفادات کا رجحان اس خطے کی جانب ہے۔ بڑھتی ہوئی سمندری تجارت اوربحری راستوں پر بڑھتے ہوئے انحصار نے اقوام عالم کے لیے بحرہندکی اہمیت میں اضافہ کردیا ہے۔ سی پیک اور گوادر پورٹ کے فعال ہونے سے شمالی بحیرہ عرب میںبحری سرگرمیوں میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا جس کے نتیجے میں بلا تعطل سمندری تجارت کے لیے پاک بحریہ کی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی ذمہ داریوں میں مزیداضافہ ہوگا۔
وزیر دفاع نے پاک بحریہ کے بحری دفاع اور امن واستحکام کو برقرار رکھنے کے انفرادی اور اس مد میں دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ اجتماعی اقدامات کو سراہا۔ وزیر دفاع نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کی قابل قدر تجاویزکو حکومت زیر غور لائے گی۔ قبل ازیں چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکااللہ نے کہا کہ اقتصادی راہداری اور بحری قوتوں کے آپس میں روابط جیسے اقدامات نے خطے میں اقتصادی استحکام کی راہ ہموارکی ہے۔
سی پیک اور گوادر پورٹ کے آغازکے ساتھ ہی اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہونے میں مدد ملے گی، دنیا کا سمندری تجارت پر بڑھتے ہوئے انحصار اور توانائی کے وسائل کے حصول کے سبب بحرہند کا دفاع بہت اہمیت کا حامل ہے۔آزادانہ تجارت میں کسی قسم کا تعطل یا رکاوٹ نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی معیشت پر اثر انداز ہوگی۔
آخر میں وزیردفاع نے کانفرنس کے دوران آرٹیکل اورپوسٹربنانے کے مقابلے جیتنے والے بحریہ کالج/ یونیورسٹی اور NCMPR کے طلبا کو مبارکباد دی اورانعامات تقسیم کیے۔ غیر ملکی وفود، پاک بحریہ کے آفیشلز، سول اورملٹری کی اعلیٰ قیادت اور سفارت کاروں کی بڑی تعداد نے کانفرنس میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پر آج (منگل ) کو کراچی پہنچیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف’پاک بحریہ کے تحت جاری کثیرالملکی بحری مشق امن2017‘کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ وزیراعظم گہرے سمندر میں مشقوں کا معائنہ بھی کریں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ میں شرجیل خان اور خالدلطیف پراسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد سیاست دانوں اور سابق کرکٹرز نے توپوں کے رخ غیر ضروری طور پر پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب کردیئے ہیں اور انہیں ذمے دار ٹھہرارہے ہیں۔
ان الزامات کے جواب میں چیئر مین پی ایس ایل اور پی سی بی ایگزیکٹیو کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ پاکستان کا اثاثہ ہے اور پاکستان کو پہلے رکھیں۔ اگر سیاست دانوں اور کرکٹرزکی مجھ سے دشمنی اور سیاسی اختلافات ہیں تو اس کےبدلے لیگ کو بدنام نہ کریں ۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ یہ لیگ جتنی میری ہے اتنی ہی ہرپاکستانی کی ہے۔ یہ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے۔ پاکستان کی عوام چاہتی ہے کہ یہ لیگ کامیاب ہو۔ میں نہیں چاہتا کہ میری تعریف ہو۔ میں چاہتا ہوں کہ ٹورنامنٹ میں اگر کوئی خامی ہے تو اس کی نشاندہی کریں اورہم اسے دور کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کو بہتر بنائیں گے، آپ نے دیکھا کہ افتتاحی تقریب پچھلے سال سے بہتر تھی۔ چند بڑے غیر ملکی اس میں شامل ہوئے۔ لاہور میں فائنل کے لئے تیاریاں مکمل ہیں۔ ٹورنامنٹ کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ایک سیاست دان سے سوال پوچھا گیا کہ پی ایس ایل کیسی ہے۔ تو انہوں نے کہا کہ یہ زبردست ٹورنامنٹ ہے۔ لیکن جب سوال پوچھنے والے نے سیاست دان سے کہا کہ اس کے روح رواں تو نجم سیٹھی ہیں ،تو انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم اس کے روح رواں نجم سیٹھی ہیں۔ میرا سیاست دانوں کو مشورہ ہے کہ اپنی سیاست کو کرکٹ سے الگ رکھیں۔
 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی میں سسی ٹول پلازہ کےقریب مسافرکوچ الٹ گئی ۔

کراچی میں سسی ٹول پلازہ پر مسافر کوچ الٹنے سےدو مسافر جاں بحق اور18 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہاہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) آسٹریلیا نے سندھ پولیس کو جدید ترین کرائم سین وین تحفے میں دیدی۔ ایس ایس پی کراچی جاوید اکبر ریاض کے مطابق وہیکل کرائم سین کا ایک پورا اسٹیشن ہے۔ تحقیقاتی افسران کیلئے کرائم سین سے منسلک تمام آلات موجود ہیں۔
کرائم سین وہیکل میں خصوصی طور پر ہائی ڈیفی نیشن کیمرہ بھی نصب ہے۔ وین میں فنگر پرنٹس ، ڈیجیٹل فرانزک، ڈی این اے محفوظ کرنے کی بھی سہولیات موجود ہیں۔

 

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)نجی نیوز چینل کے اسسٹنٹ کیمرہ مین کے قتل پر پاک فوج بھی میدان میں آگئی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ” آئی ایس پی آر“ کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اسسٹنٹ کیمرہ مین کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیمور کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اوردکھ کی گھڑی میں  اہل خانہ کے غم میں شریک ہیں۔