جمعرات, 16 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ )فیض احمد فیض کی شاعری میں محبت اور انقلاب بیک وقت نظر آتے ہیں۔ میر، غالب اور اقبال کے بعد جو مقبولیت فیض کے حصے میں آئی وہ شاید ہی کسی شاعر کو نصیب ہوئی ہو۔ آج فیض احمد فیض کا 106 واں یوم پیدائش ہے۔فیض احمد فیض بیسویں صدی کا ایسا ترقی پسند شاعر جس کی ایک ہتھیلی پر رومانیت کاچراغ تو دوسری ہتھیلی پر سماجیت کی مشعل تھی1911کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے،1963میں لینن امن ایوارڈ سے نوازا گیا۔وہ جبرو استبدادکے مخالف اور عدل وانصاف کے داعی تھے۔
فیض نے سوشلزم سے وابستگی اور آزادانہ اظہار ِ خیال کی کڑی سزا بھگتی، چار سال قید میں رہےلیکن ان کی سوچ پر پہرے نہ لگائے جا سکے۔
 
 
فیض کی شاعری کو اس درجہ مقبول بنانے میں ان کے منفرد اسلوب کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔فیض انگریزی، اردو اور پنجابی کے ساتھ فارسی اورعربی پر بھی عبور رکھتے تھے۔فیض کی شعری تصانیف میں غمِ جاناں اور غم دوراں ایک ہی پیکر میں یکجا ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف نے جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے 3 ایف سی اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نوازشریف کا مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ جوانوں نے وطن کے دفاع کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، قوم اپنی بہادر افواج کی قربانیوں کو سراہتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں اور دہشت گردوں کا ملک سے نیٹ ورک توڑ دیا ہے اور باقی رہ جانے والے دہشت گردوں کا بھی جلد خاتمہ کر دیں گے۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)سندھ پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسو سی ایشن کے مرکزی صدر پروفیسر فیروزالدین صدیقی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ کی مسلسل ٹال مٹول اورفورٹیئر فارمولہ پر نظرِ ثانی نہ ہونے کے خلاف سندھ بھر کے کالج اساتذہ 15 فروری کو کراچی پریس کلب کے سامنے دھرنادیں گے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)اسلام ہائیکورٹ نے ویلنٹائن ڈے کوسرکار ی طور پر منانے اور میڈیا کو کوریج سے روکدیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی کہ ویلنٹائن ڈے اسلامی روایات کی خلاف ورزی ہے جس کی وجہ سے اسے منانے پر پابندی لگائی جائے جس پر ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کیا اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو مکمل طور پر کوریج کرنے سے بھی روک دیا ہے۔
 
درخواست کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی اور ریمارکس دیئے کہ ہمارے ہاں لال رومال کی تحریک چلی مغرب میں لال گلاب کی تحریک چلی۔جسٹس شوکت عزیز نے وزارت اطلاعات،وفاق،چیئرمین پیمرا اور چیف الیکشن کمشنر نے 10 روز میں جواب طلب کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ ویلنٹائن ڈے کو عوامی مقامات پر منانے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی اس کو سرکاری سطح پر منانے کی اجازت ہوگی جبکہ میڈیا کو کوریج سے بھی روک دیا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)عالمی ادارے نے نواز حکومت کے دہشتگردی کے خلاف اقدامات کو اہم قراردے دیا،امریکہ کو حمایت جاری رکھنے کی سفارش کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی ورکنگ گروپس نے پاکستان کی پالیسی بارے تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے،امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ امریکہ اب پاکستان سے بہت مایوس ہوتا جارہا ہے،پاکستانی سیاسی جماعتیں عالمی پالیسی کے لیے اقدامات اٹھائیں۔
ڈائریکٹر ہریٹیج فاﺅنڈیشن لیزا کرٹس نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت دہشتگردی کے خلاف ٹھیک کام کررہی ہے،نواز شریف حکومت نے دہشتگردی کے خلاف اہم اقدامات اٹھائے ہیں،امریکہ کو پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنا ہوگا