ایمزٹی وی(اسپورٹس)یوتھ پارلیمنٹ کے وفد نے آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف سے دبئی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق صدر کا کہنا تھا ملک میں گڈ گورننس کا بحران اور قومی سطح پر سیاسی قیادت کا فقدان ہے، عوام کو ڈرانے کے بجائے انہیں معاشی اور سیاسی طور پر مضبوط کرن کی ضرورت ہے، نئی سیاسی جماعت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، بنیادی طور پر مہاجر ہوں اور مہاجروں سے دلی ہمدردی ہے، لیکن ایم کیو ایم کی قیادت سنبھالنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، جلد پاکستان آکر سیاسی سرگرمیوں میں بھرپر حصہ لوں گا۔
ایمز ٹی وی( تعلیم / کراچی) جامعات سے متعلق امور پر باہمی رابط کو بڑھایا جائے اور سندھ کے طلبہ کے بہتر مستقبل کے لئے انٹریونیورسٹی فار پروموشن آف ایجوکیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ جس میں شرکت کے لئے سندھ یونیورسٹی ،کراچی یونیورسٹی ، مہران یونیورسٹی ، این ۔ ای ۔ ڈی یونیورسٹی ، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو ، ضیاء الدین یونیورسٹی ، ای۔ بی۔ اےسکھر ،سندھ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کے وائس چانسلرز کا اجلاس سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے پیر 13 فروری 2017 کو جامعہ ِ قانون میں منعقد ہوگا۔
اس بات کی منظوری جسٹس(ر) قاضی خالد علی کی زیر صدارت سینڈیکیٹ کے اجلاس میں دی گئی۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ Ph.Dلاء پروگرام خزاں سمیسٹر2017کے پری انٹر ٹیسٹ کا انعقاد HEC کی گائیڈلائن کی روشنی میں یونیورسٹی منعقد کریگی۔ اجلاس میں صحافیوں کی تعلیم و تربیت کے پروگرام کی توثیق دی گئی۔ اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کے سابقہ جج صاحبان کی یونیورسٹی میں پروفیسر کی تقرری کے لئے عمر کی حد 70 سال کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس نے بانی وائس چانسلر جسٹس(ر) قاضی خالد علی قانون کی تعلیم و تربیت اور دیگر جامعات کو ساتھ لیکر چلنے اور اُن کی بھی تعلیم و ترقی کے لیے کی جانے والی انتھک محنت اور دن رات کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ایمز ٹی وی ( تعلیم /کراچی ) جامعہ کراچی نے وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے دباؤ پر وفاق اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سلمان ڈی محمد کے پی ایچ ڈی کے مقالے کا معاملہ سینڈیکیٹ کے ایجنڈے میں شامل کرلیا ہے، سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر پر اس حوالے سے شدید دباؤ تھا کئی روز قبل انہیں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایک اعلیٰ افسر کی طرف سے فون بھی آیا تھا کہ سنڈیکیٹ کا اجلاس جلد بلانے کے لیے نئے وائس چانسلر سے کہا جائے نئے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل کا یہ پہلا سنڈیکیٹ کا اجلاس ہو گا ۔ کیونکہ وہ کبھی ماضی میں سنڈیکیٹ کے رکن نہیں رہے، گزشتہ ہفتے بورڈ آف ایڈوائس اسٹڈیز کے اجلاس میں بھی اُنہوں نے پہلی بار شرکت کی تھی، نئے وائس چانسلر کی زیرصدارت 17؍فروری کو ہونے والے سنڈیکیٹ کے اجلاس میں ڈاکٹر سلمان ڈی محمد کے علمی سرقے کےمعاملے کو سرفہرست رکھا گیا ہے ۔
جس سے جامعہ کراچی پر پڑنے والے شدید دباؤ کا پتہ چلتا ہے، اجلاس میں اسلامک لرنگ کے تین پروفیسرز پر عائد علمی سرقے کا معاملہ بھی زیربحث آئے گا، اجلاس میں سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ندیم الزماں کو اضافی انکریمنٹ دینے پر غور کیا کیا جائے گا۔ اجلاس میں جامعہ کراچی میں کھلنے والے دو بینکوں کی برانچز کے کرائے نامے کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا، لیکن پیٹرول پمپ پر بات نہیں ہوگی۔ یاد رہے کہ وسیع رقبے پر قائم پیٹرول پمپ بغیر کسی ٹینڈر کے سفارش پر محض ایک لاکھ روپے کرائے ماہانہ پر دیا گیا ہے.
اجلاس میں محمد اکبر کواسٹنٹ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن افسر مقرر کرنے پر غور کیا جائے گا محمد اکبر سمیت درجنوں افراد سابق وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کے دور میں بغیر اشتہار اور انٹرویو کے بطور افسر بھرتی کرلیے گئے تھے، اجلاس میں دوران ملازمت انتقال کرنے والے ملازمین کے خاندان کی مدد کے لیے فنڈ قائم کرنے پر غور کیا جائے گا۔
ایمز ٹی وی(لاڑکانہ) نوشہرو فیروزسے درگاہ مہبن شاہ لاڑکانہ جانے والے زائرین کی کشتی دریائے سندھ میں الٹ گئی، حادثے میں چار افراد جاں بحق تو پینتیس افراد کو بچالیا گیا، تاہم دس افراد تاحال لاپتا ہیں۔
سندھ میں سڑکوں کے بعد دریا میں بھی حادثے ہونے لگے، دریائے سندھ میں زائرین کی کشتی الٹ گئی، حادثے میں 4افراد جاں بحق تو 35کو بچا لیا گیا مگر افسوس کہ 10افراد منزل کے قریب پہنچے لیکن کنارا نہ ملا اور اب تک لاپتا ہیں۔
دریا سے موٹر سائیکلیں اور دیگرسامان نکال لیا گیا، لیکن ڈوبے گئے مزید دس افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔