ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ /کراچی ) ہدایت کار بلال لاشاری کی فلم ’’مولا جٹ ٹو ‘‘ جس کی شوٹنگ شروع کردی گئی ہے۔
فلم میں غلام محی الدین کو بھی اہم کردار کے لیے منتخب کیا گیا تھا تاہم انھوں نے اسکرپٹ پڑھنے کے بعد اس فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی۔
غلام محی الدین کا کہنا ہے کہ بلال لاشاری ایک اچھے ہدایت کار ہیں اور مجھے ان کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوتی لیکن فلم میں مجھے جس کردار کے لیے انہوں نے منتخب کیا یہ کردار میرے مزاج کے مطابق بہتر نہیں لگا۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کرپشن کی کہانی منظرعام پر آچکی ہے اور نت نئے انکشافات کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ اس تمام تر معاملے پر ایک بک میکر کا کہنا ہے کہ یہ تمام میچ پہلے سے ہی فکس ہیں اور اس ایونٹ پر جتنے پیسے خرچ کئے گئے ہیں وہ پہلے دو میچوں میں ہی پورے کئے جا چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بک میکر بٹ نے نجی ٹی وی سماءنیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساری چیز داﺅ پر ہے ، یعنی میچ ہونے سے پہلے ہی دبئی کے تمام بڑے ہوٹلوں میں کمرے بک ہو چکے ہیں اور بھارت اور لاہور کے سٹے باز وہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔ بک میکر نے کہا کہ لیگ کے پہلے دو میچ جس طرح کرائے گئے ہیں انہوں نے بک میکرز اور پنٹرز کو بھی فارغ کر دیا ہے اور پورے ٹورنامنٹ کے پیسے پورے کر لئے ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں بک میکر بٹ نے کہا کہ تمام کھلاڑی پہلے سے ہی بک ہیں، یہ میچ نہیں بلکہ بہت بڑا جواءہو رہا ہے، کسی شریف آدمی سے پوچھیں جسے کرکٹ کی الف، ب کا بھی نہیں پتہ، وہ بھی کہے گا کہ جواءہو رہا ہے ۔ بک میکر کا کہنا تھا کہ دبئی میں بہت بڑی بک ہے جو لاہور سے دبئی میں اکٹھی ہوتی ہے اور انگلینڈ میں اکٹھی ہوتی ہے، ہمارے ملک سے پانی کی طرح پیسہ جا رہا ہے۔
بک میکر سے سوال کیا گیا کہ اب تک کتنا سٹہ لگ چکا ہے تو اس کا کہنا تھا کہ کیا آپ کو نہر میں بہتے پانی کا اندازہ ہے؟ بالکل اسی طرح اس کا بھی کوئی اندازہ نہیں ہے، میں تو یہاں تک بتا رہا ہوں کہ ایونٹ پر جتنے پیسے لگے ہیں وہ دو میچوں میں پورے ہو چکے ہیں ۔
بک میکر بٹ کا مزید کہنا تھا کہ دبئی کے ہوٹلوں میں جواریوں کے علاوہ کھلاڑیوں کے مہمانوں کیلئے بھی کمرے بک کئے جا چکے ہیں اور لاہور سے ساری کٹنگ دبئی اور دبئی سے بھارت میں ہو رہی ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں بک میکر نے کہا کہ جس طرح ایک فلم بنتی ہے، اس میں سب کا اپنا اپنا کردار ہوتا ہے، اسی طرح یہ بھی میچ نہیں ہو رہے بلکہ ایک فلم بن رہی ہے اور ہر کھلاڑی کی جب میں پرچی میں جس میں اس کے کردار سے متعلق لکھا ہے، وہ اپنا کردار ادا کرتا ہے اور پھر واپس چلا جاتا ہے۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد عرفان کو فکسنگ اسکینڈل سے کلیئر کر دیا گیا ہے اور وہ اپنی ٹیم کے ساتھ اسٹیڈیم روانہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کرپشن اسکینڈل میں تحقیقات کے پی سی بی نے محمد عرفان کو کلیئر کر دیا ہے اور وہ تمام الزامات سے بری ہو گئے ہیں جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی نے انہیں دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے تحقیقات کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے انہیں آج لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم پی سی بی کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد وہ اپنی ٹیم کے ساتھ اسٹیڈیم روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے اور لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چئیرمین نجم سیٹھی نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ محمد عرفان سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم فوری طور پران پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی جا رہی۔
ایمز ٹی وی (تجارت) منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے فنڈنگ روکنے کیلئے نئے ہائی ٹیک ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے فنانشیل انٹیلی جنس تیز تر ہو گی۔
مرکزی بینک اعلامیے کے مطابق ڈیٹا سینٹر کا جدید ترین سافٹ ویر منی لانڈرنگ کیسزکو پہلے کے مقابلے تیزی سے پکڑے گا۔
اعلامیے کے مطابق ڈیٹا سینٹر کے تحت ،بینکس ، ایکسچینج کمپنیوں اور دیگرذرائع سے رقم کی منتقلی پر گہری نظر رکھی جائے گی۔ پہلے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گرد فنڈنگ کی نگرانی کا نظام خود کار نہیں تھا اور یہ کام کافی سست رو تھا۔
اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ امید ہے ڈیٹا سینٹر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اچھی انٹیلی جنس فراہم کرے گا۔ اب منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں سے کام یاب تحقیقات ہو سکیں گی۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیز ن ٹو کےمیچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈ نگ کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔
ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد کی ضمانت کی درخواست کو مرکزی کیس کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی ہے۔
ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد طویل جلاوطنی کے بعد 6 فروری کو وطن واپس پہنچے تھے۔ کراچی ائرپورٹ سے پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔ 7 فروری کو انہیں کراچی میں دہشت گردوں کا علاج کرانے کے مقدمہ میں اے ٹی سی کورٹ نے 11 فروری تک جیل بھیج دیا تھا۔
درخواست کی سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انہیں عدالتی نوٹس آج ہی ملا ہے، اس پر غور کیلئے کچھ وقت درکار ہے۔ جس پر عدالت نے درخواست کو مرکزی کیس کے ساتھ لنک کرتے ہوئے سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی۔
عدالت نے سلیم شہزاد کو جیل میں بی کلاس دینے کا حکم جاری کردیا۔ سلیم شہزاد ڈاکٹر عاصم حسین، میئر کراچی وسیم اختر، پی ایس پی کے رہنما انیس قائم خانی سمیت دیگر کے ہمراہ دہشت گردوں کا علاج کرانے کے مقدمہ میں گرفتار اور سینٹرل جیل میں ہیں۔