جمعرات, 16 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی اپنی بیٹیوں کی تربیت کے حوالے سے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں اوریہی وجہ ہے کہ بیٹیوں کے معاملات زیادہ قریب سے دیکھتی ہیں لیکن اب جھانوی کپور کی فلمی دنیا میں انٹری کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں جس کے بعد اداکارہ نے بیٹیوں پر حیرت انگیز پابندی لگادی ہے۔
 
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی ان کے قریبی دوست شیکھر کے ساتھ قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس پر سری دیوی نے سخت ناگواری کا اظہار کیا تھا تاہم اب بیٹی جھانوی فلم نگری میں انٹری دینے کو تیار ہیں لہٰذا سری دیوی نے کسی قسم کے تنازعے سے بچنے کے لیے بیٹیوں کو دوستوں سے دور رہنے، ان کے ساتھ سیلفیاں لینے اورسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے منع کردیا ہے
 
دوسری جانب والدہ کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے بعد جھانوی کپور اورخوشی کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کئی پوسٹ ہٹادی ہیں۔
 
واضح رہے کہ سری دیوی کے شوہر اور نامور پروڈیوسر بونی کپور نے بیٹی جھانوی کپورکی کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے کی خبر کی تصدیق کی تھی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 137 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں لاہور کی بیٹنگ جاری ہے۔
دبئی انٹرنیشنل گراؤنڈ میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکلم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرBنے کا فیصلہ کیا، کوئٹہ کی جانب سے اس شفیق اور احمد شہزاد نے بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن احمد شہزاد تیسرے ہی اوور میں 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جب کہ کیون پیٹرسن اور کپتان سرفراز احمد بھی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکے وہ بالترتیب 3 اور ایک رنز بنا کر پویلین لوٹے، محمد نواز بھی صرف ایک ہی رنز بناسکے۔ روسوو 60 جب کہ اسد شفیق 29 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
لاہور کی جانب سے محمد عرفان نے 3، سہیل تنویر اور سنیل نارائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)مشہور پاکستانی گلوکار طاہر شاہ ’آئی ٹو آئی‘ اور ’اینجل‘ گانے کے بعد اب ویلنٹائن ڈے پراپنا نیا گانا ریلیز کرنے جا رہے ہیں۔بے پناہ تنقید کے باوجود اپنے منفرد گانوں کی وجہ سے مشہور ہونے والے پاکستانی گلوکارطاہرشاہ اب اپنا تیسرا گانا ریلیز کرنے جا رہے ہیں ۔ گلوکار کی جانب سے اپنا نیا گانا ’ویلنٹائن ڈے‘ پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
طاہر شاہ نے پہلا گانا ’آئی ٹو آئی‘ 2013 میں ریلیزکیا تھا جس میں انہوں نے اپنے انداز سے لوگوں کو حیران کیا تھا جب کہ گزشتہ سال ان کا نیا گانا ’اینجل‘ بھی کسی سے کم نہ تھا۔ ان کے دونوں گیتوں پر تنقید تو بے پناہ ہوئی لیکن طاہر شاہ اسی حوصلے اور خود اعتمادی کے ساتھ اب تیسرا گانا بھی ریلیز کرنے جا رہے ہیں جس کا مداحوں کی جانب سے خاصا انتظار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ طاہر شاہ کے گانا ’آئی ٹو آئی ‘ سوشل میڈیا پربے حد مقبول ہوا تھا جب کہ امریکا میں ان کے گانے ’’آئی ٹو آئی‘‘ کو ’’پریسٹیج ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی(صوابی)وزیر ریلو ے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے ہماری حکومت کو پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ بطور تحفہ دیا گیا ہے،چینی بھائیوں کو پچھلی حکومت پریقین نہیں تھا
تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے خان صاحب کو ملک بنانے کا موقع دیا لیکن انہوں نے اس موقعے کا غلط فائدہ اٹھا یااور دھرنے دینا شروع کردئیے جن میں ہر روز ایک نیا جھوٹ سننے کو ملتا تھا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ان کا جھوٹ بڑھتے بڑتھے پانامہ لیکس تک پہنچ گیا جبکہ ان کے پانامہ کا پاجامہ بن جائے گا۔
 
انہوں نے کہا کہ اکیلے عمران خان ہی نہیں ان کئی حامی ایسے ہیں جنہوں نے ٹی وی کی اسکرین پر بیٹھ کر جھوٹ بولنے کاٹھیکہ لیا ہواہے،لیکن ہم جھوٹ نہیں بولتے ہمارے پاس جلسہ گاہ اور عوام کی طاقت ہے جہاں ہم عوام کیساتھ وہی وعدہ کریں گے جو پوری کری سکیں ، ہم کبھی بھی عوام کو سبز باغ نہیں دکھائیں گے۔تحریک انصاف جلسوں کے ذریعے ملک کی عدالتوں پر دبا و ڈالنے اور بیانات سے ان پر حملے کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن شاید انہیں یہ معلوم نہیں کہ ہمارے ملک کی عدلیہ مکمل طور پر آزاد ہے اور وہ کسی کے دباو میں آکر فیصلہ نہیں کرتی ۔
 
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم سے پوچھا جاتا ہے کہ وزرا کیا کر رہے ہیں؟میں ان کو اس جلسے کے بتانا چاہتا ہوں کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈارخزانہ بھررہے ہیں،کوئی ریلوے سیدھی کررہا ہے توکوئی بجلی کے منصوبے بنانے میں لگا ہواہے۔ہمارے مخالفین یاد رکھیں کہ ہم آگئے ہیں واپس نہیں جائیں گے،جانا تو آپ کوپڑے گا۔
 

 

 

ایمزٹی وی(حیدرا آباد) پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس نے حکومت کو پاگل کردیا ہے یہ حکومت مسافر ہے اور بہت جلد جانے والی ہے۔
حیدرآباد میں خطاب کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پاناما نے وفاقی حکومت کو پاگل کردیا ہے یہی انہیں گھربھیجے گا اب ان کے دن گنے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مسافر حکومت ہے اس کے اختتام پذیر ہونے کے دن آگئےہیں اور مسلم لیگ (ن) نے اپنے طور پر جانے کی تیاری کرلی ہے۔
مولا بخش چانڈیو کہنا تھا کہ حکومت اخلاقی جوازکھو بیٹھی ہے پورے ملک کا بجٹ صرف لاہورپرخرچ کردیا گیا ،پنجاب میں لوگوں کو سرعام لوٹا اور مارا جارہا ہے، عوام پرحیسکوکےمظالم جاری ہیں اور کوئی پوچھنے والانہیں، مسلم لیگ(ن) کی ہر اسکیم ناکام ہو گئی ہے، نوازشریف نے سپرپائی وے کے صرف 70کلومیٹرکا افتتاح کیا اور ڈھول بجاکرچلےگئے۔ ان کے کسی وزیر کو گالیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں آتا جب کہ میٹھے لہجے والے پرویزرشید بھی شعلے برسا رہے ہیں۔
رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم افراتفری کی کیفیت سے بچنا چاہتےہیں، پیپلز پارٹی نفرتوں پر یقین نہیں رکھتی ہماری جانب سے صرف بلاول بھٹوزرداری کے4 مطالبات کی جدوجہد چل رہی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں گورنر سندھ محمد زبیر نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سندھ کے دیہی و شہری علاقوں کی ترقی کے لیے کوشاں ہے، گرین لائن ماس ٹرانزٹ منصوبے پر کام پوری رفتار سے جاری ہے جب کہ اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق سے کراچی میں امن کے لیے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کے لیے توانائی، انفراسٹرکچر اور سماجی شعبوں میں کئی منصوبے شروع کیے، کے 4 اور لیاری ایکسپریس وے منصوبے بھی وفاقی حکومت کے تعاون سے چل رہا ہے جب کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے گورنر وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مابین پل کے طور پر کام کریں۔اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے اعتماد کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کی بہتری کے لئے کام کروں گا۔
اس سے قبل وزیراعظم سے وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کوماضی میں نظر انداز کیا گیا جب کہ حکومت صوبے کی ترقی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، ہم نے شاہراتی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے بلوچستان کو ترقی کا حب بنا دیا۔وزیراعظم سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کے عوام کی ترقی میں تعاون پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے مشرق و مغرب کی بحری افواج کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر دیا جب کہ معاشی نقل و حمل کے لیے محفوظ اور پرامن سمندری ماحول درکار ہے۔
پاک بحریہ کی کثیر ملکی مشقوں امن 2017 کے آغاز پر وزیراعظم نوازشریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ مشقوں میں شرکت کے لیے آئے دستوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاک بحریہ نے مشرق و مغرب کی بحری افواج کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر دیا جب کہ معاشی نقل و حمل کے لیے محفوظ اور پرامن سمندری ماحول درکار ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بحر ہند میں میری ٹائم سکیورٹی کو کثیر الجہتی چیلنجز درپیش ہیں، میری ٹائم دہشت گردی، منشیات اسمگلنگ نے عالمی توجہ حاصل کرلی جب کہ بحری افواج میں تعاون سے میری ٹائم سکیورٹی کو خدشات پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور پاکستان کا بحیرہ عرب کی میری ٹائم سکیورٹی میں اہم کردار ہے۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے کے لیے نہ صرف گیم چینجر بن جائے گی بلکہ سی پیک نے علاقائی اور بین الاقوامی اقتصادی امکانات میں اضافہ کر دیا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ میرپور) میرپور آزاد کشمیر کے ایک اسکول پرنسپل کی طلبا پر وحشیانہ تشدد کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہے تاہم حکام بالا اب تک اس درندہ صفت انسان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق میرپور کے نجی تعلیمی ادارے میں پرنسپل کی بچوں پر تشدد کی ویڈیو سامنے منظر عام پر آئی ہے، ویڈیو میں اسکول کا پرنسپل چن زیب طلبا پر وحشانہ تشدد کرتے ہوئے ڈنڈوں، لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کرتا دکھائی دے رہا ہے۔
اسکول میں زیرتعلیم طلبا کا کہنا ہے کہ اسکول پرنسپل آئے روز بچوں کو تشدد کا نشا نہ بناتا ہے، پرنسپل کے وحشیانہ فعل کو بے نقاب کرنے کے لئے بچوں پر اس کے تشدد کو کیمرے میں عکس بند کرنے کا پلان بنایا اور جیسے ہی چن زیب نے حسب معمول بچوں پر تشدد شروع کیا تو چھپ کر ریکارڈنگ کرلی۔
طلبا کے والدین نے اسکول کے پرنسپل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاہم ابھی تک محکمہ تعلیم کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ دوسری جانب اسکول کے پرنسپل چن زیب کا کہنا ہے کہ بچوں کو اسکول کے کیمرے توڑنے پر مارا گیا جسے تشدد کا رنگ دے دیا گیا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے پاکستان کومختلف خطرات کا سامنا رہا ہے لیکن خطرہ صرف سرحدوں سے ہی نہیں ملک کےاندر چھپےدشمن سے بھی ہے جو پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں گریجویشن کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے 388 اہلکاروں میں اسناد تقسیم کیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
دوسری جانب تقریب سےخطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ جنگیں محض ہتھیاروں سے ہی نہیں لڑی جاتیں، جنگ لڑنے کے لیے جذبہ ایمانی درکار ہوتا ہے، ہماری افواج اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں میں جذبہ ایمانی ہے اور جن میں جذبہ شہادت ہو ان کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔
چوہدری نثار نے کہا کہ گزشتہ 70 سال سے پاکستان کومختلف خطرات کا سامنا رہا ہے، خطرہ صرف سرحدوں ہی سے نہیں ملک کے اندر چھپے دشمن سےبھی ہے جو پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، ہم امن کے لیے کوشش کررہے ہیں لیکن دشمن افراتفری پھیلانا چاہتا ہے، ہماری لڑائی مشکل ضرور ہے لیکن ہمیں مسلح افواج ، سول آرمڈ فورسز، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی قربانیوں سے کامیابیاں حاصل ہوئیں ہیں۔ ہماری افواج کی قربانیوں سےقائم ہونے والا امن دنیا کے لیےمثال ہے۔ قوم اپنے جوانوں، شہیدوں اور مجاہدوں پر فخر کرتی ہے ہمیں ان کامیابیوں کو آگے لے کر چلنا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(قصور) قصور مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو ،دوسرا گرفتار جبکہ 2فرار ہوگئے ۔
قصور کے علاقے کھڈیاں میں ڈیوٹی پر مامور پولیس پر ڈاکووؤں نے اچانک گولیوں کی برسات کردی ،فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی مزید نفری نے موقع پر بھر پور جوابی فائرنگ کی ۔پولیس کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2ڈاکوں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جن میں ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیااور دوسرے پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی شناخت ارشد عرف ارشدی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزمان کے دیگر 2ساتھی اندھیرے کافائدہ اٹھاکر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے زخمی اور ہلاک ڈاکوسے اسلحہ برآمد کرکے انہیں ہسپتال منتقل کردیا ہے۔تاہم پولیس حکام کا کہناہے کہ فائرنگ کے واقعے میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے اور ہلاک ڈاکو کی شناخت ارشد عرف ارشدی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فرار ہونیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔