جمعرات, 16 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(نئی دہلی) ہندو انتہا پسند نریندر مودی اپنے ہی ملک میں رسوا ہونے لگے۔ بھارتی وزیر اعظم کو سابق ہم منصب منموہن سنگھ پر کرپشن کا الزام لگانا مہنگا پڑ گیا۔
ٹویٹر پر جاہل پی ایم مودی کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ ٹویٹر صارفین نے مودی پر طنز کے نشتر برساتے رہے۔
کسی نے مودی کو شرم دلائی تو کسی نے کہا چائے بیچنے والا گفتگو کے آداب بھول گیا۔ ایک شہری نے لکھا کہ خراب دماغی حالت کے باعث مودی وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں۔ کوئی مودی کو آر ایس ایس کا بغل بچہ کہتا رہا تو کسی نے گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا۔ ایک صارف نے سوال کیا کہ مودی کی شادی، اثاثے، ڈگری اور سیاسی کیرئیر جعلی، آخر کوئی چیز حقیقی بھی ہے؟۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح ان کا بیٹا ہے جس کے لیے انہوں نے بہت بار اچھے اچھے پراجیکٹس کو بھی چھوڑا۔ بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے ہمراہ فلم رئیس کے ذریعے ڈیبیو کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے جب ایک انٹرویو کے دوران ان کے کرئیر اور فیملی کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ دونوں چیزوں پر یکساں توجہ دینا مشکل ہوتا ہے لیکن بہت سارے پراجیکٹس کے باوجود بھی میری پہلی ترجیح میرا بیٹا ’اذلان‘ ہی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ ایک وقت میں ایک ہی فلم کرتی ہیں، یہ میری پسند پر منحصر ہے کہ میں کون سا کام کروں یا نہ کروں لیکن میرے لئے میرا بیٹا پہلی ترجیح ہے اور اس کے لئے بہت سے اچھے پراجیکٹس کو بھی چھوڑا جبکہ اب تک میں نے جتنا بھی کام کیا اسے عوام میں بہت پسند کیا گیا۔ اداکارہ سے جب پوچھا گیا کہ وہ کام کے دوران اپنے بیٹے کویاد کرتی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ بالکل ایسا ہی ہے، یہ ہر ماں کے ساتھ ہوتا ہے، چاہے میں کہیں بھی ہوں میں اپنے بیٹے کے بارے میں سوچتی رہتی ہوں جیسے اس انٹرویو کے دوران بھی میں بیٹے کے بارے میں سوچ رہی ہوں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہدایتکار شعیب منصور کو لگتا ہے کہ میں اداکارہ کے علاوہ ایک گلوکارہ بھی ہوں اور اداکاری سے زیادہ بہتر گلوکاری کرسکتی ہوں۔

شعیب منصور کی خواہش ہے کہ میں ان کی نئی آنے والی فلم “ورنہ” میں گلوکاری کروں لیکن مجھے ایسا نہیں لگتا ہے کیونکہ میں اپنی ایک بڑی ناقد بھی ہوں۔ واضح ر ہے کہ اداکارہ کی شادی 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جو 2012 میں طلاق پر اختتام پزیر ہوئی، اداکارہ کا ایک بیٹا بھی ہے جو ان کے ساتھ ہی رہتا ہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ون ڈے ٹیم کا بھی کپتان مقررکردیا ہے۔
 
میڈیا ذرائع کے مطابق دبئی میں پی سی بی کا اجلاس ہوا جس میں پی سی بی کے چیرمین شہریارخان، کوچ مکی آرتھر،اچیف سلیکٹر نضمام الحق اورمصباح الحق نے شرکت کی جس میں قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی کی جگہ ٹی ٹوئٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ون ڈے ٹیم کا بھی کپتان مقررکردیا گیا.
 
تاہم ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اورامکان ہے کہ مصباح الحق ہی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم کی زیرصدارت فاٹا اصلاحات پر اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات پرکام بند نہیں ہوا، فاٹا اصلاحات پیکیج کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا جب کہ فاٹا میں مزید امن کے لیے پوری منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ فاٹا میں اصلاحات کا عمل ہم نے شروع کیا جوہم ہی مکمل کریں گے جب کہ فاٹا میں اصلاحات کے خلاف منفی پراپیگنڈا غلط ہے، تمام قیاس آرائیاں غلط اوربے بنیاد ہیں، حکومت قبائلی عوام کوخود مختاربنانے کیلئے اتفاق رائے حاصل کررہی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم نے اسلام آباد میں گرین پاکستان پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنا وطن سرسبز بنائیں، ہمارے یہاں درخت کٹتے ہیں جس سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہمیں بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
 
یہ منصوبہ ملک میں انقلاب لائے گا، وفاقی حکومت نے اس پروگرام کے لیے ساڑھے 3 ارب روپے مختص کیے ہیں جب کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ اس منصوبے میں ہر صوبہ شامل ہورہا ہے۔ منصوبے کے تحت 50 کروڑ اسلام آباد میں خرچ ہوں گے جب کہ دیگررقم باقی صوبوں میں خرچ کی جائے گی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیرا عظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اقتدار سنبھالا تو پاکستان کو معاشی بحران کا سامنا تھا مگر چیلنج کو قبول کرتے ہوئے تمام مسائل حل کرنے کا عزم کیا ۔آج پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے ۔” ملک میں کثیر الجہت اصلاحات کر رہے ہیں“۔ چین کے ساتھ ایک سڑک اور ایک خطے کے ویژن پر کام چل رہا ہے ۔
اسلام آباد میں امریکا ، برطانیہ ، چین اور اٹلی سمیت 38ممالک کے اداروں کے سربراہان سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے ،ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے کوشاں ہیں ۔ ”آپ کا پاکستان کا دورہ نئے تجارتی مواقع فراہم کرے گا“۔ ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے مختلف زونزقائم کررہے ہیں۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول دے رہے ہیں ۔
وزیر اعظم نوازشریف نے مزید کہا کہ رواں سال ترقی کی شرح 5.5 فیصد تک لے گئے جبکہ خسارہ 8.2 فیصد سے کم ہوکر4.2 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔پاکستان میں کنزیومر مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ 50ہزار پوائنٹس سے آگے نکل چکی ہے ۔
انکا کہنا تھا کہ جب ہم 2013ءمیں آئے تومعیشت کی بہت بری حالت تھی مگر موجودہ حکومت کی پائیدارمعاشی اصلاحات کے باعث سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔غیر ملکی سرمایہ کاری لا نے کیلئے پرعزم ہیں اورملک میں اقتصادی حالات بہتر ہو رہے ہیں۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی ویمن کرکٹر اور ٹی ٹوئنٹی کپتان بسماءمعروف نے ون ڈے کرکٹ میں 2 ہزار رنز بناکر پہلی پاکستانی کرکٹر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر بسماءمعروف نے دوہزار رنز کا سنگ میل گذشتہ روز بنگلہ دیش کیخلاف ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچ میں حاصل کیا
آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹر پیچ پر پاکستانی کرکٹر کو یہ سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی ٹوئٹر کے ذریعے بسماءکو مبارکباد دی گئی۔
 
 
ٹی 20 کپتان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے ٹی20 کی کپتانی کا موقع دیا گیا ہے اور نئے آنے والے چیلنجز کیلئے پوری طرح تیار ہوں۔

 

 

ایمز ٹی وی(ملتان) ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کر کے خاتون مسافر سے 85 تولے سونا، 20 ہزار امریکی ڈالرز اور 41 ہزار پاکستانی روپے برآمد کر لئے۔ نیو ملتان کی رہائشی ساجدہ بی بی نجی ایئرلائن کی پرواز پی کے 631 کے ذریعے براستہ دبئی امریکہ جا رہی تھی۔
کسٹم حکام نے دوران تلاشی خاتون کے بیگ کے خفیہ خانوں سے سونے کے بسکٹ، طلائی زیورات اور کرنسی برآمد کر لی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق خاتون سے 85 تولے سونا، 20 ہزار سے زائد امریکی ڈالرز اور 41 ہزار پاکستانی روپے برآمد کر لئے گئے۔ کسٹم حکام نے خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد ) سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیران کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں سندھ حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے خود کو کیس سے الگ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد خود کو کیس سے الگ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے اور خود کو شرمندگی سے بچانا چاہتا ہوں۔
مخدوم علی خان نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نجی وکلاءکی خدمات پر آبزرویشن دے چکی ہے،یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوام کو وکلاءکی فیسوں کا بوجھ اٹھا نا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل نے ذاتی وجوہات کی بناءپر کیس کی پیروی سے معذرت کی۔جسٹس عمر عطاءبندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ہمیشہ اچھی معاونت کو سراہا ہے۔
 
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ الگ ہورہے ہیں تو ایڈووکیٹ جنرل کو بندوبست کرنا ہوگا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی حیثیت ابھی حتمی نہیں ہے۔ ممکن ہے کہ فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست آجائے اور ممکن ہے کہ فیصلہ مستقبل میں ہو۔مشیران سے متعلق کیس کی سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر گھر میں آتشزدگی سے قیمتی سامان جل گیا ، متاثرہ فلیٹ پیپلز پارٹی کراچی کے رہنما سہیل انصاری کا تھا ، ایم اے جناح روڈ پر رہائشی عمارت کے پہلی منزل پر واقع فلیٹ میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے قیمتی سامان جل گیا۔
اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچا اور آگ پر قابو پا لیا۔ عمارت کے مکینوں کے مطابق متاثرہ فلیٹ پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما سہیل انصاری کا ہے۔ سہیل انصاری لاہور گئے ہوئے تھے۔ دوسری جانب سہیل انصاری نے کہا کہ نامعلوم شرپسند ان کے خالی گھر کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں

 

 

 
ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد)اسلام آباد پولیس نے مختلف یونیورسٹیوں اور اطراف سے تین طلبا سمیت چار مبینہ منشیات فروش گرفتار کر لیے ہیں۔
 
اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی مختلف سرکاری و نجی یونیورسٹیوں اور اطراف میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔ کارروائی میں تین طلبا سمیت چار مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق طالبعلم ولید شمیم سے سینکڑوں نشہ آدر گولیاں اور دو سو گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ایک اور یونیورسٹی میں منشیات کے مبینہ سپلائر طالب عالم زمد الناس اور منشیات کے اسمگلر مطیع اللہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔