جمعرات, 16 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(کراچی)سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی حنیف گوہر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق حنیف گوہر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان اپنی رہائش گاہ پرتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اعزاز میں دیئے گئے ناشتے میں کیا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر ڈاکٹرعارف علوی، عمران اسماعیل سمیت پی ٹی آئی رہنماﺅں، تاجر برادری اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پی ٹی آئی اور سیاسی شعور رکھنے والوں کا شہر ہے۔ کراچی کی سیاست اب بہتر ہورہی ہے۔ پانامہ کراچی کے شہریوں کے لیے ضروری ہے،کراچی کے شہریوں کا زیادہ پیسہ چوری ہوتا ہے کیونکہ کراچی سب سے زیادہ ریوینیو جمع کرتاہے

 

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا کہ ملک میں چوتھا الائنس بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور نئے الائنس سے پیپلز پارٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پی پی پی نے نیاپنڈور باکس کھولتے ہوئے کہا کہ پولیس کو قتل کرنے والوں کو اقتدار میں لایا گیا،مزار قائد پر قومی پرچم جلانے والوں کو حکومت میں شامل کیا گیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد سیاسی گیم چینج ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کھیل سیاستدانوں کے ہاتھ میں نہیں ہوتا کچھ اور قوتیں بھی ہوتی ہیں جو فیصلے کراتی ہیں۔آخرمیں منظوروسان نے کہا کہ الیکشن میں مقابلہ پیپلز پارٹی،ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان ہوگا۔

 

 

ایمزٹی وی (کراچی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ جو لوگ شریف خاندان سے مخلص ہیں انہیں میرٹ نظرانداز کرکے اوپر لایا جاتا ہے اور محمد زبیر کو بھی گورنر سندھ کا عہدہ قابلیت پر نہیں وفاداری پر ملا ہے۔رانا ثنااللہ اورخواجہ سعد رفیق کو غلط فہمی ہے کہ وہ ماضی کی طرح عدالتوں پر حملہ کریں گے۔ ن لیگ حکومت میں زیادہ تر وہ لوگ ہیں جو ان کی کرپشن سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ میاں صاحب کو بتانا چاہتاہوں کہ فیتے کاٹنے سے پانامہ سے بچ نہیں پائیں گے،نامکمل منصوبوں کا چار چار مرتبہ افتتاح کیا جارہاہے،الطاف حسین کا بھی احتساب ہوناچاہئے ہمیں بھی انتظار ہے۔ کراچی تحریکِ انصاف کا ہے۔ایم کیو ایم کی لسانی سیاست کی وجہ سے شہر پیچھے رہ گیا۔کراچی میں حالات خراب تھے۔جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کی تنظیمیں نہ بن سکیں لیکن اب کراچی میں پی ٹی آئی کی سرگرمیاں ہوں گی
پانامہ پر ہمیں امید ہے کہ عدالت انصاف کرے گی تاہم جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے ، ہمیں امید ہے کہ کیس ہم جیتیں گے۔سندھ کا کوئی والی وارث نہیں ہے زرداری دبئی میں بیٹھ کر حکومت چلاتے ہیں ۔پیپلزپارٹی کو سندھ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔یونی ویژن نیوز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی صبح سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی حنیف گوہر کی رہائش گاہ پرناشتہ پر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر ڈاکٹرعارف علوی، عمران اسماعیل سمیت پی ٹی آئی رہنماﺅں، تاجر برادری اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی حنیف گوہر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔ عمران خان نے کہاکہ کراچی پی ٹی آئی اور سیاسی شعور رکھنے والوں کا شہر ہے۔ کراچی کی سیاست اب بہتر ہورہی ہے۔ پانامہ کراچی کے شہریوں کے لیے ضروری ہے،کراچی کے شہریوں کا زیادہ پیسہ چوری ہوتا ہے کیونکہ کراچی سب سے زیادہ ریوینیو جمع کرتاہے۔پانامہ پر ہمیں امید ہے کہ عدالت انصاف کرے گی تاہم جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے ۔
ہمیں امید ہے کہ کیس ہم جیتیں گے۔پاکستانیوں کی جیت ہوگی۔پانامہ سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں یہ شریف فیملی کی کرپشن ہے۔ قطری خط ایک فراڈ ہے۔قطری خط جعلی تھا اس لئے وہاں کی حکومت نے ان سے لاتعلقی کا اظہار کیا ۔جس نے انکو خط دیاہے وہ انکا کاروباری دوست ہے۔ پورٹ قاسم منصوبہ اپنے دوست کے حوالے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنے بزنس پارٹنرز قطریوں کو کراچی پورٹ پر200 ارب کا ٹھیکہ دیاگیایہ سب کرپشن ہے۔اب سب کو خوف ہوگا جس طرح سے سپرئم کورٹ میں سماعت جاری ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(واشنگٹن) امریکی حکام نے کہاہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستانی شہریوں پر سفری پابندی عائد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ پاکستان کی جانب سے مسافروں کی جانچ کے لیے درکار مطلوبہ معلومات فراہم کی جارہی ہیں تاہم اس عزم کا اظہار کیا کہ دیگر سات ممالک پر سفری پابندیاں پھر لگ جائیں گی ، ٹرمپ کے پاس وسیع اختیارات ہیں اور وہ قوم مفاد میں کوئی بھی قدم اٹھاسکتے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ان 7 مسلم ممالک کی فہرست میں مزید کسی اضافے کا ارادہ نہیں رکھتی جن کے شہریوں پر امریکا میں داخلے اور ہجرت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ترجمان وائٹ ہاؤس سین اسپائسر نے واضح کیا کہ افغانستان، پاکستان اور لبنان اْن ممالک میں سے ہیں جو مسافروں کی جانچ کے لیے درکار معلومات فراہم کررہے ہیں،
تاہم ساتھ ہی انہوں نے خبردار بھی کیا کہ اگر ان ممالک کی جانب سے تعاون میں فراہمی میں تبدیلی سامنے آتی ہے تو انھیں بھی فہرست کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔دوسری جانب امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ نے دو ٹوک انداز میں دیگر 40 مسلم ممالک کو اس فہرست میں شامل نہ کرنے کی وضاحت کی۔ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ 'یہ سات ممالک ہی وہ واحد ممالک ہیں جن پر پابندی کا اطلاق ہوتاہے، کسی اور ملک کو اس برتاؤ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور نہ ہی مستقبل میں دیگر ممالک کو اس کا حصہ بنانے سے متعلق سوچا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے ایک اور ترجمان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ دیگر ممالک کے مسافروں پر پابندی کی اطلاعات محض افواہیں ہیں، میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں۔
ترجمان نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایک مرتبہ پھر سات مسلم ممالک پر امریکا کے لئے سفری پابندیاں لگ جائیں گی، صدرڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ایسے وسیع اختیارات ہیں کہ وہ قومی مفاد میں قدم اٹھا سکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایک انتظامی حکم نامے میں کہا تھا کہ عراق، شام، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن سے کوئی بھی شخص 90 دنوں تک امریکہ نہیں آ سکے گاتاہم امریکی عدالت نے صدر کے حکم نامے کو معطل کر کیسات مسلم ملکوں پر عائد کی جانے والی سفری پابندیاں ختم کر دی تھیں۔ٹرمپ انتظامیہ نے اس فیصلے کے خلاف اپلیٹ کورٹ درخواست دائر کی لیکن ٹرمپ انتظامیہ کے وکلاء کا موقف سننے کے بعد امریکی اپلیٹ کورٹ نے پابندی کا مطالبہ مسترد کر دی

 

 

ایمز ٹی وی(سلیکان ویلی) امریکی انجینئر کی جانب سے دو لوگوں کی مشترکہ نفرت کی بنا پر انہیں دوست بنانے والی ایپ تیار کی گئی ہے لیکن اس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپ میں نفرت کی علامت کے طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کو شامل کیا گیا ہے۔
”ہیٹر“ (Hater) نامی یہ ایپ جو ایپل آئی ٹیون اور گوگل پلے اسٹور سے مفت میں ڈائون لوڈ کی جاسکے گی، 2 افراد کو مشترکہ ناپسند یا نفرت کی بنیاد پر آپس میں دوست بناتی ہے۔ اسے برینڈن ایلپر نامی امریکی انجینئر نے تیار کیا ہے۔برینڈن کا کہنا ہے کہ ”ہیٹر“ بھی دراصل ان کی حس مزاح کا نتیجہ ہے جسے انہوں نے امریکا میں بڑھتی ہوئی نفرت کے پیش نظر تیار کیا ہے تاکہ ناپسندیدگی کی بنیاد ہی پر سہی لیکن لوگ ایک دوسرے سے محبت کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔ یہ ایپ ایک طرح سے امریکی صدر کی پالیسیوں اور فیصلوں کے خلاف احتجاج بھی ہے کیونکہ اس میں نفرت کی علامت کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کو سب سے زیادہ نمایاں کیا گیا ہے۔
اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔،کلک کریں
انجینئر کا خیال ہے کہ دوسرے احساسات اور جذبات کی طرح نفرت بھی ہماری زندگی کا ایک اہم جزو ہے لیکن عام طور پر ہم اسے دوسروں سے چھپاتے ہیں تاکہ دوسروں کے سامنے اچھے نظر آئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایپ کسی بھی انسان کے سچے جذبات کی ترجمانی کرتی ہے اور اسے استعمال کرتے ہوئے 2 افراد ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں، اس طرح ان میں دوستی یا محبت بھی زیادہ حقیقی بنیادوں پر قائم ہوسکے گی

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) نرسنگ کے شعبہ میں گریڈ 18کی اسامیوں پر براہ راست بھرتیوں کااقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے،
اس سلسلے میں فضیلت بی بی وغیرہ کی طرف سے دائر درخواستوں پر جسٹس جواد حسن نے چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری صحت اور چیئرمین پبلک سروس کمشن سے جواب طلب کرلیا ہے تاہم فاضل جج نے بھرتیاں روکنے کے لئے عبوری حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا منظور نہیں کی ۔
درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیارکیا گیاکہ پنجاب حکومت نے 25جنوری 2017ءکوگریڈ 18میں براہ راست اسسٹنٹ ڈائریکٹرنرسنگ ،نرسنگ سپرنٹنڈنٹ، پرنسپل نرسنگ سمیت مختلف 31 اسامیوں کے لئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کیں۔پنجاب نرسنگ ہیلتھ رولز2014ءکے تحت 75فیصد کوٹہ پرگریڈ 17کی نرسوں کوترقی دی جائے گی
جبکہ 25فیصد براہ راست بھرتی کی جاسکیں گی لیکن اب گریڈ 18گریڈکی تمام بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جارہی ہیں جس سے پنجاب ہیلتھ نرسنگ رولز2014ءکی خلاف وزری ہونے کے ساتھ ساتھ درخواست گزاروں کی محکمانہ ترقی بھی متاثرہوگی۔ انہوں نے استدعا کی کہ گریڈاٹھارہ میں براہ راست بھرتیوں کا اقدام کالعدم قرار دیتے ہوئے 2014ءکے رولز کے تحت گریڈ 17کی نرسوں کوترقی دینے کاحکم دیاجائے

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کروانے کا فیصلہ کررکھا ہے،
اس حوالے سے پلیئرز کی عالمی تنظیم نے بھی خدشات کا اظہار کیا جسپی سی بی ے حکام نے مسترد کر دیا تھا۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربرا ہ جائلز کلارک کو دورہ پاکستان کے دوران ترک صدر کے سیکیورٹی پروٹوکول پر بریفنگ دی گئی اور غیر ملکی کرکٹرز کیلئے بھی اسی نوعیت کے انتظامات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کے لاہور میں انعقاد کے لیے پی سی بی حکام بھر پور کوششیں کر رہے ہیں ،اس سلسلے میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو سیکیورٹی پر بریفنگ بھی دی گئی ہے جبکہ وسیم اکرم اور رمیز راجہ جیسے پاکستانی کھلاڑی بھی انٹر نیشنل کھلاڑیوں کا ا عتماد بڑھا رہے