جمعرات, 16 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 182رنز سے شکست دے دی ۔کپتان محمد جمیل کی تیز ترین سنچری کے ساتھ پاکستان نے 373رنز بناکر نیا ریکارڈ بنادیا۔
بھارت میں گرین شرٹس چھاگئے،پہلے پاکستانی کپتان محمد جمیل نے کمال دیکھایا، صرف 36گیندوں پر سیکڑا بنایاجس میں 20چوکے شامل تھے، یہ بلائنڈ کرکٹ کی دوسری اوراس ایونٹ کی تیز ترین سنچری ہے۔
ریاست خان نے بھی ہاتھ دکھائے اور 94رنز بنائے ۔ٹیم کا اسکور بھی ریکارڈ 373رنز رہا۔
جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم نو وکٹ پر صرف 191رنز ہی بناپائی۔ پاکستان کی یہ مسلسل آٹھویں کامیابی ہے ۔
 

 

 

ایمز ٹی (لاہور) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے فیصلے نے کئی سوال اٹھا دیے ہیں، وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب کو عدالتوں میں پیش کیا جانا چاہیے۔
عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہاسانحہ ماڈل ٹاون کے فیصلے نے کئی سوال اٹھا دیے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا اگر ان کی طرف انگلی اٹھی تو مستعفی ہوجائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو عدالتوں میں پیش کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ شائع کیوں نہیں کی جارہی؟ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا تھا

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان این بوتھا کو اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ سابق کوچ ڈیرن بیری نے بوتھا کے انتخاب کو بہترین قرار دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے سابق فیڈنگ کوچ ڈیرن بیری نے خاندانی مصروفیات کے باعث اس سال کوچنگ سے معذرت کر لی تھی جس کے باعث این بوتھا کو نیا فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ ڈیرن بیری نے اپنے بیان میں واضح کیا تھا کہ ذاتی وجوہات سبب میں اس سال پی ایس ایل کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔
انہوں نے بوتھا کو ایک بہترین انتخاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک سابق کپتان کی خدمات حاصل کر لی ہیں جن کے ساتھ میں بھی ماضی میں کئی سال تک کام کر چکا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ایک بہترین متبادل ثابت ہوں گے۔ میں ان کے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی) چیف آف آرمی اسٹاف کی زیر صدارت 199 ویں کور کمانڈرز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزی علاقائی استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے ، دہشتگردی کیخلاف آپریشن مطلوبہ اہداف تک جاری رہے گا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں آپریشن ضرب عضب سے حاصل ہونے والے اب تک کے نتائج اور اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال اور درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر آرمی چیف نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف آپریشنز مطلوبہ اہداف تک جاری رہے گا ۔
 
کورکمانڈر کانفرنس میں انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس آپریشنز میں پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا گیا جبکہ کابل میں ہونے والے حملے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام اور سیکیورٹی فورسز سے اظہار یکجہتی کیا گیا ۔
اس موقع پر شرکاءکا کہناتھا کہ سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزی علاقائی استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر دوپہر کے وقت بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ مزدور نوجوان اشفاق جاں بحق ہوگیا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)گلوکار و اداکار علی ظفر نے پی ایس ایل حکام کی پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ’’ مجھے خوشی ہے کہ پی ایس ایل نے مجھے کچھ کرنے کا موقع دیا ہے‘‘۔
علی ظفر نے کہا کہ کرکٹ ہمیشہ سے ہی میرا پسندیدہ کھیل رہا ہے۔گلوکار واداکار نے پریس کانفرنس کے دوران پی ایس ایل کا آفیشل گانا بھی گایا۔
افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والے فنکاروں کو متعارف کرانے کی تقریب میں جمیکا کے گلوکار شیگی’’دی بمباسٹک‘‘ اور شہزاد رائے بھی موجود تھے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیئرمین نجم سیٹھی، گلوکار علی ظفر، شہزاد رائے اور معروف جمیکا سنگر شیگی 'دی بمباسٹک' دبئی میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں

کانفرنس میں کیا کہا دیکھیں براہ راست آپ بھی دیکھیں

 

ایمزٹی وی(ملتان)ابو ظہبی سے تلور کاشکار کرنے کے لیے پاکستان آنے والے شکاریوں کے اعتراض کے بعد چولستان جیپ ریلی میں شامل ضلع رحیم یارخان کا 100 کلومیٹر کا روٹ تبدیل کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلی کے ابتدا میں جس روٹ کا نقشہ فراہم کیا گیا تھا اس میں 100 کلومیٹر کا صحرائی علاقہ بھی شامل تھا لیکن کچھ روز قبل اسے ریس سے نکال دیا گیا، جبکہ نیا نقشہ اب تک فراہم نہیں کیا گیا۔ریس ٹریک میں دو سرکلر روٹ شامل تھے،پہلا 240 کلومیٹر کا روٹ، جس میں 100 کلومیٹر کا ضلع رحیم یار خان اور 140 کلومیٹر ضلع بہاولپور کا علاقہ شامل تھا، جبکہ دوسرا روٹ 253 کلومیٹر کا تھا، جس میں 56 کلومیٹر کا علاقہ بہاولنگر جبکہ 197 کلومیٹر کا روٹ بہاولپور سے گزرنا تھا۔امیدوار نے بتایا کہ 'ضلع رحیم یار خان سے گزرنے والا 100 کلومیٹر کا ٹریک تبدیل کیا گیا ہے اور سرکلر کو 210 کلومیٹر تک محدود کردیا گیا ہے جو مکمل طور پر بہاولپور سے گزرے گا۔
 
ذرائع کا کہنا تھا کہ ابو ظہبی سے آنے والے تلور کے شکاریوں کی جانب سے اٹھائے جانے والے اعتراض کے بعد مذکورہ فیصلہ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ریلی کے منتظمین کی ایک ٹیم کو روٹ کا سروے کرتا ہوا دیکھنے کے بعد شکاریوں نے حکام سے رابطہ کیا تھا۔جس کے بعد ریلی کا یہ ٹریک ابو ظہبی کے شکاریوں کو الاٹ کیے گئے علاقے سے منتقل کردیا گیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)مشہورمارشل آرٹس ہیرو ہیرو جیکی چن کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم دی لیگو ننجاگو موودی کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے۔چارلی بین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 6ایسے ننجاز کے گرد گھوم رہی ہے، جنہیں انتقام لینے کیلئے غیر معمولی صلاحیتوں سے نوازا جاتا ہے۔

فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں جیکی چن، ڈیو فرانکو، مائیکل پینا، فریڈ آرمیسن، کومیل نانجیانی اور زیچ ووڈز سمیت دیگر شامل ہیں۔ڈین لن اور رائے لی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز پکچرز کے بینر تلے 22ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈکے معروف اداکار اور پٹودی خاندان کے چشم و چراغ سیف علی خان کے بعد کرینہ کپور نے بھی اپنے بیٹے کی پیدائش اور اس کا نام تیموررکھے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقیداور بحث پر پہلی مرتبہ اپنی خاموشی توڑ دی۔

انہوں نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے ڈالاہے۔ ایک انٹر ویو کے دوران کرینہ کپور نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”تیمور علی خان“ کی کسی زندہ یا مردہ شخصیت سے کوئی مماثلت نہیں ہے، مجھے تو اس بات سے حیرانی ہوئی کہ لوگ کیوں ہمارے بیٹے کے نام کو اچھال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تو ”تیمور“ نام صرف اس لیے رکھا کہ اس کا مطلب عربی میں فولاد کے ہیں اور اس کا کسی زندہ یا مردہ شخصیت سے کوئی مماثلت نہیں ہے

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /راولپنڈی ) شعبہ معا شیات فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی معاونت سے کرنسی نوٹوں کو پہچاننے کے متعلق آگاہی سیمینار منعقد کیا۔

صدارت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر ناہید ضیاء ڈین فیکیلٹی آف سوشل سائنسس نے سر انجام دیئے۔ جبکہ عماد قاصر اسسٹنٹ چیف مینجراسٹیٹ بینک اسپیکر مقرر تھے۔ انہوں نے اصلی اور نقلی نوٹوں کی خصوصیات میں فرق واضح کیا۔

 

سیمینار کے آخر میں طالبات نے سوالات بھی کیے۔