جمعرات, 16 جنوری 2025

 

 ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور پوری دنیا دوسرے سیزن پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ دنیا بھر کے کرکٹرز کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کو حوصلہ افزائی کے پیغامات دئیے جا رہے ہیں لیکن پاکستان کے سٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کو ایک ایسے ملک کے کھلاڑی کی جانب سے پیغام ملا ہے جس کے بارے میں جان کر آپ بھی دن رہ جائیں گے۔ 

شاہد آفریدی پشاور زلمی کی ٹیم کیلئے کھیل رہے ہیں اور اس سیزن میں سب سے نمایاں کھلاڑیوں میں سے ایک ہوں گے جنہیں دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں شائقین سٹیڈیم کا رخ کریں گے۔ شاہد آفریدی قومی ٹیم کیلئے منتخب نا ہونے کے بعد خود بھی اس سیزین میں بہترین پرفارمنس دینے کیلئے پرامید ہیں۔

بھارت اور پاکستان کے حالیہ تعلقات کے برعکس معروف کرکٹر ہربھجن سنگھ نے اپنے بہترین دوست شاہد آفریدی کیلئے جاری ایک ویڈیو پیغام میں ان کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی سپنر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ”ہیلو دوستو، میں اپنے دوست شاہد آفریدی اور ان کی ٹیم پشاور زلمی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔۔۔ لڑکو! جم کر کھیلو، یہ کپ تمہارا ہے۔“

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) پاکستان میں جانوروں کی بعض اقسام کو سنگین خطرات لاحق ہیں اور اگر اس طرف توجہ نہ دی گئی تو جانوروں کی بعض نسلیں ختم ہونے کا خدشہ ہے ۔
پاکستان میں جنگلات کی کمی ،جانوروں کی غیر قانونی تجارت اور ان کی افزائش سے متعلق آگاہی نہ ہونا ،وہ اسباب ہیں جس سے جانوروں کی بعض اقسام کو خطرات لاحق ہیں ۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق شمالی جنگلات اور ہمالیہ کے بلند پہاڑی سلسلوں میں پائے جانےوالے تیندوے کی نسل معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار ہے ۔
تازہ پانی اور سمندری کچھوؤں کی پاکستان میں نایاب نسلیں پائی جاتی ہیں لیکن ان کی غیرقانونی تجارت ان کی نسل کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے ۔انڈین پینگولین بھی ایسے ہی جانوروں میں شامل ہے ۔
گزشتہ دس سال میں تقریبا 10لاکھ پینگولین کی غیرقانونی تجارت ہوئی ، سکھر اور گدو بیراج کے درمیان پائی جانےوالی انڈس ڈولفن اورپہاڑی علاقوں میں پائی جانےوالی بکروں کی نسل مارخور کو شکاریوں سے خطرات ہیں اور اس کی نسل ختم ہونے کا خدشہ ہے ۔
 
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستانی ٹینس کھلاڑیوں اعصام الحق اور عقیل خان نے اپنے اپنے سنگلز میچ جیتنے کے بعد 12 سال بعد ملک میں ہونے والے بین الاقوامی ڈیوس کپ کا ڈبلز میچ بھی جیت لیا۔
اسلام آباد میں کھیلے جا رہے ڈیوس کپ کے ڈبلز میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں اعصام الحق اور عقیل خان کا مقابلہ اپنے ایرانی حریفوں البورز اخوانی اور انوشہ شاہ غولی سے ہوا۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایرانی ٹیم کو 1-6، 2-6 اور 2-6 سے شکست دی۔
پاکستان 2 سنگلز اور ایک ڈبلز میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ڈیوس کپ کے ایشین اوشیانا گروپ سے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ روز کھیلے گئے سنگل میچز میں عقیل خان نے ایران کے شاہین خالدان کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی، ان کی فتح کا اسکور 7-6، 6-4 اور 6-2 رہا۔
دوسرے میچ میں پاکستان کے ٹاپ کھلاڑی اعصام الحق نے آسان مقابلے کے بعد ایران کے انوشہ شاہ غولی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی، انہوں نے 6-1، 6-2 اور 6-2 سے فتح اپنے نام کی۔

 

 

ایمزٹی وی (مظفرآباد)اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی چوہدری یاسین نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کیساتھ 5 فروری کو دنیا بھر میں پیپلزپارٹی بھر پور یکجہتی کا اظہار کرے گی
تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر، پاکستان ، بیرون ملک میں احتجاجی ریلیاں، جلسے ، جلوس ، تقریبات منعقد کرینگے ۔پاکستان پیپلزپارٹی کی تمام ذیلی تنظیمیں ریلیاں نکالیں گی ،بھارت مقبوضہ کشمیر سے رسوا ہو کر نکلے گا
 
گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی ، اخلاقی حمایت جاری ر کھے گی ۔ کشمیری جمہوری طریقے سے آزادی کا حق مانگ رہے ہیں ، بھار ت دوبارہ بندوق اٹھانے پر مجبور نہ کرے ۔ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، عالمی برادری کو نوٹس لینا ہو گا۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کرس گیل کوچھکوں کی سنچری کرنے میں صرف دو چھکے دور رہ گئی ہے۔ویسٹ انڈین اسٹار بیٹسمین کرس گیل نے مخالف ٹیموں کو ٹی 20 میچز میں 98 چھکے رسید کرچکے ہیں۔انہوں نے 50 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 47 اننگز میں 98 چھکے لگاتے ہوئے ٹی 20 میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹسمینوں میںسرفہرست ہیںجبکہ ٹی 20 میں ان کے ریکارڈ میں 130 چوکے بھی شامل ہیں۔
انہوں نے ٹی 20 میں 35.32 کی اوسط سے 1519 رنز ہیں اور ان کا ٹی 20 میں سب سے زیادہ سکور117 ہے ۔گیل نے ٹی 20 میں 145.49 کے سٹرائیک ریٹ سے رنز کیے ہیں۔ٹی 20 میں ان کی دو سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں ہیں۔برینڈن میک کولم91، شین واٹسن83، مارٹن گپٹل76 اورڈیوڈ وارنر74 چھکوں کے ساتھ ٹاپ 5میں شامل ہیں۔ایشیاءمیںسب سے زیادہ چھکے لگانے والے بھارتی بیٹسمین یوراج سنگھ ہیں۔جنہوں نے 74چھکے لگائے ہیں۔ انہوں نے یہ سنگ میل 58میچز میں عبور کیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) بھارت کو آئی سی سی میں تنہائی کھٹکنے لگی اور اس نے 2017 ءکی چیمپئن ٹرافی کے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت سے ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ فارمیٹ کی نئی لیگز شروع کرنے پر مشورہ نہیں کیا گیا ہے۔
قبل ازیں آئی سی سی کی 10 فروری کو ہونے والی بورڈ میٹنگ میں بگ تھری میں بھارت کی اجارہ داری کو ختم کرنے کیلئے اہم پیش رفت کا امکان ہے لیگز حوالے سے بھارت کو بنائی گئی کمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا ہے جس پر بھارت نے سیخ پا ہوکر چیمپئن ٹرافی کے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی ہے۔25 سال میں پہلا موقع ہے کہ بھارت اجلاس میں ایک خاموش تماشائی کی طرح شامل ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (کوئٹہ)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر نور محمد شاہوانی، جنرل سیکرٹری حاجی صورت خان کاکڑ نے کہا کہ ٹرانسپورٹروں اور رینجرز کے درمیان جیکب آباد میں مذاکرات کے ناکامی کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ٹرک ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال جاری ہے اور اگر پھر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم بھرپور احتجاج کریں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت رینجرز ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ناروا عمل کر کے ٹرک مالکان کو دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہے ہیں
گزشتہ دو روز سے جیکب آباد کے مقام پر رینجرز کے ہٹ دھرمی کے باعث ہڑتال جاری ہے ،ہزاروں ٹرک جیکب آباد ہائی وے پر کھڑے ہیں ،اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو ٹرانسپورٹرز مزید سخت لائحہ عمل طے کریں گے ،واضح رہے کہ گزشتہ روز رینجرز کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے ،کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال جاری ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ کا دوسرا یڈیشن کچھ ہی دن میں شروع ہونے کو ہے، ٹیمیں دبئی پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔سب سے پہلے پہنچنے والی ٹیم لاہور قلندرز نے دبئی میں ٹیم بلڈنگ سیشن منعقد کیا جس میں برینڈن میک کولم نے نوجوان کرکٹرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ۔
پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن نو فروری سے شروع ہوگا ، ایونٹ کیلئے دبئی پہنچنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم نے ٹیم بلڈنگ سیشن کیا جس میں مینٹور اور کپتان برینڈون میک کولم اور کوچ پیڈی اوپٹنن نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔
میک کولم نے پلیئرز ڈوپلمنٹ پروگرام میں منتخب ہونے والے کرکٹرز کے ساتھ بھی وقت گزارا ۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز بھرپور عزم کے ساتھ پی ایس ایل ٹو کیلئے میدان میں اترے گی ۔
جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے کوچ پیڈی اوپٹن کا کہنا تھا کہ پہلی میٹنگ کافی مفید رہی ، ملاقات میں ٹیم کی حکمت عملی پر بات کی گئی ، ایونٹ سے قبل ٹریننگ سیشنز میں کھلاڑیوں کو بہترین گروپ میں منتقل کردیں گے۔
نو فروری سے شروع ہونیوالی پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی ٹیم پہلا میچ دس فروری کو کوئٹہ گلیڈیٹرسے مقابلہ کرے گی ۔