ایمز ٹی وی (میرپورخاص) تعلیمی بورڈ کے غریب ملازمین کی بلاجواز برطرفی معاشی قتل ہے ،برطرفی کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے ۔ یہ بات ایم کیو ایم (پاکستان ) رابطہ کمیٹی و حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر احمد کمالی نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے اردو بولنے والے 52ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ مہاجروں کے معاشی استحصال کے تسلسل کی ایک کڑی ہے جس پر کسی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں تعصب پر مبنی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے محکمہ تعلیم،محکمہ آبپاشی، ریوینیواور محکمہ پولیس سمیت کئی محکموں میں خلاف ضابطہ بیشمار بھرتیاں کی گئیں اوران میں سے کسی کو برطرف نہیں کیا گیا۔نااہل اور کرپٹ افسران تعینات کرکے ادارے تباہ کردیئے گئے۔ لیکن کوئی باز پرس نہیں کی گئی اور محض اردو بولنے والوں سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے ۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس سپریم کورٹ ، چیف آف آرمی اسٹاف اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ سندھ میں اردو بولنے والوں کے معاشی استحصال کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے انہیں ملازمتوں اور تعلیم سمیت ہر شعبے میں جائز حق دلایا جائے اور تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے غریب ملازمین کی برطرفی کے احکامات منسوخ کئے جائیں۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی ) ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کراچی کے علاقوں سرجانی ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد میں ایک تدریسی پروگرام چلارہے ہیں۔
دو سال پہلے شروع کیے جانے والے اس پروگرام میں کم آمدنی والے گھرانوں کے بچوں کو اْردو پڑھنا لکھنا سکھانے، انگریزی حرفِ تہجی، حساب میں ہندسوں کی شناخت اور جمع تفریق ، اسلامیات میں کلمہ ٔطیبہ ، قرآن کی مختصر سورتیں اور نماز سکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بیس سے زائد بچوں پر مشتمل نئی کلاس کا آغاز ہو گیا ہے۔
ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی والوں کی سنی گئی ، کچرا اٹھانے کیلئے جدید مشینری کے ایم سی ورکشاپ پہنچ گئی ۔
زرائع کے مطابق کچرے اور تعفن سے تنگ آئے کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی ، کچر ااٹھانے والی مشینری کے ایم سی ورکشاپ پہنچنا شروع ہوگئی ہے اور اس سلسلے میں آج 4کنٹینرز کا سامان پورٹ سے کلیئر ہونے کے بعد کے ایم سی ورکشاپ پہنچا دیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں چین اور جاپان سے کچرا اٹھانے والی مشینری کی دوسری کھیپ بھی پاکستان پہنچ جائے گی ۔
ایمز ٹی وی ( مانٹرننگ ڈیسک) اٹلی کی ایک کمپنی نے بڑے ڈرم کی صورت والا مشقتی روبوٹ بنایا ہے جو 18 کلوگرام وزن کے ساتھ آپ کے پیچھے دوڑا چلا آتا ہے اور 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتا ہے۔ اس روبوٹ کو ’’جیٹا‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو وزن اٹھا کر، دیئے گئے نقشے کی مدد سے ازخود سفر کرتا ہے۔ نیلی گیند کی مانند یہ روبوٹ 26 انچ اونچا ہے اور ایک سائیکل کی طرح آگے بڑھتا ہے۔
روبوٹ کو سفر کے دوران آپ کا سامان اٹھانےکے لیے بنایا گیا ہے جو آپ کے تعاقب میں رہتا ہے خواہ آپ چل رہے ہوں، جاگنگ کررہے ہوں یا پھر سائیکل پر سوار اپنے گھر جارہے ہوں۔ روبوٹ میں خاص قسم کے سرکٹ اسے بہ آسانی آگے دوڑنے میں مدد دیتے ہیں اور یہ اپنا توازن برقرار رکھتے ہوئے ہموار انداز میں چلتا جاتا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ روبوٹ انسانی برتاؤ اور خود اپنے سافٹ ویئر سے سیکھتا رہتا ہے اور اسی بنیاد پر فیصلے کرتا ہے۔
روبوٹ کے اوپر کا ڈھکن کھولیں اور اس میں اپنا ضروری سامان رکھتے رہیں، روبوٹ میں کیمرہ نصب ہے جو تھری ڈی انداز میں اطراف کا نقشہ نوٹ کرتا رہتا ہے اور خود سے آگے چلنے والے شخص کے لحاظ سے اپنا راستہ متعین کرتا ہے۔ روبوٹ اپنے راستے میں آنے والی رکاوٹوں سے بچتے ہوئے آگے بڑھنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے جب کہ ایک مرتبہ چارج ہونے پر یہ 8 گھنٹے تک دوڑ سکتا ہے۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
میچ کیلئے جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کپتان اے بی ڈویلیئرز، ہاشم آملہ، کوینٹن ڈی کوک، جے پی ڈومنی، فاف ڈوپلیسیس، عمران طاہر، کرس موریس، اینڈی فیلوک وائیو، ڈوین پریٹوریس، کاگیسو ربادا اور فرحان بہاردین شامل ہیں۔
سری لنکا کے سکواڈ میں کپتان اوپل تھرنگا، دنیش چندی مل، دھنانجیا دی سلوا، نیروشن ڈیکویلا، اسیلا گونارتنے، لاہیرو کمارا، سورنگا لکمل، لاہیرو مدوشانکا، کوشل مینڈس، سشیتھ پتھیرانا اور لکشن سنداکن شامل ہیں۔
پانچ میچوں کی سریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے اور دوسرے میچ میں 121 رنز سے شکست دے کر 2-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔