ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی سمیت بیشتر علاقوں میں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو گیا جبکہ لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور سرد ہوائیں چل رہی ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی شہر میں ملیر کینٹ اور ایئر پورٹ کے گردونواح سمیت بعض علاقوں میں صبح سے ہلکی بارش اور پھوار کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بنوں اور گردونواح، ٹنڈو محمد خان ، راجن پور ، ڈی جی خان ، مہمند ایجنسی اور شبقدر ، لوئر دیر ضلع کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں گہرے سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں اور سرد ہوائیں چلنے سے سردی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں بھی گزشتہ دو روز سے بادلوں کی لپیٹ میں ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے آج سے راولپنڈی،اسلام آباد،گوجرانوالہ،لاہوراورسرگودھاڈویژن ، بلوچستان ،گلگت بلتستان ، کشمیر ،جنوبی پنجاب اورسندھ میں چندمقامات
پرگرج چمک کےساتھ بارشوں کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران خیبر پختونخو اور فاٹا میں اکثر مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
ایمز ٹی وی (صحت /پشاور) ضلعی انتظامیہ نے مضر صحت مصالحہ بنانے والی 3 فیکٹریاں سیل کر کے مالکان کو گرفتار کرلیا ۔
قائم قام ڈپٹی کمشنر پشاور شاہد محمود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالنبی نے چارسدہ روڈ پر مصالحہ بنانے والی مختلف فیکٹریوں کا معائنہ کیا۔ حفضان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور انتہائی گندگی پر انھوں نے غصے کا اظہار کر تے ہوئے 3 فیکٹریوں کو سیل کر تے ہوئے مالکان کو گرفتار کر لیا۔ اس موقع پربات کر تے ہوئے انھوں نے تمام مصالحے بنانے والی فیکٹریوں کے مالکان کو خبر دار کیا کہ وہ حفضان صحت کے اصولوں کے مطابق اپنی حالت درست کر لیں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /فیصل آباد) جی سی یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اسلامک اسٹڈیز محمد اکرم ورک کو حقائق چھپانے اور غلط بیانی کرنے پر فارغ کر کے خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئیں ۔
وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ قانون اور میرٹ کی بالا دستی کو قائم رکھا جائے گا اگر کوئی بھی غلط کام منظر عام پر آئے گا تو اس پر فوری ایکشن لیا جائے گا اور ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا جی سی یونیورسٹی میں ہونے والی ہرتعیناتی میرٹ پر ہوگی اور حق دار کو اسکا حق ملے گا۔
ایمزٹی وی (تعلیم /فیصل آباد) تعلیمی سیشن اختتام کے قریب ہونے کے باوجود فیصل آباد کے اکثر سرکاری اسکولز کے سربراہان تاحال نرسری کلاسز کے بچوں کا ریکارڈ فراہم نہیں کرسکے جس سے طالب علموں کا ریکارڈ آن لائن نہ ہو سکا ۔
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے صوبہ بھر کے سرکاری سکولز میں زیرتعلیم پرائمری کلاسز کے طلبہ کا ریکارڈ آن لائن کرنے کا پلان بنایا گیا تھا جس کیلئے ستمبر 2016 میں سرکاری اسکولز کی نرسری کلاسز میں داخل طلبہ کا مکمل ریکارڈ طلب کیا گیا تھا جس میں طلبہ کے نام ، ولدیت کے علاوہ والے کے شناختی کارڈ سمیت تمام معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔ لیکن تعلیمی سیشن اختتام کے قریب ہونے کے باوجود اکثر اسکولز کے سربراہان تاحال نرسری کلاسز کے بچوں کا ریکارڈ فراہم نہیں کرسکے۔ جس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران سیکنڈری اور ایلیمنٹری کی طرف سے اسکولز سربراہان کو وارننگ لیٹر جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ جلد ریکارڈ بھجوایا جائے ۔