ایمز ٹی وی (صحت)کیا آپ کو علم ہے کہ آپ کے ہاتھوں میں جسم کے مختلف حصوں کا 'کنٹرول' ہوتا ہے؟ہمارے تمام اعضاءاور مسلز ہمارے ہاتھوں کے مختلف حصوں سے جڑے ہوتے ہیں۔جب ان حصوں پر مساج یا مالش کی جاتی ہے تو وہاں سے ایک سگنل اعصابی نظام کے ذریعے دماغ تک جاتا ہے جو اس سگنل سے ملنے والے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
اس حوالے سے ہاتھوں میں پانچ اہم جگہیں ہوتی ہیں جو کہ جو جسم کے مختلف حصوں کا درد کم یا بالکل ختم کرسکتی ہیں۔ان جگہوں پر آہستگی سے انگوٹھوں کے ذریعے مساج کرنے پر فائدہ ہوتا ہے۔ سیدھا ہاتھ جسم کے داہنی جانب کے حصے کے لیے کام کرتا ہے جبکہ بایاں ہاتھ بائیں جانب کے حصے کے لیے کارآمد ہے۔
ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) مارکھانے کے بعد سوشل میڈیا پر جنید حیدر کو للکارنے اور تندوتیز بیانات کے بعد وقار ذکاءنے انہی کیساتھ اپنی نئی ویڈیو جاری کردی اور جنید حیدر کو اپنا بھائی بنالیا۔
اپنے فیس بک پیج پر جنیدحیدر کیساتھ جاری کی گئی ویڈیو میں وقار ذکاءکاکہناتھاکہ ’سوشل میڈیا پر آپ لوگوں نے بڑا مزہ لے لیا، اصل میںدو بھائیوں کے درمیان مس انڈرسٹینڈنگ ہوگئی تھی ، اوراس ویڈیو کے بعد بھی لوگ اور چسکا لیں گے ،جوکچھ جنید کو میں نے کبھی بولا ہے تواس پرمیں معذرت کرتاہوں، ایک دوسرے کے خاندان کو کبھی ملوث نہیں کرناچاہیے ، اور جنید بھائی مزید بتائیں گے کہ ٹرمر لے کر کہاں گھوم رہے تھے ‘۔
جنیدحیدر نے ہنستے ہوئے کہاکہ’بس ٹرمر ملا نہیں، مس انڈرسٹینڈنگ تھی ، وہ اب کلیئرہے ، ہم آپس میں دوست ہیں ، جو باتیں تھیں وہ حل ہوگئیں ‘۔ وقار ذکاءنے کہاکہ آپ کو مسائل میں ایک دوسرے کی فیملیز کو ملوث نہیں کرنا چاہیے ، آپ کو نہیں پتہ کہ ہمارا تعلق کیسا تھا، کیسا ہے اور کیسا رہے گا۔
ایمز ٹی وی(کراچی) ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد کو پاکستان آمد پر ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔
:ائیرپورٹ پرشہزاد سلیم کے ساتھ کیا ہوا
ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد نجی ایئرلائن کی پرواز ای اے 600 سے دبئی سے کراچی پہنچے، جس کے بعد امیگریشن کاؤنٹر پر سلیم شہزاد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
ایمز ٹی وی(کراچی) ایم کیوایم کے بانی رکن اور مرکزی رہنما سلیم شہزاد کوطویل خودساختہ جلاوطنی کے بعد پیر کی صبح دبئی سے پاکستان پہنچنے پرروک لیا گیا ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن عاصم قائم خانینے نمائندے کو بتایا کہ سلیم شہزاد کو امیگریشن حکام نے روک لیا ہے اوران کے کاغذات کی چانچ پڑتال کی جارہی ہے۔
سلیم شہزاد نے آتے ہی سیاست میں ہلچل مچادی:
عاصم قائم خانی نے بتایا کہ ان پر کوئی پابندی نہیں ہے تاہم وہ ایک طویل عرصے بعد وطن واپس آئے ہیں اس لئے ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔
اس موقع پر سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا اس پر شرمندہ نہیں ، سیاست میں سرگرم کردار ادا کروں گا۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ ٹرافی کی تقریب رونمائی آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی،پانچوں ٹیموں کے کپتان اور چیئرمین پی ایس ایل بھی موجود ہوں گے۔
پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن شروع ہونےمیں صرف تین دن رہ گئے ہیں ،پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب نو فروری کو ہوگی۔
تقریب میں پاکستانی گلوکار علی ظفر اور شہزاد رائےاپنے کا جادو جگائیں گے ، ان کے ساتھ سب کی توجہ کا مرکز مشہور زمانہ جمیکن سنگر شیگی ہوں گے ۔
چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کے بعد پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی پانچوں کپتانوں کےہمراہ پریس کانفرنس بھی کریں گے ۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ کراچی کنگز پی ایس ایل کی سب سے مضبوط ٹیم ہے کیونکہ اس میں تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں، دوسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز نے موقع دیا ہے تو میں بھی مداحوں کی امید پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔کراچی ائیرپورٹ پر دبئی روانگی سے قبل بابر اعظم نے کراچی کنگز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ایڈیشن میں ان فٹ ہونے کے باعث اچھی کارکردگی نہیں رہی مگر کراچی کنگز نے موقع دیا تو اپنی پرفارمنس سے اچھے نتائج دینے کی کوشش کروں گا۔
پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی پوزیشن پر بابر اعظم نے کہا کہ ہماری ٹیم دیگر کے مقابلے میں بہت مضبوط ہے کیونکہ ایسے سنیئر کھلاڑی ہماری ٹیم کا حصہ ہیں جنہوں نے کرکٹ کی تاریخ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہماری ٹیم نہ صرف فائنل تک پہنچے گی بلکہ ہم ٹرافی بھی جیتیں گے۔ بابراعظم پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ تھے لیکن ان فٹ ہونے کی وجہ سے زیادہ میچز کھیلنے سے محروم رہے تاہم دوسرے ایڈیشن میں وہ کراچی کنگز کے اہم رکن بن کر سامنے آرہے ہیں۔واضح رہے بابر اعظم نے 2015 سے ون ڈے ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 23 میچز میں برق رفتاری سے 1ہزار 168 رنز بنائے جن میں چار سنچریاں اور چھ نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
ایمز ٹی وی ( تعلیم /نوڈیرو ) قلعہ گڑھی خدابخش بھٹو میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول گذشتہ چار برسوں سے بند محکمہ ہے محلہ صاحب کے گاؤں میں قائم اس گورنمنٹ پرائمری گرلزاسکول100سےزائدطالبات تعلیم حاصل کرتی تھیں،
یہاں کے مکینوں نے اسکول کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔