ایمز ٹی وی (صحت/ کراچی ) بلدیہ عظمیٰ کراچی کا سٹی انسٹیٹیوٹ آف امیج مینجمنٹ سندھ گورنمنٹ،محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز بلدیہ عظمیٰ کراچی، کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن، عیسیٰ لیبارٹری اورسیلانی ویلفیئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کیلئے جمعہ کے روز صبح 10 تاشام 4بجے کے ایم سی بلڈنگ میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر رہا ہے۔
جس میں بلڈ پریشر، شوگر، کولیسٹرول، ہڈیوںجوڑوں کے امراض، ٹی بی، ہومیو پیتھک اوپی ڈی اور ادویات کی فراہمی، دمہ اور سماعت کے مختلف ٹیسٹس، دانتوں اور آنکھوں کا معائنہ اور موتیا کا مفت آپریشن بھی کیا جائیگا۔
ایمز ٹی وی(کراچی) سٹال آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے شکوہ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں گول میز کانفرنس سے لاعلم رکھا تاہم کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے اور اگر شرکت کی دعوت ملی تو ضرور جاﺅں گا۔
چاندی کا تمغہ جیتنے والی تھروبال ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ انہیں قومی ٹیموں کی بہتری کیلئے لاہور میں بلائی جانے والی گول میز کانفرنس سے لاعلم رکھا گیا ہے اور شرکت کی دعوت بھی نہیں دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس سے متعلق میڈیا کے ذریعے پتہ چلا اور اگر واقعی ایسا ہورہا ہے تو پی سی بی کا یہ اقدام خوش آئندہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کرکٹ اور ملک کی خدمت کیلئے ہمیشہ حاضر ہوں، پی سی بی جب بھی کرکٹ کیلئے بلائے گی، اپنی زیادہ سے زیادہ خدمات پیش کروں گا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے امید ظاہر کی کہ لیگ کے اس سیزن میں کم از کم ایک اچھا فاسٹ باﺅلر اور مڈل آرڈر بلے باز دیکھنے کو ملے گا جو قومی ٹیم کیلئے رنز کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع مل رہا ہے اور امید ہے کہ اس کے ذریعے قومی ٹیم کیلئے ابھرتے ہوئے کھلاڑی سامنے آئیں گے جو ملک کا نام روشن کریں گے
ایمزٹی وی(تعلیم/پنجا ب)پنجاب بھر کی تمام جیلوں میں ان پڑھ قیدیوں کو بنیادی تعلیم فراہم کرنے کیلئے منصوبہ تیار کر لیا گیاہے۔ جیلوں کو جرائم کی نرسریاں بننے کی بجائے درس گاہوں میں تبدیل کریں گے، قیدی خواتین و حضرات کو جیل کے اندر تعلیم یافتہ قیدی بنیادی تعلیم دیں گے، علم کی روشنی سے قیدیوں کو معاشرے کا تعمیری اور کارآمد رکن بنایا جائے گا ، 4 ماہ کے تعلیم بالغاں کورس سے قیدیوں کو لکھنے پڑھنے کے قابل بنایا جائے گا، قیدیوں کو کتابیں،اسٹیشنری اور تمام ضروری سامان محکمہ لٹریسی فراہم کرے گا۔
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر لٹریسی و نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ جاوید نے پنجاب بھر کی جیلوں میں ان پڑھ قیدیوں کیلئے تعلیم کی فراہمی کے منصوبے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری لٹریسی ڈاکٹر نوید احمدچوہدری، ایڈیشنل سیکرٹری اکرم جان ، پراجیکٹ ڈائریکٹر شکیل احمد سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ لٹریسی ماضی میں جیلوں میں قیدیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے پائلٹ منصوبے پر خوش اصلوبی سے کام مکمل کر چکا ہے۔پنجاب میں لاہور، ساہیوال، ملتان، راولپنڈی،بہاولپور، میانوالی اور ڈی جی خان سمیت بڑی جیلوں کا ڈیٹا حاصل کیا جا چکا ہے اور باقی پر کام جاری ہے۔
صوبائی وزیر لٹریسی ڈاکٹر فرخ جاویدنے اس موقع پرسیکرٹری لٹریسی ڈاکٹر نوید چوہدری اور آئی جی جیل خان جات میاں فاروق نذیر کو ہدایت کی کہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے جلد لائحہ عمل تشکیل دیں ۔یاد رہے کہ اس وقت پاکستان میں شرح خواندگی 60جبکہ پنجاب میں 63فیصد ہے جس میں بہتری کیلئے محکمہ مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہا ہے۔ اب تک صوبہ بھر میںNFBES اور NFEFS کے13,274 سنٹرز بنائے گئے ہیں جہاں 4,35,804 اسکول سے باہر بچوں کو پرائمری تعلیم مہیا کی جا رہی ہے۔
پنجاب بھر میں6,860 ALC اورNFEAC سینٹرز بنائے گئے ہیں جن میں 1,33,844 نوجوان اور بزرگ تعلیم و فنی تربیت حاصل کر رہے ہیں ۔ ایک لاکھ سے زائد ان پڑھ افراد کو بنیادی تعلیم دی گئی اور مختلف ہنر سکھائے جا رہے ہیں، جدیدانفارمیشن ٹیکنالوجی سے لیس مانیٹرنک اسیسمنٹ سسٹم رائج کیا گیاہے اور تمام سکولوں کی مستقل اسیسمنٹ کی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر لٹریسی ڈاکٹر فرخ جاوید کی ہدایت پرپنجاب بھر کی جیلوں قیدیوں کو بنیادی تعلیم فراہم کرنے کیلئے پروگرام مرتب کر لیا گیا ہے جس کے تحت لاکھوں قیدیوں کو تعلیم کے زیور سے آرستہ کیا جائے گا۔
ایمز ٹی وی(کراچی) مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ واٹر بورڈ کا سربراہ مئیر کراچی کو ہونا چاہیے، اسپتالوں میں پیسے لگانے کے بجائے پانی پر لگائیں ،پہلے ہم لوگوں کو بیمار کرتے ہیں بعد میں علاج کرتے ہیں۔
فراہمی و نکاسی آب کمیشن کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت میں سابق مئیر مصطفیٰ کمال،ایم ڈی واٹر بورڈ،سیکریٹری انڈسٹریز و دیگر پیش ہوئے۔
چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ نے کمیشن کو بتایا کہ 2007 میں مئیر ہی واٹر بورڈ کا چیئرمین ہوتا تھا،کے تھری کا منصوبہ 2007 میں شروع ہوا اور انکے دور میں شہر کی آئندہ 50 سال میں پانی کی ضرورت پر اسٹڈی کرائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کو روزانہ 1250 ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے اور شہر کو 640 ملین گیلن پانی فراہم کیاجارہا ہے۔ پانی کے منصوبے کے فور کے فیز ون کا منصوبہ 260 ملین گیلن کاہے جبکہ ضیاء الحق دور میں کراچی کو 1200 کیوسک پانی کا کوٹا دیا گیا تھا اور 1200 کیوسک پانی سے کراچی کو صرف ڈیڑھ فیصد دیاجاتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آج کے دور میں بھی وال مین کے ہاتھ میں سب کچھ ہے۔
کمیشن میں پیش ہونے کےبعد مصطفیٰ کمال نے سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں نے کمیشن میں پانی کے حوالے سے بات کی ہے،کراچی کو ضرورت سے آدھا پانی فراہم کیا جارہا ہے۔
ایمز ٹی وی(تجارت) کراچی کا اولڈ سٹی ایریا شہر کا کاروباری حب ہے۔ بدامنی کے دور میں اولڈ سٹی ایریا دہشت کا شکار رہا لیکن بحالی امن نے بازار کی رونقیں بحال کرنا شروع کردی ہیں۔
زیادہ پرانی بات نہیں جب کراچی کے کھجور بازار میں خوف کے ڈیرے تھے، بھتہ مافیا کا زور تھا، مارکیٹ پر دکاندار کام کے لئے سر پر کفن باندھے کرآتے تھے اور جب عصر سے پہلے بازار بند ہوجاتے تھےلیکن اب مارکیٹ کی گہما گہمی اپنا مدعا آپ بیان کررہی ہے۔
اس مارکیٹ اور شہر کا امن چاندی کے پرانے زیوارت پر چڑھی کالک کی طرح تھی جسے کراچی آپریشن کے ذریعے قابو میں لایا گیا۔ اب صورتحال بہتر ہے، دکاندار بلا کسی خوف وخطر کام کررہے ہیں۔
کھجور بازار میں اب رات دیر تک کاروبار ہوتا ہے اور یہاں کے دکانداروں کو پرامن کراچی کی جھلک نظر آنا شروع ہوگئی ہے۔