ایمز ٹی وی (راولپنڈی) جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے زیراہتمام 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں گزشتہ روز سید مودودی بلڈنگ میں مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر محمد ابراہیم کی صدارت میں کل جماعتی اُمت رسول کانفرنس منعقد ہوئی۔ جماعتہ الدعوۃ کے امیر عبدالرحمان‘ جمعیت علماء اسلام (ف) کے ڈاکٹر ضیاء الرحمان‘ مسلم لیگ (ن) کے حاجی ظفر اقبال‘ ارشد قریشی‘ راجہ تصدق‘ پیپلز پارٹی کے ندیم اعوان‘ پی ٹی آئی کے شاہد جدون‘ انجمن شہریان کے حافظ حسین احمد‘ وحدت المسلمین کے سید علی اکبر کاظمی‘ جمعیت اتحاد العلماء کے مولانا عبدالجلیل نقشبندی‘ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے صالح طاہر اور خالد عمران خالد‘ جماعت اسلامی کے سید عارف شیرازی‘ ضیاء اللہ چوہان‘ رضا احمد شاہ‘ شیخ مسعود‘ رضوان احمد‘ عثمان آکاش‘ حنیف چوہدری‘ رضا محمد‘ حاجی یار محمد‘ ہارون رشید‘ تاج محمود صدیقی‘ مفتی عبدالوکیل‘ خالد مرزا‘ جے آئی یوتھ کے بختیار الحق کیانی‘ پریم یونین کے ڈاکٹر اشتیاق عرفان‘ اسلامک لائرز موومنٹ کے عمران شفیق‘ نیشنل لیبر فیڈریشن کے محمد ایوب‘ اسلامی جمعیت طلبہ کے تصور امتیاز‘ انجمن تاجران کے ڈاکٹر نعمت اللہ اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کے دل اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں اور اجتماعات کا اہتمام کریگی۔ اس وقت کشمیر‘ شام‘ فلسطین اور برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے‘ افسوس کہ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا جلد ڈوبنے اور ٹوٹنے والا ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کیلئے گورباچوف ثابت ہونگے اور امریکا ٹرمپ کے ہاتھوں 52ٹکڑوں میں تقسیم ہو گا۔ حافظ سعید پر پابندیاں امریکا کی ڈکٹیشن پر لگائی گئی ہیں۔ ایٹمی قوت امریکہ کے دبائو میں نہ آئے۔ سید عارف شیرازی نے کہا کہ 5فرور ی کو دن 11بجے لیاقت باغ سے کمیٹی چوک تک ریلی نکالی جائیگی۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بھارتی فلموں میں پاکستانی اداکاروں کے کام پر پابندی کے حوالے سے اداکار رشی کپور نے اپنی ہی حکومت کی دوغلی پالیسی پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلموں میں کام پر پابندی کے حوالے سے بھارتی اداکار رشی کپور کا کہنا ہے کہ فلمیں ایک دو دن میں نہیں بنتیں، انہیں مکمل کرنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے لہذا آپ یہ نہیں کہہ سکتے ان پر پابندی عائد کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ آپ ایک فلم پر گزشتہ 6 ماہ سے کام کررہے ہیں لہذا فلموں پر فوراً پابندی لگانا انتہائی غیر منصفانہ اور اوچھے ہتھکنڈے ہیں، اسے ختم کرنے کے لیے پورا وقت دینا چاہیے، اس کے بعد ہم پاکستانی اداکاروں کو اپنی فلموں میں بے شک نہ لیں۔
رشی کپور نے اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کبھی آپ ہاتھ ملاتے ہیں اور کہتے ہیں سب ٹھیک ہے لیکن جب سرحد پر کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوتا ہے تو آپ کی سوچ ہی بدل جاتی ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس سے آپ اپنے ہی ملک کے لوگوں کو بے یقینی کا شکار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب نریندر مودی جانتے ہیں کہ سرحد پر جھڑپیں ہوں گی تو پھر انہیں پاکستان میں جاکر وہاں کی حکومت سے ہاتھ ملانا ہی نہیں چاہیے۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)خوف اور دہشت سے بھرپور نئی ہالی وڈ فلم ’’ڈیتھ پیسج‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ڈیوڈ کیمبل کی ڈائریکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی حقیقی واقعات پر مبنی ہے جو مختلف خطرناک اور پراسرارواقعات کے گرد گھوم رہی ہے ۔ دوستوں کا ایک گروپ آسٹریلیا کے جنگلات میں چھٹیاں گزارنے کیلئے پہنچتا ہے اور ان کا سامنا پر اسرار طاقت کے زیراثر شخص سے ہو جاتا ہے ۔یہ شخص ان کی جان کا دشمن ہو جاتا ہے اور باری باری تمام دوستوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیتا ہے ۔ خطرناک واقعات کی منظر کشی کرتی اس فلم میں ہالی ووڈ اداکارٹم فلپس، جیسیکا ٹووی ،اینڈریو ریان، پیئرا فورڈ، ٹم پیکوک،پیپا بلیک اورڈین رائٹ اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔خوف، دہشت اور سنسنی سے بھرپور یہ فلم رواں سال سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی تاہم حتمی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب میں فاصلے کم کرنے کو تیار ہیں۔
ایران، سعودی عرب مسلم امہ کے اتحاد کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف عالمی سطح پر مسلم بیانیہ پیش کرنے کو تیار ہیں۔
ایمز ٹی وی (گلگت بلتستان) نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جانا چاہئے۔ گلگت بلتستان کو فوری طور پر پاکستان کا پانچواں صوبہ بنایا جائے۔ ہم نے مل کر باہر کے مسلمان ممالک سے آنے والے فتنہ کو روکا ہے۔ سی پیک تاریخی منصوبہ ہے ۔ گلگت بلتستان سی پیک میں گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، عزا داری کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد نقوی نے گلگت بلتستان کے رہنمائوں شیخ مرزا علی، ڈاکٹر علامہ شبیر حسین، دیدار علی، محمد علی شیخ، کیپٹن سکندر علی اور کیپٹن محمد شفیع کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی آئینی حق سے محروم رکھا جارہا ہے اسلامی تحریک پاکستان کے اول روز سے ہی کے پی کو پاکستان کے پانچواں صوبہ بنانے کا مطالبہ کر رکھا ہے اور کےبی کی اسمبلی 2015 میں قرارداد بھی منظور کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے بی کو زمینی حیثیت ملنے سے مسئلہ کشمیر متاثر نہیں ہوگا۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ سی پیک میں پاور سیکٹر کے منصوبے کے بی میں بنانے چاہئیں اور تینوں ڈویژنوں سکردو گلگت اور دیامر میں بھی اقتصادی زون قائم کئے جائیں۔ انہوں نے بغیر کسی ثبوت کے پرامن شہریوں مذہبی وسیاسی جماعت کے کارکنوں کو فورتھ شیڈول میں ڈال کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی مذمت کی۔
ایمز ٹی وی ( ما نٹرینگ ڈیسک)بھارتی ریاست بہار میں سینکڑوں بچوں کی اموات کی وجہ لیچی کو قرار دیا گیا ہے۔ہار کے ضلع مظفرپورمیں گزشتہ بیس برس کے دوران ہر سال مئی جون میں "چمکی" نام کی بیماری پھیلتی ہے جو اب تک کئی بچوں کی جان لے چکی ہے ۔ ھارتی اور امریکی ماہرین کے مطابق ان اموات کی وجہ لیچی میں موجود ایک زہریلا کیمیکل ہے۔خالی پیٹ زیادہ لیچی کھانے سے اب تک کئی بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
صرف 2014 میں اس بیماری کا شکار 390 بچوں میں سے 122 بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔ ڈاکٹروں نے علاقے کے بچوں کو محدود مقدار میں لیچی کھانے اور اس سے پہلے متوازن غذا لینے کا مشورہ دیا ہے۔
امیر قطر کو گھوڑا بھیجنا ایک پرانی روایت ہےایمز ٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ امیر قطر کو گھوڑا بھیجنا ایک پرانی روایت ہے ،عدالت میں شریف خاندان کی تین نسلوں کا احتساب کیا جا رہا ہے ، شریف خاندان نے تقریباً تمام کاغذات عدالت میں جمع کروا دیے ہیں ، تحریک انصاف والے جلسے جلوسوں میں بڑھ چڑھ کر دعوے کرتے تھے مگر ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔
میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ عدالت میں شریف خاندان کی تین نسلوں کا احتساب کیا جا رہا ہے ،عدالت میں مریم نواز ،وزیراعظم اور وزیراعظم کی والدہ کی ویلتھ سٹیٹمنٹ ،ٹیکس سٹیٹمنٹ ،دبئی کاروبار کے کاغذات ،دبئی مل کی خرید ، اس کی فروخت اور 12ملین درہم رقم کی قطری خاندان کو حوالگی سمیت تقریباً تمام کاغذات اور ثبوت تصویروں سمیت عدالت میں جمع کروا دیے ہیں اور انشاء اللہ ہم بہت جلد عدالت سے سرخرو ہوں گے
۔مصدق ملک نے کہا کہ تحریک انصاف والے جلسے جلوسوں میں بڑھ چڑھ کر دعوے کرتے تھے کہ وہ منی لانڈرنگ کے ثبوت عدالت میں پیش کریں گے مگر انہوں نے ایک بھی ثبوت پیش نہیں کیا ، انکی طرف سے تمام کے تمام دعوے جھوٹے نکلے اور اس بات کو انہوں نے خود بھی قبول کیا ۔
یمز ٹی وی(اسلام آباد)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پانامہ کیس نوازشریف جیت کربھی ہارے گا اورہم ہارکے بھی جیتیں گے ،نواز،مودی اورٹرمپ لڑائی اینگل کانام ہے ،2018ء میں نوازشریف نہیں ہوگا،جبکہ آصف زرداری کے نیچے بلاول کیاپدی کیا پدی کاشوربہ؟راناثناء اللہ اورسعدرفیق جوبھی کہیں کرپشن کاتابوت سپریم کورٹ سے ہی نکلے گا، نوازشریف کوفادارانسان چاہیں ،وفاداری پرنوازشریف نوازتاہے۔
میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوقطری شہزادوں کاخط عدالت میں پیش کرنے کاجس نے بھی مشورہ دیاہے اس نے نوازشریف کوٹھیک طرح سے پھنسایاہے ،سناہے کہ عدالت میں نوازشریف کے وکیل تیسراخط پیش کرنے والے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے تینوں وکلاء نے نوازشریف کاکیس مزیدخراب کیاہے ، نوازشریف کے وزراء اور ہم منتخب لوگ ہیں لہذاہمیں عدالت نہیں نکال سکتی ،میں وزیر اعظم کو مشورہ دیتاہوں کہ وہ مستعفی ہوجائیں ۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ججزکافرض ہے کہ وہ انصاف کریں ،ججزپرہمیں بھروسہ ہے ،اگرہمارے خلاف بھی فیصلہ آیاتوقبول کریں گے ،مگرنوازشریف یادرکھیں آپ جیت کربھی ہارجائیں اورہم ہارکربھی جیت جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ٹرمپ ،مودی اورنوازشریف ٹرائی اینگل ہیں ،آئندہ الیکشن میں پنجاب میں زبردست ایکشن ہوگا، 2017ء دنیابھرسمیت پاکستانی سیاست کیلئے اہم ہے ،2018ء میں نوازشریف کونہیں دیکھتا ، بلاول بھٹوملکی سیاست میں پہلے کچھ کرتا توکرتامگراپنے والدآصف علی زرداری کی قیادت میں کیاپدی کیاپدی کاشوربہ؟۔