جمعہ, 17 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(برسلز) یورپی یونین نے ٹرمپ انتظامیہ کو خطرہ قرار دے دیا ہے،متعدد یورپی شہری سمجھتے ہیں کہ امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے کیلئے سٹیج تیار کیا جارہا ہے۔
یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسکس نے ٹرمپ انتظامیہ کو چین،روس،دہشتگردی اور اسلامی انتہا پسندی کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے اشارہ دیا ہے کہ امریکی انتظامیہ کی طرف سے فکر انگیز اعلان انتہائی غیر متوقع مستقبل کی نشاندہی کررہا ہے۔
یورپی یونین کے صدر نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں تبدیلی نے یورپ کو مشکل صورتحال میں دھکیل دیا ہے،امریکہ کی 70سالہ خارجہ پالیسی پر موجودہ انتظامیہ نے سوال اٹھا دیا ہے،وہ یونین کے ممبرز ممالک سربراہان سے خطاب کررہے تھے ۔
یورپی یونین کے صدر کا شارہ 28ممالک کے فوجی اتحاد نیٹو کی جانب تھا جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اضافی بوجھ قرار دے چکے ہیں،نیٹو کو جرمنی کی گاڑی قراردیتے ہوئے ایک تاجر کیلئے بہت برا تجربہ کہا تھا۔
یہ ٹرمپ کا تبصرہ نہ صرف یورپی یونین کیلئے نقصان دہ ہے بلکہ روس کیلئے فائدہ مند بھی ہے جو کشیدہ یورپ اور کمزور نیٹو کو ترجیح دیتا ہے۔
یورپی یونین کے صدر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے شکوک وشبہات پر مبنی پالیسی کو چیلنج کے طور پر لیا جائے،ٹرمپ کے قریبی تعلق رکھنے والے یورپی سیاستدانوں سے بھی خبر دار رہا جائے۔
امریکہ میں آسٹریا کے سابق سفیرسٹیفن نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی ڈرامائی زبان سے کسی بھی اقدام کی توقع کی جاسکتی ہے،جو کہ بہت ہی فکر کی بات ہے،ٹرمپ کے اقدامات سے یورپ اور امریکہ کے مابین کشیدگی پھیل سکتی ہے۔
واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتہا پسندی کا نام دیتے ہوئے7مسلمان ممالک کے باشندوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی ہے

 

 

ایمز ٹی وی(ما نیٹرئنگ ڈیسک)واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے نئے آپشن کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے ذریعے اب آپ دوستوں کا مقام معلوم کرسکیں گے۔

میسیجنگ اور کال کی مشہور ایپ واٹس ایپ کے نئے بی ٹا ورژن میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہےجسے’’لائیو لوکیشن ٹریکنگ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ اینڈروئیڈ ورژن 2.16.399 اور آئی او ایس ورژن 2.17.3.28 میں موجود ہے۔ اس آپشن کے ذریعے 2 دوست یا گروپ میں شامل افراد حقیقی وقت میں اپنی موجودگی اور مقام کو ظاہر کرسکیں گے۔

یہ فیچر ڈیفالٹ کے طور پر غیرسرگرم ہے اور اسے ایپ کے سیٹنگ مینو میں جاکر ایکٹو کرنا پڑتا ہے۔ آپ صرٖف ایک سے5 منٹ تک ہی کسی کی لوکیشن لائیو دیکھ سکتے ہیں۔ کچھ عرصے سے واٹس ایپ کے اس فیچر پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں لیکن اب یہ منظرِ عام پر آگیا ہےلیکن کمپنی نے اس کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا اور اب بھی یہ آزمائش کے مرحلے میں ہے۔