ایمزٹی وی (ما نیٹئرنگ ڈیسک)اب روبوٹس مزیدار کافی بھی تیار کرنے لگے ہیں، سان فرانسسکو میں روبوٹ نے’ بیرسٹا ‘کی ذمہ داری سنبھال لی۔ جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں نئی مشینوں کی ایجادات نے انسانی زندگی میں آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں اب جدید روبوٹس نے بھی کئی کاموں کی ذمہ داری اپنے سر لے لی ہے۔
سان فرانسسکو کے ایک کیفے میں ایسے ہی ایک جدید روبوٹ نے '’بیرسٹا‘ 'کی ذمہ داری سنبھال لی ہے جو نہایت ماہرانہ انداز میں صارفین کو ان کی من پسند مزیدار کافی بنا کر پیش کرتا ہے۔ ’کیفے ایکس‘ نامی اس کیفے میں موجود روبوٹ آرڈر لینے کے چند منٹ بعد ہی صارفین کو ان کی آرڈر کی ہوئی من پسند کافی پیش کر کے خوب داد وصول کر رہا ہے ۔
ایمزٹی وی ( ما نٹرینگ ڈیسک)پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا کے بڑے اسپتالوں میں بھی دل کے امراض میں مبتلا افراد کو چونا لگایا جارہا ہے جہاں پر اب تک بڑے دھڑلے سے مریضوں کو غیرمعیاری ا سٹنٹس لگانے کا کام جاری تھا ۔
حکومتی اداروں نے چھاپے مار کردوبڑے اسپتالوں میں اسٹنٹس کے اسٹورسیل کرکے مقدمات درج کرلئے۔ پشاور کے بڑے اسپتالوں میں بھی امراض قلب میں مبتلا مریضوں سے گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے۔ڈرگ کنٹرول ٹیم اور ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کے اہلکاروں نے نجی اسپتال آر ایم آئی اور سب سے بڑے سرکاری لیڈی ریڈنگ اسپتال پر چھاپہ مارا اور20 سے زائدغیرقانونی اسٹنٹس برآمد کیے ۔
محکمہ صحت حکام کے مطابق دونوں اسپتالوں میں 20کے قریب اسٹنٹس کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔جن پر نہ تو مینوفیکچرنگ ڈیٹ ، قیمت اور نہ ہی رجسٹریشن نمبر ہے جبکہ نجی اسپتال سے غیررجسٹرڈ فرم کے اسٹنٹس بھی برآمدہوئے۔
ایمز ٹی وی (تجارت ڈیسک)امریکی ڈالر کی قدر میں 30سال میں سب سے بڑی کمی واقع ہوگئی۔ امریکی صدر ٹرمپ کے الزامات کے بعد مختلف ممالک کے مابین کرنسی کی نئی جنگ چھڑ گئی۔ امریکی صدر ٹرمپ پر الزامات ہیں کہ وہ جاپان، جرمنی اور چین اپنی اپنی کرنسی مارکیٹ میں گڑ بڑ کر رہے ہیں۔ ان ممالک نے اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کی ہے ، ٹرمپ کے الزامات کے بعد دنیا بھر میں کرنسیوں کی نئی جنگ چھڑ گئی۔
ایشیائی فوریکس مارکیٹس امریکی ڈالر بدھ کوبھی دبائو میں رہا اور اس کی شرح تبادلہ میں ایشیاء کی چھ بڑی کرنسیوں کے مقابلے کمی رہی۔ ہانگ کانگ اور ٹوکیو فوریکس ٹریڈز میں ڈالر کی شرح تبادلہ 113 ین، جبکہ پائونڈ اسٹرلنگ کے تبادلے اپ کے ساتھ 1.2580 ڈالر اور یورو کی شرح تبادلہ ڈائون کے ساتھ 1.0792 ڈالر رہے ۔
ایمز ٹی وی (ما نیٹئرنگ ڈیسک )انسٹاگرام میں کامیابی سے اسنیپ چیٹ اسٹوریز کو کاپی کرنے کے بعد فیس بک نے اب اسے اپنی ایپ کا بھی حصہ بنا دیا ہے۔ جی ہاں انسٹاگرام میں جس طرح اسٹوریز کا انٹرفیس دیا گیا ہے، بالکل اسی انداز کا ڈیزائن فیس بک اسٹوریز کے نام سے اب فیس بک موبائل ایپ میں ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔ اس فیچر کی آزمائش فی الحال آئرلینڈ میں کی جارہی ہے مگر اس نئے فارمیٹ کو جلد دنیا بھر میں متعارف کرایا جائے گا۔
فیس بک اسٹوریز بالکل انسٹاگرام اسٹوریز کی نقل ہے جو کہ خود اسنیپ چیٹ اسٹوریز سے چوری کیا گیا، جہاں آپ تصاویر اور ویڈیوز اپنی ذاتی ' اسٹوری' میں شامل کرکے دوستوں سے شیئر کرسکتے ہیں اور یہ چوبیس گھنٹے بعد خودبخود ڈیلیٹ ہوجاتی ہے۔ آپ جو بھی فیس بک اسٹوری میں ایڈ کریں گے وہ نیوزفیڈ یا پروفائل کی ٹائم لائن پر ظاہر نہیں ہوگا جبکہ انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ کی طرح آپ کسی کی اسٹوری پر ڈائریکٹ میسج کے ذریعے رئیپلائی بھی کرسکتے ہیں۔
آپ تصاویر میں سیلفی فلٹرز اور فیس بک کے اسنیپ چیٹ جیسے جیو فلٹرز سے بھی فوٹوز اور ویڈیوز کو سجا سکتے ہیں۔ فیس بک کی جانب سے اس فیچر کو انسٹاگرام کی طرح ایپ کے ٹاپ پر نمایاں جگہ دی گئی ہے۔ اس بات کی تصدیق فیس بک ترجمان نے خود کی۔
ایمز ٹی وی (تجارت ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نادرا کی جانب سے معذرت کے بعد پانامہ لیکس کیس کی 67 آف شور کمپنیوں میں شامل گمنام پاکستانیوں کا سراغ لگانے کا ٹاسک ماتحت اداروں کو دے دیا ہے۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کی جانب سے ملک بھر میں قائم ماتحت اداروں کو نہ صرف باقاعدہ طور پر ہدایات جاری کردی گئی ہیں بلکہ ان گمنام پاکستانیوں کے نام اور دیگر دستیاب معلومات کی تفصیلات بھی فراہم کردی گئی ہیں اور ماتحت اداروں سے کہا گیا ہے کہ ہر ماتحت ادارے کا سربراہ اپنی حدود میں ان لوگوں کے بارے میں معلومات حاصل کرے اور پانامہ لیکس میں شامل ان گمنام پاکستانیوں کے عزیز و اقارب کے بارے میں اگر کچھ معلومات ملیں تو انہیں بھی ضرور بورڈ کے ساتھ شیئرکیا جائے تاکہ نادرا کے پاس موجود ڈیٹا سے مدد لینے کے لیے کوئی اضافی معلومات نادرا کو فراہم کی جا سکیں اور انہیں استعمال کرکے مصدقہ معلومات تک رسائی حاصل کی جاسکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو ڈپارٹمنٹ اب بھی نادرا حکام کے ساتھ رابطے میں ہے، اگر ایف بی آر کو پانامہ لیکس میں شامل گمنام پاکستانیوں کے بارے میں کوئی کوائف یا تفصیلات ملیں گی تو انہیں نادرا کے ساتھ شیئر کیا جائے گا، واضح رہے کہ گزشتہ ماہ (جنوری)کے آخری عشرے میں نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے نامکمل کوائف کی وجہ سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو پانامہ لیکس کیس میں شامل 67آف شور کمپنیوں کے گمنام پاکستانی مالکان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر میں قائم اپنے ماتحت اداروں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اسی فیصلے کے تحت اب فیلڈ فارمشنز کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیلڈ فارمشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ جو نام بھجوائے گئے ہیں، ان کا سراغ لگایا جائے یا ان کے کسی قریبی عزیز کا نام، پتہ، شناختی کارڈ نمبر یا ان کے علاقے کی تفصیلات یا دوسری کوئی بھی ایسی متعلقہ معلومات دی جائیں جس سے ان کا سراغ لگایا جاسکے اور ان معلومات کو نادرا ودیگر اداروں کے ساتھ شیئر کرکے مدد لی جاسکے۔۔
ایمز ٹی وی (ما نیٹئرنگ ڈیسک )سام سنگ نے اپنے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فون گلیکسی ایس8 میں ہوم بٹن کو ختم کردیا ہے تاکہ بڑی اسکرین کو یقینی بنایا جاسکے۔ یہ بات جنوبی کورین کمپنی کی نئی ڈیوائس کی نئی لیک تصاویر سے سامنے آئی ہے جس میں ایج لیس بڑا ڈسپلے اور ٹاپ پر دائیں جانب سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔ یہ فون ممکنہ طور 5.8 انچ اور 6.2 انچ ڈسپلے کے دو ورژن میں متعارف کرایا جائے گا جس کے لیے امولیڈ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے۔
اس کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہوگا جبکہ بیک کیمرہ 12 میگا پکسلز کا ہوگا تاکہ صارفین کسی بھی چیز کو کیمرے کے ویو میں لے کر اس کے بارے میں انٹرنیٹ پر سرچ کرسکیں۔ سیلفی کیمرہ میں آئی اسکینر بھی ہوگا جو کہ پہلے گلیکسی نوٹ سیون میں متعارف کرایاگیا تھا اور اس کی مدد سے صارفین بس اپنی آنکھوں سے فون کو ان لاک کرسکیں گے۔
اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ یہ پہلا فون ہوگا جس میں سام سنگ کا اپنا ورچوئل اسسٹنٹ بکسبی کو متعارف کرایا جائے گا۔ یہ پہلے کے مقابلے میں 11 فیصد تیز اور بیس فیصد زیادہ توانائی کی بچت کرسکے گا جس کے لیے مائیکرو چپ اور گرافکس ٹیکنالوجی کو بہتر بنایا گیا ہے۔ اس کو کسی مانیٹر سے کنکٹ کرکے مکمل ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کی شکل بھی دی جاسکے گی۔ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ کے ساتھ یہ فون 29 مارچ کو نیویارک میں ایک تقریب کے دوران متعارف کرایا جائے گا اور یہ گلیکسی ایس سیون کے مقابلے میں مہنگا ہوگا۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی ) 5فروری کو شہر بھر میں یومِ کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا اور اس سلسلے میں جامعہ کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی، وفاقی جامعہ اردو اور داؤد یونیورسٹی میں یومِ یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جائے گی ۔
پروفیشنل اداراجات کے اجلاس میں تمام جامعات کے یونٹ صدور نے اس بات کا متفقہ فیصلہ کیا کہ یومِ کشمیر پر مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ریلی کا انعقاد کیا جائے گا اور اس سلسلے میں شہر بھر میں بھرپور تشہیری مہم چلائی جائے گی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمد عباس نے کہا کہ ریلی کے انعقاد کا مقصد کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے ۔