ایمز ٹی وی(اسپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے فلم سازی کی دنیا میں آنے کا اعلان کردیا ۔رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی مدد سے دہشت گردی ختم کرنے کے موضوع پر فلم بنا رہے ہیں ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق رمیز راجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی ختم کرنے کے موضوع پر فلم بنا رہے ہیں جس میں بھارت کے معروف اداکار سنجے دت کو ہیرو کاسٹ کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ خواہش ہے ماہرہ خان اور کترینہ کیف کوبھی فلم میں شامل کروں ،ان دونوں ہیروئنز میں بہت ٹیلنٹ ہے ۔رمیز راجہ نے مزید کہا کہ ہیروئن کون ہو گی یہ ابھی سسپنس ہے ۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) بھارت نےٹیسٹ اور ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی جیت کر انگلینڈ کیخلاف سیریز سوئپ کیا، انگلینڈ کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میں 75 رنز سے ہراکر سیریز 2-1 سے جیت لی۔
میزبان ٹیم کیلئے چاہل نے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے چھ شکار کیے، دھونی نے کیریئر کی پہلی ففٹی اسکور کی، سریش رائنا نے 63 رنز بنا ئے۔
ہوم سائیڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے202 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم جواب میں127 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ چاہل نے 25 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ایشین جونئیراسکواش ٹیم چیمپئن شپ میں قومی ٹیم نے آج جنوبی کوریا کوتین صفر سے شکست دے دی ۔
ہانگ کانگ میں جاری ایشین جونئیراسکواش ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ، دوسرے دن صبح کے سیشن میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو تین صفر سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی ۔
پاکستان کے عباس زیب، منصور زمان اور مہران جاوید نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، ٹیم آج شام کو اپنا چوتھا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی ایس ایل) نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور درپیش مسائل کے حل کیلئے سابق کرکٹرز اور ماہرین کی مدد طلب کرتے ہوئے چھ اور سات مارچ کو لاہور میں گول میز کانفرنس طلب کر لی ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کئی نامور کھلاڑیوں مدعو کیا ہے جن کے ساتھ بیٹھ کر وہ دنیائے کرکٹ میں پاکستان کی کارکردگی میں ابتری اور بتدریج زوال کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔
ان کھلاڑیوں میں عظیم کپتان عمران خان، جاوید میانداد، ظہیر عباس، وسیم باری، وقار یونس، وسیم اکرم، شعیب اختر، عامر سہیل، راشد لطیف، رمیز راجہ، معین خان، عبدالقادر، انضمام الحق، اقبال قاسم، بازید خان، عاقب جاوید، سعید اجمل اور دیگر شامل ہیں۔
دلچسپ و حیران کن امر یہ ہے کہ اس کانفرنس میں کوچ مکی آرتھر، گرانٹ فلاور، اظہر محمود سمیت قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں سے کسی کو بھی نہیں بلایا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اجلاس میں غیرملکی اور مقامی کوچز کے حوالے سے اہم موضوع پر بھی گفتگو کی جائے گی۔
تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ اس طرح کا اجلاس بلا کر ایک مرتبہ پھر انہی پرانے و ناکام طریقوں پر دوبارہ عمل درآمد کا فیصلہ کیا جائے گا جن سے آج تک کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔
گزشتہ کئی دہائیوں پاکستان میں یہ روایت رہی ہے کہ جب کبھی بھی پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیسے کسی بدترین دورے یا شکستوں کے سلسلے سے دوچار ہوتی تو بورڈ فوری طور پر شکست کے اسباب جاننے کیلئے اس طرح کے اجلاس بلا لیا کرتے یا سابق کرکٹرز پر مشتمل کمیٹیاں قائم کر دیتے لیکن ان کی جانب سے دی گئی تجاویز پر آج تک عملدرآمد نہ کیا گیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار محمد خان چھ اور سات مارچ کو موجودہ اور سابق ٹیسٹ کرکٹرز کے ساتھ گول میز کانفرنس منعقد کریں گے تاکہ قومی اور جونیئر ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کیلئے ان کی رائے معلوم کی جا سکے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ٹیسٹ کرکٹر کو بھی کانفرنس میں منعقد کیا جائے گا جہاں چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر اس کی مشترکہ طور پر سربراہی کریں گے جبکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد کانفرنس کے کوآرڈینیٹر ہوں گے۔
تاہم اجلاس کا ایجنڈا وہی پرانے و دقیانوسی ہونے کی توقع ہے کہ پاکستان ٹیم کی کارکردگی، ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے، وکٹوں کی بہتری، نیشنل و جونیئر ٹیم کی کوچنگ کیست بہتر بنائی جائے اور غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان کے دورے کیلئے کس طرح راضی کیا جائے۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں 2014 میں منعقدہ ورلڈ ٹی20 میں قومی ٹیم کے سیمی فائنل سے قبل اخراج کے بعد پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتر وکٹیں بنانے کیلئے غیرملکی کیوریٹرز کی خدمات حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن آج تک کسی غیرملکی کیوریٹر کی خدمات حاصل نہ کی گئیں۔
2015 کے ورلڈ کپ اور 2016 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد بھی یہی مسئلہ اٹھایا گیا تھا لیکن بہتر وکٹیں بنانے کیلئے کسی قسم کے مثبت اقدامات نہ کیے جو بیرون ملک ٹیم کی ابتر کارکردگی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
ایمز ٹی وی(کراچی) شہر قائد کی پولیس نے شہری كو سیكیورٹی فراہم كرنے پر 92 لاكھ روپے سے زائد كا بل بھیج دیا جب کہ شہری كے خاندان كے 7 افراد كو پہلے ہی ٹارگٹ كلنگ كا نشانہ بھی بنایا جاچكا ہے۔
سندھ پولیس كے محكمہ سیكیورٹی زون (ii) كے پولیس حكام نے بہادرآباد كے رہائشی شہری صابرعلی بنگش كو سیكیورٹی فراہم كرنے پر 92 لاكھ 56 ہزار 529 روپے سے زائد كا بل بھیج دیا ہے، رابطہ كرنے پرشہری صابرعلی بنگش نے بتایا كہ 1998 میں ان كے والد سفرعلی بنگش اوربھائی رجب علی بنگش، 2001 میں ان كے بہنوئی الطاف حسین بنگش اور 2011 میں ان كے تین كزن بشارت حسین ، شاہ سوارحسین اور طاہر حسین كو عزیز بھٹی تھانے كی حدود میں ٹارگٹ كلنگ كا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں سے 2 كیسز میں وہ مدعی اور گواہ بھی ہیں۔
شہری کا کہنا ہے کہ سال 2012 اور سال 2014 میں سندھ ہائی كورٹ كے فیصلے كی روشنی كے مطابق انہیں 6 پولیس گارڈ فراہم كیے گئے تھے تاہم 26 نومبر2016 كو سیكیورٹی زون (ii) كے عمران ریاض كی جانب سے انہیں سیكیورٹی كے عوض 92 لاكھ روپے سے زائد كا بل بھیج دیا گیا اور بل ادا نہ كرنے كی صورت میں ان كے 2 گارڈ واپس لے لیے گئے۔
شہری كا كہنا ہے كہ وہ لكڑی كے كاروبار سے وابستہ ہیں، وہ پہلے ہی ایک اہم مقدمے میں مدعی اور ایک میں گواہ ہیں، ان كی جان كو سنگین خطرات لاحق ہیں جب کہ ان پر2014 میں قاتلانہ حملہ بھی ہوچكا ہے جس میں وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے ایسے حالات میں ان سے سیكیورٹی واپس لینا كسی طرح بھی درست عمل نہیں ہے۔
شہری نے اعلیٰ حكام سے مطالبہ كیا ہے كہ ان كی سیكیورٹی بحال ركھی جائے اور9 لاكھ روپے كا بل فی الفور منسوخ كیا جائے۔ دوسری جانب ایس ایس پی سیكیورٹی عمران ریاض كا كہنا ہے كہ پولیس رول 2:11 كے تحت پرائیویٹ آدمی اور تاجر حضرات كو پولیس سیكیورٹی فراہم كی جاتی ہے اور قانون كے مطابق پولیس سیكیورٹی لینے والا شخص اس كا بل ادا كرنے كا ذمہ دار ہوتا ہے اور جتنے پولیس اہلكار سیكیورٹی پر مامور ہوں گے ان كی تنخواہ كے حساب سے رقم وصول كی جاتی ہے۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ورلڈ بلائنڈ ٹی 20 میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔پاکستان کی ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔
قبل ازیں پاکستان نے اپنے تینوں میچ جیتے تھے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ،دوسرے میچ میں انگلینڈ جبکہ تیسرے میچ میں بھارت کو شکست دی تھی۔
ایمز ٹی وی(ملتان) گلگشت ملتان میں ڈاکوؤں نے جج کو لوٹا اور فرار ہوگئے جبکہ مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔
جہاں پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے اسی عدم تحفظ کی فہرست میں اب جج صاحبان بھی شامل ہوگئے ہیں ۔ملتان میں گلگشت کے علاقے میں ڈاکوؤں نے سرعام جج سے لوٹ مارکرکے سکیورٹی کے جھوٹے دعوؤں کا پول کھل دیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی،
پولیس کو جج کاشف رضا نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیارر کیا کہ وہ سبزہ زار کالونی میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نمودار ہوئے اور مجھ سے گن پوائنٹ پر 16ہزار روپے اور 2موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔تاہم پولیس حکام کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
ایمز ٹی وی(کراچی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کل کراچی چڑیا گھر کا دورہ کرنے کے بعد آج اسکے متعلق اجلاس طلب کیا جس میں چڑیا گھر کی مرمت کرکے اسے سنگاپور سے اچھا چڑیا گھر بنانے کے احکامات جاری کردئیے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت چڑیا گھرسے متعلق اجلا س ہوا۔وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی چڑیا گھر ماڈل چڑیا گھر ہونا چاہیے۔
وزیر اعلی نے چڑیا گھر کی مرمت کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اس کا سروے کرنے کا حکم جاری کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مئیر کراچی سروے کرنے میں ٹیم کی مدد کریں۔ سروے جلد مکمل کیا جائے۔سنگاپور سے کوئی ماہر بلانا پڑے تو بلالیں۔
انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر کو بہتر بنانے کے لیےتمام وسائل دیں گے، اسے سنگاپور سے اچھا بنانا ہے۔اس کے پنجرے خراب ہونے کے باعث جانور پریشان نظر آتے ہیں۔اگلے جمعے کو اس کام کی پیش رفت کے حوالے سے رپورٹ جمع کرائیں۔
ایمز ٹی وی(لاہور) پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین سید امتیاز علی بخاری نے ایڈیشنل سیشن جج سے بدتمیزی کے الزام میں لاہور بار کے سابق نائب صدر رانا سعید انور کی وکالت کا لائسنس معطل کرتے ہوئے معاملہ مزید کارروائی کے لئے ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوا دیا ہے.
رانا سعید پر الزام ہے کہ انہوںنے اکتوبر 2016ءمیں ایڈیشنل سیشن جج ندیم انجم کی عدالت میں ہنگامہ آرائی کی تھی اور فاضل جج سے بدکلامی کے مرتکب ہوئے تھے ،ہائی کورٹ نے اس سلسلے میں کارروائی کے لئے پنجاب بار کونسل کو ریفرنس بھجوایا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نے رانا سعید انور کی وکالت کا لائسنس معطل کردیا ہے
ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمیٹ)عالمی شہرت یافتہ کولمبین سنگر شکیرا40 برس کی ہوگئیں،شکیرا ازابیل 2فروری 1977کو کولمبیامیں پیدا ہوئیں۔ان کے ہسپانوی اور انگریزی زبان میں گائے ہوئے گانوں اور منفرد اسٹائل کی ڈانسنگ نے لوگوں کو ان کی طرف متوجہ ہونے پرمجبور کر دیا۔ فیفاورلڈ کپ 2010کے گانے”واکا واکا“نے انھیں شہرت کے آسمان پر پہنچا دیا۔کولمبین سنگر شکیرا کو ہالی ووڈ واک آف فیم میں بھی شامل کیا جاچکاہے،جبکہ انھیں گریمی اورایم ٹی وی میوزک سمیت کئی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔