ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے ٹیم لاہورقلندرز دبئی پہنچ گئی ہے جو ایونٹ میں شرکت کےلیے یو اے ای آنے والی پہلی ٹیم ہے ۔
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں جیت کا عزم لیے لاہور قلندرز کے کھلاڑی دبئی پہنچ گئے ہیں ۔ کپتان برینڈن میکلم سمیت دوسرے غیر ملکی کھلاڑیوں کے دبئی پہنچنے کا سلسلہ بھی آج شروع ہو جائے گا ۔
ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ ایونٹ سےایک ہفتے قبل پہنچنے کا مقصد موسم سے ہم آہنگ ہونا ہے اور ساتھ ہی نئے کپتان برینڈن میکلم کو بھی کھلاڑیوں کو جانچنے اور سمجھنے کا موقع ملے گا ۔
ٹیم کے رکن عمر اکمل عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب ہیں وہ وہاں سے دبئی پہنچیں گے اور ٹیم کو جوائن کریں گے۔ اظہر علی بھی دو روز میں دبئی پہنچ جائیں گے ۔
لاہور قلندرز لیگ کا پہلا میچ دس فروری کو کوئٹہ گلیڈیئٹر کے خلاف کھیلے گی ۔
ایمز ٹی وی( تعلیم / کراچی) جامعہ کراچی کی مرکزی طعام گاہ کی تزئین و آرائش کی تقریب کے دعوت نامے میں املا کی سنگین غلطیاں پائی گئی ہیں اور اس دعوت نامے کو غلطیاں درست کئے بغیر ہی تقسیم کر دیا گیا۔ بدھ کو جامعہ کراچی میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں وزیرتعلیم جام مہتاب ڈہر اور وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل بھی موجود تھے جہاں شرکاء کے درمیان غلطیوں سے بھرا دعوت نامہ موضوع بحث رہا اور شرکاء یہ گفتگو کرتے رہے کہ جامعہ کراچی کا معیار تعلیم اتنا گر گیا ہے کہ اب علمی سرقے کے ساتھ ساتھ دعوت نامے بھی غلط چھپنے لگے ہیں اور انتظامیہ خاموش ہے۔
اس دعوت نامے میں کئی سنگین املا کی غلطیاں تھیں حتیٰ کہ فیکلٹی اور اسپیچ کی اسپیلنگ بھی غلط لکھی ہوئی تھی۔ ڈین آف سوشل سائنس ڈاکٹر مونس احمر نے بتایا کہ کنٹریکٹر نے فون پر میرا اور وائس چانسلر کا نام اور عہدہ معلوم کیا تھا جو بتا دیا گیا تھا۔ یہ دعوت نامہ جامعہ کراچی نے نہیں چھپوایا تھا بلکہ مرکزی طعام گاہ جس نے ٹھیکے پر لی اس نے اسے چھپوا یا۔
جب مجھے دعوت نامہ ملا تو میں نے تقریب سے ایک روز قبل کنٹریکٹر کو بتایا اور اسے غلطیاں دور کرنے کی ہدایت کی لیکن اس نے کہا کہ اب تو دیر ہوگئی اور اسے تقسیم کیا جا چکا ہے۔ ڈاکٹر مونس نے کہا کہ دعوت نامے پر مت جائیں بلکہ طعام گاہ کو دیکھیں بہت شاندار تزئین و آرائش کی گئی ہے۔
ایمزٹی وی ( تعلیم /خیرپور )شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں جرمن نیڈ بیسڈ اور ہائیر ایجو کیشن کمیشن کی جانب سے طلبہ میں اسکالر شپ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد وائس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ نے اسکالرشپ چیک تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں جرمن نیڈ بیسڈ اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی جانب سے مستحق طلبہ و طالبات میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ نے ذہین و مستحق طلبہ و طالبات میں اسکالر شپ چیک تقسیم کئے ۔
وائس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ نے اس موقع پر کہاکہ جرمن نیڈ بیسڈ اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کا ذہین و مستحق طلبہ و طالبات کو اسکالرشپ دینے کا فیصلہ قابل تعریف ہے انہوں نے کہاکہ ہائیرایجوکیشن کمیشن کا تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ہے۔ جبکہ جرمن نیڈ بیسڈ کا اسکالر شپ پروگرام بھی نہایت اہم ہے ،قابل طلبہ و طالبات کو اسکالر شپ دینےسے ان کے حوصلے بڑھیں گے اور ان کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مدد ملے گی، اسکالر شپ پروگرام کے فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر ونود کمار نے اس موقع پر اپنی تقریر میں کہاکہ 35طلبہ و طالبات کو جرمن نیڈ بیسڈ پروگرام کے تحت اسکالر شپ دی گئی ہر طالبعلم نے 17ہزار 7سو روپے کے چیک وصول کئے ۔
جبکہ 141طالبات کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے اسکالر شپ چیک دیئے گئے ان کو 65ہزار سے 70ہزار تک کے چیک ملے جس پر طلبہ و طالبات میں خوشی کا اظہار کیا، تقریب میں پرووائس چانسلر ڈاکٹر نور احمد شیخ ، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر،پروفیسر ڈاکٹر بدر الدین میمن، پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری،رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سید اسد رضا عابدی،صدر سلوٹہ پروفیسر ڈاکٹر مینہو ں خان لغاری اور جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر اختیار علی گھمرو اور دیگر شریک ہوئے۔
تھی ۔بابا لاڈلالیاری آپریشن کے آغاز سے غائب ہو گیا تھا، بابالاڈلا لیاری گینگ وار کا مطلوب ترین کردار تھا اور خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔