جمعہ, 17 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(گوجرانوالہ) گوجرانوالہ میں پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے اور شادی شدہ لڑکی نے خودکشی کر لی ۔
گوجرانوالہ کے تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں شادی شدہ خاتون اور لڑکے نے ٹرین تلے آکر خودکشی کر لی جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے مگر لڑکی کے والدین نے زبردستی شادی کر ا دی مگر آج اس نے لڑکے کے ساتھ خودکشی کر لی ۔ دونوں کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس کے کہنا ہے کہ لڑکی کی شناخت مہوش کے نام سے ہوئی ہے جس کی پانچ سالہ قبل رکشہ ڈرائیو اشرف سے شادی ہوئی تھی تاہم لڑکے کی شناحت نہیں ہو سکی۔ ہلاک ہونے والے لڑکے کی جیب سے ایک شادی کی فلم کی یوایس بی ملی ہے جبکہ واقعے کے تحقیقات جاری ہیں

 

 

ایمزٹی وی(لاہور)پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نجی ائر لائنز کی پرواز 243کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔
راحیل شریف کی علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ آمد پر مسافروں نے انہیں دیکھتے ہی راحیل شریف زندہ باد کے نعرے لگانا شروع کرد ئیے ،بعد ازاں سابق آرمی چیف سخت سیکیورٹی حصار میں ائر پورٹ سے منزل مقصود کی جانب روانہ ہو گئے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے آج پاناما کیس کی سماعت کی اورجسٹس عظمت سعید شیخ کی علالت کے باعث پاناما کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی ہے تاہم پیرکو ہونے والی سماعت بھی جسٹس عظمت سعید شیخ کی موجودگی سے مشروط ہو گی اور پیر کے روز وزیر اعظم کے صاحبزادوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ اپنے دلائل کا تسلسل جاری رکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پاناما کیس کو سننے والے 5رکنی بینچ میں شامل جسٹس عظمت سعید شیخ کو گزشتہ روز بلڈ پریشر اور دل میں تکلیف کے باعث راولپنڈی کے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا جہاں انکی انجیو پلاسٹی کی گئی ہے اور اب انکی طبعیت میں مسلسل بہتری آرہی ہے ۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے درخواست گزاروں کو بتایا کہ جسٹس عظمت کاکوئی آپریشن نہیں ہوا،شریانوں میں حائل رکاوٹ ہٹادی گئی۔خطرےکی کوئی بات نہیں،جسٹس عظمت صحت یاب ہورہےہیں۔جسٹس عظمت صحت یاب ہوئےتوان کےعدالت آنےکی صورت میں سماعت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پیر کو سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ کی موجودگی سے مشروط ہو گی ۔’’جسٹس عظمت سعید شیخ کی صحت پر اللہ کے شکر گزار ہیں‘‘۔ڈاکٹر نے جسٹس عظمت کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔جسٹس عظمت سعید شیخ کی شریانوں کی بندش ختم ہو چکی ہےتاہم وہ 3 سے 4 ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں جو انکی صحت کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے ۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید کی نظر بندی پر لیگی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ۔
ان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی دباﺅ پر جھک کر حافظ سعید جیسے مخلص پاکستانی کو نظر بند کیا گیا ہے جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔
جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر وسیم اختر کی درخواست پر تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے کا بائیکاٹ کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ حافظ سعید نے کشمیر کے معاملے کو اب تک زندہ رکھا ہے
اور ان کی زیر نگرانی چلنے والی فلاح انسانیت نے معاشرے میں بہت اچھا کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حافظ سعید کو فوری طور پر رہا کیاجائے ۔ادھر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے کہا کہ اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ لیگی حکومت غیر ملکی دباﺅ کے آگے جھک گئی ہے ۔پوائنٹ آف آرڈر محمود الرشید نے کہا لیگی حکومت نے بھارت اور امریکہ کے دباﺅ میں آکر حافظ سعید کے خلاف کارروائی کی ہے
۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی حافظ سعید کی حب الوطنی پر شک نہیں کر سکتا ،انہیں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے لیے آواز اٹھانے پر سزا دی جا رہی ہے

 

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری میں ایک بار پھر جھڑپ ہوئی ہے۔
اجلاس کے دوران ڈپٹی سپیکر نے شیریں مزاری کا مائیک بند کرادیا جس پر شیریں مزاری نے کہا کہ آپ مجھے بولنے کیوں نہیں دیتے ہیں۔ ڈپٹی سپیکر کا کہنا تھا کہ ابھی آکر بیٹھا ہی ہوں اور آپ نے کمنٹس دینا شروع کردیئے ہیں۔ آپ کو پارلیمانی روایات کا لحاظ رکھنا چاہیے۔
قبل ازیں گذشتہ روز بھی رہنما پی ٹی آئی شیریں مزاری اور اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ عباسی کے درمیان اس شیریں مزاری کو بولنے نہ دینے پر جھڑپ ہوئی تھی

 

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) فلسطین کے صدر محمود عباس دورہ مکمل ہونے کے بعد وطن روانہ ہو گئے ۔
پاکستان کاتین روزہ دورہ مکمل ہونے کے بعد فلسطین کے صدر محمود عباس واپس روانہ ہو گئے جنہیں صدر مملکت ممنون حسین نے الوداع کیا۔ وہ پیر کے روز پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔صدر ممنون حسین نے فلسطینی صدر کو دورہ پاکستان کا تصویری البم بھی پیش کیا ۔
فلسطینی صدر نے دورے کے دوران وزیر اعظم پاکستان اور صدر مملکت سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ اس سے قبل وہ 2005ء اور 2013ء میں بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔ صدر محمود عباس کے ہمراہ اس دورے پر 5 وزرا سمیت 17 اراکین بھی موجود تھے

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا اپنا ہی مزہ ہے، بورڈ کے لوگ مجھ سے زیادہ تجربہ کار ہیں ان کا مشورہ ماننا چاہیے،کپتان کیلئے میں کسی کا بھی نام نہیں لوں گا یہ بورڈ کا فیصلہ ہے اوروہ ہی کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق دل کھول کر اپنے دل کی بھڑاس نکالی اور کہا کہ میں تو 1 سال پہلے ریٹائر ہوگیا تھا تو قوم نے کہا کہ واپس آجائیں تو اب کہا جارہا ہے کہ شرم کرنی چاہیے اور چلے جانا چاہیے ۔کپتان کے سوال پر مصباح نے کہا کہ اگر میں کارکردگی نہیں دکھا سکا تو میرے مشورے کی ضرورت نہیں ہے،میرے خیال میں جس کو بورڈسمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کے لئے بہتر ہے اس کو کپتان بنا نا چاہیے اور بورڈ میں میرے سے زیادہ عقل مند لوگ مشورے کے لئے بیٹھے ہوئے ہیں تو ان کا مشورہ سننا چاہیے،مگر کپتان جو بھی ہوگا اس کا مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔مصباح نے اعتراف کیا کہ ہم نئے ٹیلنٹ کی کارکردگی کو بہتر نہیں بنا پارہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے باہر تمام ٹیمیں جیت کیلئے کوشش کرتی ہیں۔کیوں صرف پاکستان کو اس با ت کا کہا جاتا ہے کہ صرف دبئی میں ہی جت سکتے ہیں ہم انگلینڈ ،جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی ون ڈے سیریز جیت چکے ہیں۔
ہوم سیریز میں دنیا بھر کی ٹیمیں اچھا کھیل رہی ہیں ہم اتنا برانہیں کھیلے جیتنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ کپتان نے کہا کہ بھارت بھی بھارت میں ہی جیت کر نمبرون بنا ہے۔ سکل کا تعلق ٹریننگ سے ہے مگر سکل بھی بہت ضروری ہے پاک فوج کی ٹریننگ سے بہت فرق پڑا مگر ٹرینر جو بھی ہو فٹنس بہتر ہونی چاہیے ،فٹنس بہتر ہوگی تو کاکردگی میں نکھا ر آئے گا۔
سلیکشن سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے مصباح نے کہا کہ ضروری نہیں کے سارے لڑکے پرفارم کریں،میرے خیال میں سلیکشن کمیٹی نے اپنی بہتر ٹیم بنائی،سلیکشن کا سوال سلیکشن کمیٹی سے کریں تو بہتر ہوگا۔ پی ایس ایل کے بعد ٹیم میں تبدیلی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کے مجموعی طور پر سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمںٹ) بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ پیسوں کے عوض انہیں کئی بار ایوارڈز کی آفر کی گئی لیکن میرا جواب ہمیشہ یہ ہوتا کہ میرے لیے مداحوں کی حوصلہ افزائی سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔ بھارت کے مشہور شو ”آپ کی عدالت“ میں رجت شرما کو انٹریو دیتے ہوئے اکشے کمار نے بھارتی ایوارڈ شوز کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے کئی راز افشا کردیے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے کئی بار پیسوں کے عوض ایوارڈ لینے کی آفرز موصول ہوئیں جب کہ ہر ایوارڈ شو سے ایک رات قبل مجھے پیغام بھیجا جاتا کہ آپ ایوارڈ شو میں پرفام کریں جس کے عوض آپ کو آدھی فیس دی جائے گی اور ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا لیکن میں انہیں یہ جواب دیتا ہوں کہ میرے لیے مداحوں کی حوصلہ افزائی سب سے بڑا ایوارڈ ہے البتہ میں تقریب میں پرفارم کرنے کی پوری فیس لوں گا اور آپ اپنا ایوارڈ اپنے پاس رکھیں۔
49 سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ میری بیوی ٹوئنکل کھنہ طعنہ دیتی ہے کہ ان کے والدین (راجیش کھنہ اور ڈمپل کباڈیہ) کو نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا لیکن مجھے اب تک ایوارڈ نہیں ملا، اگر مجھے اب تک کسی بڑے ایوارڈ سے نہیں نوازا گیا تو یہ میرے لیے فکر کی بات نہیں اور نہ یہ سوچ کر مجھے اپنے حوصلے میں کمی لانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی کہا گیا کہ میں اس انڈسٹری میں فٹ نہیں ہوتا کیوں کہ میں دیگر ادکاروں کی طرح رات دیر تک پارٹی یا شوٹنگ نہیں کرتا ، بچپن سے ہی میری عادت بنی ہوئی ہے کہ میں جلد سوتا اور اٹھتا ہوں۔
دوسری جانب اکشے کمار کے بیان نے بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان کی بات کو درست ثابت کردیا جو گزشتہ 15 سالوں سے کسی ایوارڈ شو کا حصہ نہیں بنے جب کہ حال ہی میں انہیں بالی ووڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ شو فلم فیئر میں بلاک بسٹر فلم ”دنگل“ میں بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا تھا تاہم عامر خان تقریب کا حصہ نہیں بنے۔واضح رہے بلاک بسٹر فلم ”دنگل“ میں بہترین ادکار کے لیے نامزد ہونے کے بعد عامر خان نے ایک انٹریو میں بھارت کے سب سے بڑے ایوارڈ شو فلم فیئر میں جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمرشل فلم ایوارڈز کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کے کنگ خان فلم ’رئیس‘ کی کامیابی کے بعد ننھے بیٹے ابرام کے ساتھ گولڈ ن ٹیمپل پہنچ گئے۔
بالی ووڈ کے کنگ خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’رئیس‘ کی کامیابی پر کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ اسی سلسلے میں گزشتہ روز شاہ رخ خان اپنے بیٹے ابرام کے ساتھ امرتسرمیں گولڈن ٹیمپل پہنچے جہاں انہوں نے دربار صاحب میں ماتھا ٹیکا اور شکریہ بھی ادا کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ممبئی میں فلم کی کامیابی کی خوشی میں ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں شاہ رخ خان سمیت فلم کی کاسٹ نے شرکت کی اور اس خوشی کو بھرپور انداز میں منایا اوراس کے بعد کنگ خان نے اپنے چہیتے بیٹے ابرام کے ساتھ گولڈن ٹیمپل کا رخ کیا۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی فلم ’رئیس‘سو کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے اور شائقین میں بے حد مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ورلڈ بلائنڈ ٹی20 میں بھارت نے پاکستان کوجیت کیلئے 205 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جانیوالے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔ ورلڈ بلائنڈ ٹی 20 میں پاکستان اپنا تیسرا میچ کھیل رہا ہے۔
قبل ازیں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ کو ٹھکانے لگایا تھاجبکہ تیسرے میچ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔