ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) اینکر پرسن وقار ذکاءنے تشدد کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے بعد ایک اور شکایت بھی درج کرا دی ہے جس کے باعث فیس بک صارفین کی تو ہوائیاں اڑ گئی ہیں اور ہر کوئی جان بچانے کیلئے پرتولنے لگا ہے۔ وقار ذکاءنے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور اس تمام تر معاملے پر ان کی اجازت کے بغیر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والے تمام پیجز اور آئی ڈیز کے خلاف شکایت درج کرا دی ہے۔
وقار ذکاءنے درخواست کی تصویر اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” اجازت کے بغیر میری تصاویر اور ویڈوز استعمال کرنے والے فیس بک پیجز اور آئی ڈیز کے خلاف شکایت درج کرا دی ہے، اگر میں نے بھی کسی کی تصاویر استعمال کی ہیں تو وہ بھی میرے خلاف شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ “ ان کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ”کچھ فیس بک صارف اور فیس بک پیجز کے ایڈمن حضرات میری نجی ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کر رہے ہیں اور میرے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے میری کردار کشی کر کے مجھے معاشرے میں بدنام کر رہے ہیں۔“
ایمز ٹی وی ( ٹیکنالوجی)آسٹریلیا کی ایک یونیورسٹی سے منسلک سائنسدانوں نے کھانے پکانے کیلئے استعمال ہونے والے سویابین آئل سے انتہائی کارآمد گریفائن دھات تیار کرلی۔ یہ دھات بیٹریوں، برقی آلات، سولر پینلز اور واٹر فلٹرز میں استعمال ہوتی ہے۔ گریفائن ایک مضبوط کاربن مٹیریل ہے اور یہ بجلی کی ترسیل کے لیے تانبے کی نسبت زیادہ بہتر کام کرتی ہے۔
یہ دھات سٹیل سے دوسو گنا زیادہ طاقتور ہے۔ اس دریافت کے بعد گریفائن کی پیداواری لاگت میں نمایاں واقع ہو جائے گی۔
سائنس دان پرامید ہیں کہ جلد ہی گریفائن کی کمرشل بنیادوں پر تیاری شروع کر دی جائے گی۔ گریفائن کو سب سے پہلے یونیورسٹی آف مانچسٹر کے ماہرین نے 2004ء میں دریافت کیا تھا جنہیں بعدازاں 2010ء میں نوبل انعام سے نوازا گیا۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ ریلیز سے قبل ہی پاکستانی اداکار فواد خان کے کام کرنے کے باعث ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہوگئی تھی لیکن فلم مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کی گئی اور اب پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پرسے پابندی ہٹنے کے بعد اس فلم کو ملک میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
پاکستانی اداکار فواد خان کی بالی ووڈ فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی بھارت میں ریلیز پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شدید درعمل سامنے آیا تھا، جس پر بھارتی فلم پروڈیوسرز نے اپنی آئندہ فلموں میں پاکستانی اداکاروں اور تکنیکی ماہرین کو کام نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔
اس کے علاوہ بھارتی ٹی وی چینلز پر پاکستانی ڈرامے نشر کرنا بھی بند کردیئے گئے۔ اسی احتجاج کے بعد پاکستان میں سینما مالکان نے بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کردیا تھا تاہم حکومت کی جانب سے پابندی اٹھنے کے بعد اب ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی مشکل بھی آسان ہوگئی ہے اور اسے ملک بھر میں نمائش کے لیے این او سی جاری کردیا گیا ہے۔ ’’اے دل ہے مشکل ‘‘ کو آج سنسر بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا، سنسر بورڈ کی اجازت کے بعد فلم نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان کے علاوہ رنبیر کپور، ایشوریا رائے اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارح رویہ اپنانے اور پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کے اعلانات کے بعد موجودہ سینما مالکان نے گزشتہ سال اگست میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی تھی۔
ایمز ٹی وی ( ٹیکنالوجی)اب روبوٹس مزیدار کافی بھی تیار کرنے لگے ہیں، سان فرانسسکو میں روبوٹ نے’ بیرسٹا ‘کی ذمہ داری سنبھال لی۔ کے اس دور میں جہاں نئی مشینوں کی ایجادات نے انسانی زندگی میں آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں اب جدید روبوٹس نے بھی کئی کاموں کی ذمہ داری اپنے سر لے لی ہے۔
سان فرانسسکو کے ایک کیفے میں ایسے ہی ایک جدید روبوٹ نے '’بیرسٹا‘ 'کی ذمہ داری سنبھال لی ہے جو نہایت ماہرانہ انداز میں صارفین کو ان کی من پسند مزیدار کافی بنا کر پیش کرتا ہے۔ ’کیفے ایکس‘ نامی اس کیفے میں موجود روبوٹ آرڈر لینے کے چند منٹ بعد ہی صارفین کو ان کی آرڈر کی ہوئی من پسند کافی پیش کر کے خوب داد وصول کر رہا ہے ۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بدلے اور انتقام کی آگ کے گِرد گھومتی ہالی ووڈ کی نئی ایکشن تھرلر فلم ’جان وِک چیپٹر2‘ کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیر منعقد کیا گیا، قریب میں فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیر کر چار چاند لگا دئیے۔
ستارے جب سینکڑوں مداحوں کی موجودگی میں ریڈ کارپٹ پر پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ چیڈ اسٹیلسکی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم2015کی ایکشن فلم ’جان وِک ‘کا سیکوئل ہے جس کی کہانی نشانے بازی کے ماہرایک ایسے اسنائپر کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے پروفیشن سے علیحدگی اختیار کر لیتا ہے۔جان نامی اس شوٹر کے دشمن موقعے سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اُسے راستے سے ہٹانے کی ٹھان لیتے ہیں تاہم دفاع کیلئے جان ایک بار پھر اپنا پیشہ اپنالیتاہے۔
باسیل لیوانک اورڈیوڈ لیچ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس سنسنی خیز فلم میں مرکزی کردار معروف ایکشن ہیرو کیانو رِیو نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں لارنس فشبرن، برج موئے ناہن، روبی روز، ایئن میکشین، لینس ریڈک اورایلے مینگ جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔ مارڈھار اور تھرل سے بھرپور یہ ڈرامہ فلم لائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت10فروری کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے ۔