جمعہ, 17 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم میاں نواز شریف کی طرف سے ایک عدد گھوڑا پی آئی اے کے خصوصی طیارے سی 130 کے ذریعے امیرقطر کیلئے بطور تحفہ روانہ کردیا گیا ہے۔گھوڑا بھجوانے کیلئے قطری حکومت کا لکھاگیا خط منظر عام پر آگیا ہے اور اس خط میں سی ون تھرٹی کے استعمال کی اجازت مانگی گئی ہے۔
ذرائع مطابق وزیراعظم کی طرف سے امیر قطر کیلئے ایک عدد گھوڑا تحفے کے طور پر روانہ کیا گیا ہے گھوڑے کے ہمراہ 13 رکنی حکومتی وفد بھی خصوصی طیارے کے ذریعے قطر کیلئے روانہ کردیا گیا ہے
قبل ازیں حکومت پاکستان کی طرف سے قطری شہزادوں کیلئے پاکستان میں تلور کے شکار کیلئے بھی خصوصی اجازت نامے جاری کیے گئے تھے اور اب اے قطر کے سجیلے شہزادوں میرے گھوڑے تمہارے لئے کے مصداق امیر قطر کو تحفے کے طور پر گھوڑا روانہ کیا گیا۔
گھوڑا دپلومیسی پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ پانامہ معاملہ قطر سے جڑا ہوا ہے،معاملات بادشاہوں جیسے چلائے جارہے ہیں اور اس معاملے پر سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے۔

 

 

ایمز ٹی وی(لیہ) چراغ تلے اندھیرا، ایک ہی رات میں چورپولیس چوکی سے ملحقہ15 دکانوں کا صفایا کرگئے ہیں۔متاثرین سراپا احتجاج،اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
ضلع لیہ کے علاقے ہیڈویرڑی سے ایک ہی رات میں چور15دکانوں کا صفایا کرگئے ہیں،چور لاکھوں روپے کا سامان لے گئے ہیں جبکہ قریب ہی واقع پولیس چوکی کے اہلکار غفلت کی نیند سوتے رہے،پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے روڈ بلاک کردیا اور پولیس کے خلاف خوب نعرے بازی کی ہے۔
جیسے ہی میرے ماموں باہر جاتے ہیں میں ممانی کے پاس پہنچ جاتاہوں‘‘بھانجے نے اپنی شرمناک زندگی سے پردہ اٹھا تے ہوئے ایسا مشورہ مانگ لیا کہ جان کر ہو کوئی اس کیلئے دعا کرنے لگے گا
مظاہرین نے ”ڈیلی پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے پولیس اہلکار عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے کے بجائے سوتے رہتے ہیں،پولیس کی اس غفلت کی وجہ سے چور دکانوں کا صفایا کرگئے ہیں،شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) ترجمان پنجاب حکومت نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پرائیوٹ ٹیکسی سروس اوبر کریم کو بحال کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پرائیوٹ ٹیکسی سروس اوبر اور کریم کو فوری طور پر بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں اور دونوں کمپنیوں کو 15 روز کے اندر رجسٹریشن کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ شہباز شریف نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو دونوں کمپنیوں سے فوری طور پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے

 

 

ایمز ٹی وی(نئی دہلی) پاک فوج کی قید سے چند روز قبل رہائی پانے والے بھارتی فوجی چندو چوہان نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے افسران اسے بری طرح تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔
پاک سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے:آرمی چیف
چندو چوہان گزشتہ سال 29 ستمبر کو جان بوجھ کر ایل او سی پار کر کے پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا تھا جسے پاکستان نے گزشتہ ماہ 21 جنوری کو جذبہ خیر سگالی کے تحت واپس بھارت بھیج دیا۔
چندو کا بھائی بھوشن، جو خود بھی فوج میں ہے، نے بھارتی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ چندو کو قید کے دوران کبھی سونے نہیں دیا گیا اور تمام عرصہ تاریک کمرے میں قید تنہائی میں رکھا گیا۔
چندو کے بھائی کے مطابق ” اس نے بتایا کہ پکڑے جانے کے بعد اس نے پہلی مرتبہ روشنی تب ہی دیکھی جب اسے 21 جنوری کو واہگہ بارڈر پر لایا گیا۔وہ اسے باقاعدگی سے نشہ آور ٹیکے لگاتے تھے اور اس کے بعد مختلف افسران پوچھ گچھ کرتے تھے۔“
بھوشن نے کہا کہ ” وہ ٹیکے اسے ہذیانی کیفیت میں مبتلا کر دیتے تھے ، اس پر باقاعدگی سے تشدد کیا جاتا تھا اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر ایک آرمی کیمپ سے دوسرے آرمی کیمپ لے جایا جاتا تھا۔“
جسٹس عظمت سعید شیخ کی علالت کے باعث پاناما کیس کی سماعت پیر تک ملتوی
بھوشن کے مطابق چندو کی انگلیاں ٹوٹیں اور کہنی بھی مسائل کا شکار ہوئی۔ چندو نے اپنے گھر والوں کو بتایا کہ اس نے رہائی کی امید بھی چھوڑ دی تھی۔ اور یہ امید تب ہی جاگی جب واہگہ بارڈر پر اس کی آنکھوں سے پٹی کھولی گئی۔
بھوشن کا کہنا ہے کہ ”وہ نارمل لگتا ہے لیکن نفسیاتی صدمے سے دوچار ہے جس سے نکلنے کیلئے کچھ وقت درکار ہو گا۔ وہ جہنم سے گزرا ہے لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی صحت یاب ہو جائے گا۔

 

ایمزٹی وی(ڈی آئی خان )ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ پاک فوج کے دو افسران سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں دہشت گردوں کے خلاف کلین اپ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق زخمی فوجیوں میں میجر عباس، کیپٹن عمر اور نائیک عدنان شامل ہیں جب کہ ہلاک دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ اس کے علاوہ علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 8 مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے عمران خان کے خلاف نااہلی کی دائر درخواست پر سماعت کی۔
جس میں عمران خان کی جانب سے نعیم بخاری جب کہ (ن) لیگ کی جانب سے اکرم شیخ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے دائر درخواست پر جواب جمع کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان کے وکیل کی جانب سے وقت مانگے جانے پر 14 فروری تک جواب جمع کرانے کی تجویز دی جس پر (ن) لیگ کے وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے ہے، چیف الیکشن کمشنر نے اکرم شیخ سے سوال کیا کہ کیا آپ ویلنٹائن ڈے مناتے ہیں جس پر اکرم شیخ نے کہا کہ میں ویلنٹائن ڈے نہیں مناتا۔
الیکشن کمیشن نے 15 فروری تک عمران خان کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف اسپیکر ریفرنسز پر سماعت ملتوی کردی۔

 

 

ایمزٹی وی (کراچی)سندھ کے وزیر صنعت و تجارت منظور وسان کا کہنا ہے کہ کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ٹریفک جام ضرور ہورہا ہے لیکن جون میں کراچی بدل جائے گا۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے کہا کہ 2016 میں شادی ہال رات 10 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور شادی ہال مالکان سے بات کرنے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی لیکن کراچی پیکج پر عملدرآمد کے باعت شادی ہالز کو مزید مہلت دے دی گئی۔
منظور وسان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 10 ارب روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں، جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ٹریفک جام ہوتا ہے لیکن رواں سال جون میں کراچی بدل جائےگا۔ پاناما کیس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 2017 میں پاناما کا بم پھٹے گا، اس سال بہت سے اہم فیصلے بھی ہوں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی(جھنگ) قطری شہزادوں کے قافلے میں شامل گاڑیوں میں سے ایک گاڑی کے نیچے آ کر خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔
نواحی گاﺅں بھریڑی کی رہائشی خاتون علاقہ تھل میں شکار کی غرض سے آئے قطری شہزادوں کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کے نیچے آ گئی۔ اطلاعات کے مطابق گاڑی رکی تو ایک خاتون گاڑی کے سامنے آ کر بیٹھ گئی۔ ڈرائیور خاتون کو دیکھ نہ پایا اور گاڑی اوپر چڑھا دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں غیر معیاری اسٹنٹس فروخت سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔
اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آج بھی مریضوں کو غیر معیاری اسٹنٹس لگائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیانات سے سے عوام میں خوف و ہراس نہیں پھیلانا چاہتے تاہم عدالت شام کو ہونے والے غیر ذمہ دارانہ تبصروں پر پابندی کا فیصلہ کر سکتی ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اولین ترجیح آئندہ کے لئے معاملے کو بہتر کرنا ہے۔ جسٹس ثاقب نثار نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو حکم دیا کہ اسٹنٹس کی رجسٹریشن سے متعلق درخواستوں کا فوری طور پر فیصلہ کیا جائے۔ عدالت نے متعلقہ حکام سے پیر تک رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت منگل ملتوی کردی۔

 

 

ایمز ٹی وی(لندن) لندن کے میئر صادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سفری پابندیوں کو ظالمانہ اور متعصبانہ قراردیتے ہوئے ان کا دورہ برطانیہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا
۔لندن کے میئر نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے متنازع فیصلے سے امریکی سلامتی کے تحفظ کے بجائے اسے مزید نقصان پہنچے گا.
انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی اعلی امریکی سفارت کاروں سے مل کر اپنی تشویش سے آگاہ کریں گے۔صادق خان نے برطانوی وزیراعظم سے بھی درخواست کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اس وقت تک برطانیہ کے دورے کی اجازت نہ دی جائے جب تک سفری پابندیاں ختم نہیں کی جاتیں ، ورنہ لندن کے عوام ٹرمپ کا خیر مقدم نہیں کریں گا