ھفتہ, 18 جنوری 2025

 

 
ایمزٹی وی(راولپنڈی )ڈی جی آئی ایس پی آر نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے جان دی، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر کارروائی کی ہے، فاٹا میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے، زیادہ تر دہشت گرد مارے گئے ہیں یا افغانستان میں روپوش ہوگئے، ٹی ٹی پی کی قیادت بھی افغانستان میں ہے، دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں ہم امن و امان کے بہتر ماحول میں سانس لے رہے ہیں، امن کی فضا وقت کے ساتھ بہتر ہورہی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں میں تمام اداروں کا حصہ ہے۔ قبائلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے 84 فیصد شہری اپنے علاقوں میں واپس جاچکے ہیں، کومبنگ آپریشنز جاری رہیں گے تاکہ بچے کچے دہشت گردوں کا بھی صفایا کیا جاسکے۔
افغانستان کی صورتحال پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہمیں افغانستان میں امن و امان کی صورت حال پر تشویش ہے اور ہماری خواہش ہے کہ افغانستان میں جلد امن قائم ہو تاکہ افغان مہاجرین واپس جاسکیں۔ پاکستان اپنی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، پاک افغان سرحد پر ایف سی کے مزید 29 ونگز بنائے گئے ہیں ، ہمیں اپنی طرف کا کام کرنا ہے اور افغانستان کو اپنی طرف کا کام کرنا ہے، افغانستان کی طرف سے بارڈر مینجمنٹ کمزور ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(دمشق ) امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے شام سمیت 7 ملکوں کے شہریوں کی امریکہ داخلے پر پابندی کے حکم سے جہاں بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں اس ایگزیکٹو آرڈر نے ایک نوجوان شامی جوڑے کو بھی جدا کر دیا ہے۔
25 سالہ شامی نوجوان عادل نے بتایا انہیں ویزا ملا تو انہیں یقین نہیں آ رہا تھا کہ وہ اب نیویارک میں اپنی بیوی کے پاس پہنچ جائیں گے لیکن ٹرمپ کے حکم نامہ نے ان کا خواب چکنا چور کر دیا۔ عادل کی بیوی لامیا اپنے امریکی والد اور شامی والدہ میں جدائی کے بعد نیویارک منتقل ہو گئی تھیں، عادل اور لامیا کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاناما کیس آخری مراحل میں داخل ہو رہا ہے تاہم پاناما کیس کا فیصلہ آنے تک عمران خان حواس باختہ ہو جائیں گے ۔وزیر اعظم نے استثنیٰ مانگنا ہوتا تو عدالت سے کیس شروع کرنے کا نہ کہتے۔عمران خان اب اپنا مذاق بنانا چھوڑ دیں.
پاناما کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر شریف خاندان نے یہ تسلیم نہ کیا ہوتا کہ لندن فلیٹس ہمارے ہیں تو کیس سپریم کورٹ میں نہ چل رہا ہوتا ، عمران خان کے جھوٹے الزامات کا جواب دینا ہمارا ضرض ہے ۔ 2018ءمیں نوازشریف اس داغ کو لیکر عوام میں نہیں جانا چاہتے ۔عمران خان نےالیکشن کمیشن سے استثنیٰ مانگا۔عمران خان اپنی بے نامی جائیداد کا جواب نہیں دیتے
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف پاناما پیپرز کا داغ صاف کر کے عوام میں جانا چاہتے ہیں اور وہ یہ کام عمران خان کیلئے نہیں بلکہ پاکستانی عوام کیلئے کر رہے ہیں تاکہ کسی کو کوئی شک نہ رہے ۔عمران خان سمجھتےہیں ان کیلئےقانون اور،دوسروں کیلئےقانون اورہے

 

 

 
ایمز ٹی وی(نئی دہلی ) بھارتی حکومت نے ممبئی حملہ کیس کے 8 مشتبہ پاکستانی ملزمان کے خلاف مقدمہ مزید مضبوط کرنے کیلئے اسلام آباد حکومت کو امریکی شہری ڈیوڈ ہیڈلے سے متعلق ریکارڈ کے تبادلے کی پیشکش کردی
تاہم پاکستانی حکام کو ان ثبوتوں کے صحیح ہونے پر شبہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی وزارت خارجہ کو تحریری طورپر امریکی شہری ڈیوڈ ہیڈلے سے متعلق ریکارڈ فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے جو ممبئی حملہ کیس کے مبینہ ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمن لکھوی سمیت دیگر 7 مشتبہ ملزمان کے خلاف کارروائی میں مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
ڈیوڈ ہیڈلے اس وقت امریکا ممبئی حملوں میں ملوث ملزمان کے ساتھ سازش کے الزام میں 35 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، ان کو سزا وفاقی عدالت کی جانب سے سنائی گئی تھی.ڈیوڈ ہیڈلے پر فروری 2016 میں ممبئی کی خصوصی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا تھا، جس کی سماعت میں انہوں نے امریکی جیل سے وڈیو کے ذریعے شرکت کی تھی۔سرکاری عہدیداروں کے مطابق بھارتی حکام ڈیوڈ ہیڈلی کے اعترافی بیان سمیت مقدمے کی کارروائی کے ثبوت فراہم کرنے کو تیار ہیں،
جو سماعت کے دوران بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (ین آئی اے) نے ریکارڈ کیے تھے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیوڈ ہیڈلے نے کہا تھا کہ 26 نومبر 2008 میں کیے جانے والے ممبئی حملوں میں کم سے کم 10 افراد ملوث ہیں۔ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق ملزم کا اعترافی بیان اور مقدمے کی کارروائی پہلے ہی مختلف ویب سائٹس پر موجود ہے، انہوں نیمزید کہا کہ یہ دستاویزات کسی کام کے نہیں ہیں اور یہ مقدمے کی سماعت میں فائدہ مند ثابت نہیں ہوں گے۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیوڈ ہیڈلے پاکستانی شہری نہیں ہیں اور نہ ہی انہیں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی جانب سے ممبئی حملوں کی درج کیے گئے مقدمے (ایف آئی آر) میں نامزد کیا گیا۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے اسپیشل یونٹ نے ذکی الرحمن لکھوی سمیت 20 مشتبہ ملزمان کے خلاف 2 فروری 2009 کو ایف آئی آر درج کروائی تھی۔ذکی الرحمن لکھوی سمیت عبدالواجد، مظہر اقبال، حماد امین صادق، شاہد جمیل ریاض، جمیل احمد اور یونس انجم کے خلاف 2009 سے مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں جاری ہے، گزشتہ برس اگست 2016 میں ایف آئی اے نے ممبئی حملوں کے لیے مبینہ مالی مدد کرنے والے سفیان ظفر کو گرفتار کیا تھا، جس کا مقدمہ بھی اسی عدالت میں چلایا جا رہا ہے۔نئی دہلی نے 24 بھارتی عینی گواہان کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے پاکستانی حکام سے کمیشن بنانے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔بھارتی حکومت کی جانب سے اس تجویز کے بعد پاکستان نے عینی شاہدین کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کے لیے نئی دہلی سے درخواست کی تھی

 

 

ایمز ٹی وی(تہران) فرانس نے ایرانی شہریوں کیلئے ویزوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیاہے۔ ایران کے دورہ پر تہران میں موجود فرانسیسی وزیر خارجہ جین مارک یورالت نے کہا ہے کہ فرانس ایرانی شہریوں کیلئے ویزے جاری کرنے کی مقدار میں دو گنا اضافہ کا خواہاں ہے۔
فرانس کی خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ایرانی فرانس آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی شہریوں کیلئے ویزوں کی تعداد میں دو گنا اضافے پر رواں سال موسم گرما سے عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ فرانس نے گذشتہ سال ایران کیلئے 41 ہزار ویزے جاری کئے تھے

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پنجاب اسمبلی میں گلی محلوں میں قائم ویڈیو گیمز کی دوکانوں پر پابندی کے حق میں قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔
پاکستان میں گلی محلوں میں کھلی ویڈیو گیمز پر پابندی کیخلاف پہلی بار پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی گئی۔قرار داد میں یہ موقف اپنا یا گیا کہ ویڈیو گیمز بچوں پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیمی اور ذہنی قابلیت خراب ہورہی ہیں۔بعد ازاں قرارداد کو اکثریتی رائے سے منظور کرلیا گیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی ترقی عوام کو نظر آتی ہے ۔ اس بات میں کسی کو شک نہیں ہو نا چاہیے اگر ملک میں جزا اورسزا کا نظام نہیں ہوگا تو ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا ۔ احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی بجائے ملک میں شفاف احتساب کو یقینی بننا ہوگا ورنہ تباہی اور بر بادی قوم کا مقدر ہیں گی۔
اپنے دفتر میں پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںں نے کہا کہ روزانہ12ارب کی کر پشن ملک اور قوم کیلئے خطرہ بن چکی ہے ۔کر پشن کے خلاف پوری قوم اور سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر جد وجہد کر نا ہوگی ورنہ تباہی اور بر بادی کو روکنا ممکن نہیں رہے گا ۔” آج بھی پاکستان میں روزانہ12ارب سے زائد کی کر پشن ہو رہی ہے، جب تک کر پشن ختم نہیں ہوگی ہم اسکے خلاف جنگ لڑ تے رہیں گے“۔
چوہدری سرور نے مزید کہا کہ خیبر پختونخواہ کی ترقی عوام کو نظر آتی ہے ۔ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ،کر پشن اور مہنگائی جیسے مسائل کا خاتمہ حکمرانوں کی ذمہ داری بن چکا ہے اورحکمرانوں کو ہر صورت اس ذمہ داری کو پورا کر نا ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ویسے تو اس ملک میں ہر روز نئے مسائل جنم لے رہے ہیں مگر ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کر پشن اور لوٹ مار ہے جسکے خلاف تمام جما عتوں کو متحد ہو کر لڑ نا ہوگا کیونکہ کر پشن کے خاتمے کے بغیر ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا اور جب تک کر پشن ہوگی قوم کو لوڈشیڈ نگ اور مہنگائی جیسے مسائل سے بھی نجات نہیں ملے گی بلکہ ایسے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) اگر آپ کو کافی بہت پسند ہے تو آپ کے لئے ایک اچھی خبریہ ہے کہ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ دن میں چار یا اس سے زائد کپ کافی پیتے ہیں ان میں جلد کا کینسر(میلانوما) ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔جلد کا کینسر دنیا کا خطرناک ترین کینسرز میں سے ایک ہے اور ہر سال 10ہزار افراد اس کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ 75ہزار لوگ ہر سال اس کا شکار ہوتے ہیں۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ کافی میں ایک ایسا کمپاﺅنڈ دریافت ہوا ہے جو کہ جلد کے کینسر سے انسان کو بچاتا ہے۔ تحقیق میں ساڑھے چار لاکھ افراد جن کی عمریں 50اور71سال کے درمیان تھیں ، سے ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔تحقیق کے آغازمیں ان میں سے کسی کو بھی کینسر نہ تھااور ایک دہائی تک ان لوگوں کو ٹریک کیا گیا۔تحقیق کے اختتام پر یہ بات سامنے آئی کہ تین ہزار سے کم افراد کو کینسر جیساموذی مرض لاحق ہوا تھاجبکہ دوہزار افراد کو جلد کی ایک قسم کا کینسر ہوچکا تھا۔ اس کے بعد سائنسدانوں نے کینسر زدہ افراد اوران کے کھانے پینے کے معمولات کو دیکھا۔ ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ کینسر سے محفوظ رہنے والے افراد میں اکثریت چار سے زائد کافی کے کپ روزانہ پینے کے عادی تھے۔ماضی میں بھی ایسی تحقیقات ہوچکی ہیں جس می بتایا گیا ہے کہ کافی کینسر سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ) امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ اور پاکستان نڑاد برطانوی سنگر زین ملک کے نئے گانے کی میوزک ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی ، 5دن میں دوکروڑ کے قریب افراد اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نئی میوزک ویڈیو میں ٹیلرسوئفٹ اور زین ملک اپنے اس نئے گانے آئی ڈونٹ وانا لیو فار ایور میں پرفارم کرتے نظر آرہے ہیں۔دونوں گلوکاروں نے اپنا یہ گانا ہالی ووڈ کی رومانوی فلم ’ففٹی شیڈز ڈارکر‘ کے لیے پس پردہ گایا تھا جو سوشل میڈیا پر انتہائی مقبول ہوا تھا۔
میوزک ویڈیو کے ریلیز ہوتے ہی دونوں فنکاروں کے مداحوں نے انٹرنیٹ کے آسمان کو سر پراٹھا لیا ، 5 روز میں یوٹیوب پر اس ویڈیو کے18,465,828 ویوز ہیں۔گزشتہ سال معروف پاپ بینڈ ’ون ڈائریکشن‘ سے علیحدگی اختیار کرنے بعد زین ملک نے اپنا پہلا سولو البم ریلیز ہے جس میں ان کا سولو گیت پلو واک بھی شامل ہے ، گیت نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی۔