ھفتہ, 18 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) بیوی اور والدین کے درمیان جاری تنازع میں مبتلا باکسر عامر خان نے والد اور اہل خانہ کوکاروبار سے نکال دیا ۔
باکسر عامر خان نے غیر اخلاقی ویڈیو منظر عام پر لانے کی پاداش میں والدشاہ خان اور خاندان کے دیگر افراد کو اپنی مینجمنٹ ٹیم سے نکال باہر کیا ۔ شاہ خان 2004ءسے ایتھن اولمپکس کے بعد سے عامر خان کی ٹیم کا حصہ تھے تاہم اب باکسر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے والد شاہ خان ، چچا طاہر اور ساج محمد کو باکسنگ مینجمنٹ ٹیم سے الگ کر دیا ہے ۔”میں اپنے اہل خانہ سے بے حد محبت کرتا ہوں مگر میرا کاروبار باکسنگ ہے اور اس کو چلانے کیلئے نئی ٹیم بنائی جائے گی “۔
باکسر عامر خان نے مزید کہا کہ میں اپنے والد اور والدہ کا بے پناہ احترام کرتا ہوں اور ان سے کاروباری تعلقات کی بجائے خاندانی تعلقات قائم رکھنا چاہتا ہوں ۔”میں اپنے والدہ کو الگے میچ پر مدعو کروں گا اور امید ہے وہ میچ دیکھنے ضرور آئیں گے “۔
عامر خان نے کہا کہ جب کاروبار اور خاندان کو اکٹھا کیا جاتا ہے تو مشکلات پیدا ہوتی ہیں اس لیے میں انہیں الگ الگ رکھنا چاہتا ہوں ۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ایرون فنچ کو آسٹریلیا کا ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔ فنچ اگلے ماہ سری لنکا کیخلاف 3 میچوں میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کپتان سٹیون اسمتھ کے ٹیسٹ سیریز کیلئے بھارت میں ہونے کی وجہ سے فنچ کو ٹیم ک قیادت سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فنچ آسٹریلیا کی طرف سے چھے ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کی پہلے بھی قیادت کرچکے ہیں اور یہ دوسرا موقع ہے کہ ان کو آسٹریلیا کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پوری دنیا میں پاکستانی جہاں جہاں بھی گئے انہوں نے وہاں جاکر اپنے قومی کھیلوں کے ساتھ کرکٹ کو بھی متعارف کرایا۔ متحدہ عرب امارات میں بھی پاکستانی گزشتہ چار دہائیوں سے موجود ہیں اور اپنے اپنے انداز سے پاکستانی کلچر اورکھیلوں کو فروغ دے رہے ہیں جبکہ کرکٹ نہ صرف پاکستانیوں بلکہ دیگر ممالک کے لوگوں کا بھی پسندیدہ کھیل ہے۔
یہاں امارات میں بھی بالکل پاکستان کی طرح ٹولیوں کی صوت میں کرکٹ کھیلی جاتی ہے خاص طور پر چھٹی کے دن محض تفریح طبع کی خاطر کرکٹ کھیلتے ہیں۔ کرکٹ کو باقاعدہ کھیلنے کے لئے یہاں کلب بھی موجود ہیں اور کرکٹ کھیلنے کی تربیت کے لئے کرکٹ اکیڈمیاں بھی موجود ہیں۔
پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹر عرفان انصاری آج سے40 سال قبل امارات آئے اور شارجہ کرکٹ اکیڈمی کی بنیاد رکھی۔ عرفان انصاری گزشتہ 40 سال سے کرکٹ کے کھیل کو پروان چڑھارہے ہیں۔ وہ یہاں پاکستان کی قومی ٹیم کے انٹرنیشنل پریکٹس انچارج بھی رہے۔
ان کی انہی خدمات کے پیش نظر الاتحاد کرکٹ کلب کی پانچویں افتتاحی تقریب کے موقع انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ امارات میں کرکٹ کو فروغ کے لئے الاتحاد کرکٹ کی خدمات ڈھکی چھپی ہوئی نہیں ہیں جس کے روح رواں امجد اقبال امجد ہیں۔ الاتحاد کرکٹ بورڈ کے چیئرمین امجد اقبال امجد نے دوران تقریب کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کی اچھی تربیت کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹ کئے جائیں تاکہ کھلاڑی اس سے سیکھیں۔ امجد اقبال امجد نے کہا کہ الاتحاد ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔
الاتحاد کرکٹ پانچویں افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی دبئی کے میاں منیر ہانس، مخدوم رئیس قریشی، چودھری خالد حسین، الاتحاد کرکٹ بورڈ کے ممبر نعیم طاہر، بزنس مین اشتیاق حسین اور دیگر لوگ موجود تھے۔ تقریب کے دوران سٹیج سیکرٹری کے فرائض شرافت علی شاہ نے بطریق احسن انجام دئیے جبکہ تقریب میں محفل موسیقی بھی منعقد ہوئی جس میں پاکستانی سنگرز وقار حسن، سنیل جاوید، جہانزیب مغل اور بنگلہ دیشی گلوکارہ ریحانہ رحمن نے پرفارم کیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان نے ورلڈ ٹی20 بلائنڈکپ میں نیوزی لینڈ کو 10 وکٹ سے ہرا دیا۔ پاکستان کے بدر منیر کو شاندار کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
بھارت میں کھیل گئے ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کے کپتان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر112رنز اسکور کئے۔
نیوز لینڈ کی جانب سے مارکیول میکاسکل27رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد جمیل نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پاکستان کی بلائینڈ کرکٹ ٹیم نے مطلوبہ ہدف7.1اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے بدر منیر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے35گیندوں پر17چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے92رنز بنائے جبکہ محسن خان نے 15رنز سکور کئے۔
دونوں کھلاڑی آوٹ نہیں ہوئے۔ بدر منیر کو شاندار کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف اپنے دوسرے میچ میں (آج) منگل کو مدمقابل ہو گی۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد )مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین خود اعتراف کرچکے ہیں کہ انہوں نے کرپشن بھی کی اور باہر بھی پیسہ جمع کرایا مگر اب وہ ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میں نہ مانوں کی رٹ پر قائم ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف دوسروں پر دن رات چوری ، کرپشن کے الزامات لگا تے رہتے ہیں جبکہ خود وہ اتنے شاطر ہیں کہ انہوں نے اپنی آف شور کمپنی کو چھپاکر رکھا ہوا ہے، جسے منظر عام پر آنے سے روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
خان صاحب نے ہمیشہ حکومت کیلئے گڑھا کھودا لیکن اس میںہر بار وہ خود ہی گرے ۔انہوں نے عمران خان سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اپنے ارد گر د کھڑے ہوئے چور نظر کیوں نہیں آتے؟ جنہوں نے چوری اور سینہ زوری کو اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں ملاوٹ شدہ دودھ بنانے والی فیکٹری پکڑ لی ۔
ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان روڈ پر نظام آباد میں چھاپے کے دوران کیمیکل سے دودھ اور مکھن بنانے والی فیکٹری سیل کردی اور ملزم کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان گزشتہ کئی سالوں سے اپنی فیکٹری میں کیمیکل سے دودھ اور مکھن تیار کر کے لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے ۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)بھارت نے پاکستان کے ساتھ ہاکی سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے، ہاکی انڈیا نے چیمپئنز ٹرافی 2014 سیمی فائنل میں بھارت کی شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے جشن منانے کے معاملہ پر ایک بار پھر معافی کا مطالبہ کیا ہے اور تحریری معافی نامہ نہ ملنے تک دو طرفہ سیریز کھیلنے کے امکان کو بھی رد کر دیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کو بروقت درخواست دینے کے باوجود بھارت کی جانب سے ویزے جاری نہ کرنے کا معاملہ اٹھایا گیا تو بھارت سٹپٹا گیا اور الٹا پاکستان پر ویزوں کیلئے لیٹ اپلائی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک بار پھر گڑھے مردے اکھاڑنے کی کوشش کر ڈالی۔ انڈین ہاکی کے عہدیدیدار آر پی سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل میں بھارت کو ہرانے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے شرٹ اتار کر جشن منانے کے معاملہ کو ایک بار پھر اٹھایا ہے حالانکہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بھارت کی ایماء پر فورا 2 پاکستانی پلیئرز پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی تھی جس کی وجہ سے توثیق احمد اور امجد جرمنی کے خلاف فائنل میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے چیمبر میں متحدہ اپوزیشن اور حکومتی ارکان کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، رانا تنویرحسین، پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر ، تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین ،شیریں مزاری ،قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ ، جماعت اسلامی کے پارلیمانی صاحبزادہ طارق اللہ ، مسلم لیگ (ق) کے طارق بشیر چیمہ ، ایم کیو ایم کے شیخ صلاح الدین اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے شرکت کی ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں 26جنوری کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور تحریک انصاف کے ارکان کے درمیا ن ہونے والی لڑائی کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی اوردونوں فریقین کے مابین ایسے واقعہ کو ایوان میں دوبارہ نہ دوہرانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف جمع کرائی گئی مشترکہ تحریک استحقاق پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس کے دوران اسپیکر ایاز صادق نے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد ،وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی سے بھی الگ ملاقات کی اور اپوزیشن کے موقف پر مشاورت کی ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ 26جنوری کو ایوان میں ہونے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔اسپیکر چیمبر میں ہونے والے اجلاس میں ایوان کا ماحول سازگار رکھنے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے خلاف تحریک استحقاق کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پر چھوڑدیا ہے ۔اپوزیشن سے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے خلاف تحریک استحقاق پر قانون کے مطابق فیصلہ کروں گا ، جمہوری اداروں میں مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی نکلتا ہے ۔
قبل ازیں اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بھی اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے چیمبر میں ہوا ۔
 

 

 

ایمزٹی وی(خیبر پختونخواہ)  چٹہ بٹہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 3 بچوں کی ماں کو رسیوں سے باندھ کر زندہ جلا دیا۔
 
ذارئع کے مطابق مانسہرہ کے گاؤں چٹہ بٹہ میں نامعلوم افراد نے 3 بچوں کی ماں انیلہ بی بی کو اس کے والد کے گھر میں گھس کر رسیوں سے باندھ کر زندہ جلا دیا۔ انیلہ کے والد کا کہنا ہے کہ جب آواز سے ان کی آنکھ کھلی تو بیٹی بہت زیادہ جھلس چکی تھی، اس کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اور منہ میں کپڑا ٹھونسا ہوا تھا جب کہ ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔
 
مقتولہ کے والد کا کہنا تھا کہ ان کا داماد 4 ماہ قبل قتل کے الزام میں گرفتار ہوا تھا جس کے باعث بیٹی ان کے گھر میں رہ رہی تھی۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)انجمن محبان رسول ؐ جامعہ کراچی کے تحت سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ یکم فروری 2017 ء کو صبح 10 بجے پارکنگ گرائونڈ (بالمقابل آرٹس لابی) جامعہ کراچی میں منعقد ہوگی۔
صدرات شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان کریں گے جبکہ علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی خصوصی خطاب کریں گے۔
 
الحاج محمد اویس رضاقادری بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے جبکہ خصوصی دعا مولانا بشیر احمد قادری کریں گے ۔تقریب کی سرپرستی پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری، پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری کریں گے