ھفتہ, 18 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) سابق قومی فاسٹ بالر سرفراز نواز نے حالیہ دوروں میں ناقص کارکردگی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے زوال کو خطرے کی گھنٹی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کے بجائے ایک غیر ملکی کو ٹیم کی کوچنگ کیوں دی گئی ہے۔
سرفراز نواز نے ناکامیوں کیلئے خراب فیلڈنگ اور وکٹوں کے درمیان دوڑنے کی ناقص صلاحیت کو اہم ترین وجہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ کوچ سلیکٹرز اور کھلاڑیوں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے کہ وہ اپنا موثر کردار ادا کرنے میں کیوں ناکام ہیں۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی کارکردگی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں سابق فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دوروں میں مکی آرتھر نے کون سے نتائج فراہم کئے ہیں جن کی بنیاد پر پی سی بی حکام ملک کے سرفہرست کھلاڑیوں کو چھوڑ کر غیر ملکی کوچ کو قومی ٹیم پر مسلط کر دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں متعدد نامور کھلاڑی موجود ہیں جن کی مہارت کو استعمال کرنے سے گریز کیا جا رہا ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ قومی ٹیم کے ساتھ ایک ڈومیسٹک کوچ کو بھی رکھا جائے جو مقامی زبان میں کھلاڑیوں کو ان کی خامیوں سے آگاہ کر سکے اور ساتھ ہی ڈومیسٹک سطح کے بہترین کھلاڑیوں کی بھی نشاندہی کرے اور ٹیم کو تواتر کے ساتھ کھلاڑی ملتے رہیں۔
سابق پیسر کا کہنا تھا کہ اسکواڈ میں موجود بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر راحت علی آسٹریلیا میں ایک ون ڈے بھی نہیں کھیل سکے اور محمد عامر پر بھروسہ کیا جاتا رہا جو بہترین کارکردگی دکھانے میں ناکام ہو چکے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی، اوگرا نےیکم فروری سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی سمری میں پٹرول کی قیمت میں4روپے16پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے29 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمتوں میں16روپے 71پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں12روپے53پیسے جبکہ ایچ او بی سی کی قیمتوں میں 12روپے 47 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) پنجاب حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی آن لائن ٹیکسی سروس بند کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ طحہٰ فاروقی نے اوبر اور کریم کی ایپلی کیشنز بند کرنے کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو خط لکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ ناصر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اگر ان سروسز کو فوری طور پر بند کرنا چاہتی تو کر سکتی تھی لیکن پنجاب حکومت کی طرح ان سروسز پر پابندی نہیں لگائی گئی بلکہ انہیں چند قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے خط لکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں اوبر سروس میں نے شروع کروائی اور اس کا افتتاح بھی اپنے ہاتھوں سے کیا، یہ اور دیگر اس طرح کی سروسز اچھی ہیں اور چاہتے ہیں کہ چلتی رہیں مگر انہیں قانونی تقاضے پورے کرنا ہوں گے اور ان کے بغیر انہیں کام نہیں کرنے دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اوبر ٹیکسی سروس کو 2 ماہ پہلے نوٹس بھیجے گئے لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ ٹیکسی کیلئے گاڑی کا روٹ پرمٹ بنوانا، گاڑی کو کمرشل کرنا اور مالکان کو گاڑیوں کا فٹنس سرٹیفکیٹ لینا ہولازمی ہوتا ہے۔
اوبر اور کریم نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے اس لئے انہیں صرف نوٹس جاری کئے گئے ہیں اور پنجاب حکومت کی طرح انہیں بند نہیں کیا گیا۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت)پھول گوبھی اگرچہ ہماری روزمرہ غذا میں شامل ہے لیکن ہم میں سے اکثر یہ نہیں جانتے کہ گوبھی کھانا ہماری صحت کے لیے بہت مفید بھی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گوبھی کے صحت بخش اثرات سے مستفید ہونے کے لیے ہمیں اس کے ڈنٹھل اور پتوں کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے جب کہ تیل اور گھی میں پکانے کے بجائے گوبھی کو کچی حالت میں، بھاپ پر نرم کرکے یا پانی میں ابال کر کھانا چاہیے کیونکہ ان صورتوں میں اس کے مفید قدرتی غذائی اجزاء محفوظ رہتے ہیں۔ علاوہ ازیں اگر آپ گوبھی کو سلاد کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس میں زیتون کے تیل کی معمولی مقدار بھی شامل کی جاسکتی ہے جو اس کی افادیت کو اور بھی بڑھا دے گی۔

تحقیق سے یہ بھی دریافت ہوچکا ہے کہ پھول گوبھی میں کینسر سمیت کئی بیماریوں سے بچانے کی خداداد صلاحیت موجود ہے۔ درمیانی جسامت کی ایک پھول گوبھی میں کینو سے زیادہ وٹامن سی، وافر مقدار میں وٹامن کے (K)، بی ٹا کیروٹین کی شکل میں وٹامن اے، کئی اقسام کے وٹامن بی (بی1، بی2، بی3، بی5، بی 6 اور فولک ایسڈ یعنی وٹامن بی9)، فائبر، فائٹو کیمیکلز اور اہم غذائی معدنیات بھی موجود ہوتے ہیں۔ گوبھی ایک ایسی قدرتی غذا ہے جو پروسٹیٹ، جگر، پھیپھڑوں اور جگر کے سرطان کے علاوہ خواتین کو چھاتی کے سرطان سے بچانے میں بھی خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔ گوبھی وزن گھٹانے میں بھی مفید ہے بشرطیکہ آپ روزانہ 100 گرام کے لگ بھگ کچی یا ابلی ہوئی گوبھی کھانے کے ساتھ صرف 5 منٹ کی چہل قدمی یا 2 منٹ تیز دوڑنے کی عادت ڈال لیں۔ البتہ اگر اس میں تازہ اور سبز اجوائن (celery) بھی شامل کرلی جائے تو وزن گھٹانے میں گوبھی کے فوائد کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔ گوبھی ہمارے جسم کو بیماریوں کے خلاف بھی مضبوط بناتی ہے، خاص طور پر سردیوں کے موسم میں یا ان دنوں میں جب موسم بدل رہا ہو۔ اس ضمن میں چھوٹی جسامت والی ایک گوبھی (ڈنٹھل اور پتوں سمیت) مفید رہتی ہے جسے ہفتے میں 3 سے 4 مرتبہ کھایا جاسکتا ہے۔

دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں بھی گوبھی سے فائدہ ہوتا ہے کیونکہ اس میں ایسے غذائی اجزاء اور معدنیات شامل ہوتے ہیں جو ہمارے خون کی رگوں میں نرمی اور لچک برقرار رکھتے ہیں جب کہ یہ دل کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی مقدار بھی گھٹاتی ہے۔ ان سب کی وجہ سے جسم میں خون کی گردش معمول پر رہتی ہے اور دل کے مختلف امراض کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔ جلد کی تازگی اور شادابی کے لیے بھی روزانہ گوبھی کھانا زبردست فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں وہ سارے اہم وٹامن پائے جاتے ہیں جو ہماری جلد کو نہ صرف کیلوں اور مہاسوں سے بچاتے ہیں بلکہ جلد کے خلیات کو بھی صحت مند رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ شوگر کے مریضوں کو بھی اس عام سبزی سے خاص فائدہ پہنچتا ہے کیونکہ گوبھی میں ایسے قدرتی مادّے پائے جاتے ہیں جو خون میں شوگر کی مقدار کم کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کو روزانہ کم از کم 100 گرام گوبھی (کچی یا ابلی ہوئی) کھانی چاہیے۔ ایک بار پھر یاد دلادیں کہ گوبھی سے ہماری مراد گوبھی کا پھول، اس کا ڈنٹھل اور پتے ہیں۔

گوبھی میں شامل اجزاء ہماری آنکھوں کو محفوظ بنانے کے علاوہ نظر بہتر بنانے میں بھی معاون ہوتے ہیں جب کہ اس میں شامل وٹامن سی، سلفر اور کچھ امائنو ایسڈز ایسے بھی ہیں جو ہمارے جسم میں بننے والے مختلف زہریلے مادوں کے مضر اثرات زائل کرتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ اگر آپ اعصابی تناؤ یا ذہنی دباؤ کا شکار ہیں تو کچی گوبھی آپ کے لیے بہترین دوا ہے جب کہ یہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے اور دماغ کو تقویت پہنچاتی ہے۔ آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ اوپر دی گئی ہدایات کے مطابق اور اعتدال برقرار رکھتے ہوئے گوبھی کو اپنی روزمرہ غذا کا حصہ بنائیں اور ویسے بھی یہ سردیوں کے موسم میں زیادہ ہوتی ہے اس لیے ہمارا مشورہ تو یہی ہے کہ سردیاں رخصت ہونے سے پہلے پہلے گوبھی سے جتنا فائدہ اٹھاسکتے ہیں، اٹھا لیجیے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی ) ریجنل ڈائریکٹر کالجز ضمیر کھوسو نے گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس ون کا دورہ کیا۔ انہوں نے کالجز میں نصب بائیو میٹرک مشین کا افتتاح کیا۔

دورہ کے موقع پر انہوں نے کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر رضیہ کھوکھر اور اساتذہ سے ملاقات کی انہوں نے پرنسپل کے انتظامی امور کی تعریف کی اور کالج کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر ان کو سراہا۔ کالج پرنسپل نے کالج کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے مسائل کے حل کا وعدہ کیا۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپوررٹس)معروف اداکار اور گلوکار علی ظفر کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے بنائے گئے 2017 کے پہلے ترانے کی ویڈیو ریلیز کردی گئی، جسے دیکھ کر یقیناً شائقین کا جوش ساتویں آسمان تک پہنچ جائے گا۔اس میوزک ویڈیو کی ہدایتکاری صہیب اختر نے کی ہے، جبکہ علی ظفر کی شاندار آواز اور جوش سے بھرے اس گانے نے پی ایس ایل کا انتظار مزید مشکل بنادیا ہے۔ خیال رہے کہ پی ایس ایل 2016 کا ترانہ بھی علی ظفر نے گایا تھا۔
 
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اگلے ماہ منعقد کی جائے جس میں علی ظفر اور گلوکار شیگی پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔'اب کھیل جمے گا' نامی اس ویڈیو میں علی ظفر کے ساتھ ساتھ نامور کرکٹ کھلاڑی مصباح الحق، شاہد آفریدی، عمر گل، احمد شہزاد اور رمیز راجا شامل ہی

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحق نے شکویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وفاق حکومت گورنر سندھ نامزد کرنے سے متعلق نہ تو ہم سے پوچھا اور نہ ہی ہمیں اعتماد میں لیاگیا ،امید ہے نئے گورنر کے آنے سے شہر کے عوام اور حالات میں توازن برقرا ر ہوجائے گا۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحق کاکہنا تھا کہ بانی متحدہ نے جماعت بنائی کوئی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی نہیں جو بند ہوجائے گی،ایم کیو ایم کا 30دسمبرکا جلسہ اپنی مثال آپ تھا، جلسے میں موجود عوام کا سمندر مخالفین کیلئے منہ توڑ جواب تھا۔
انہوں نے کہاکہ 8سال سے کراچی میں موجود کچرا نہیں اٹھا یا گیا مگر میئر کراچی کے آنے کے سے یہ کام ہورہا ہے جوقابل تعریف ہے۔ پی ٹی آئی ،پیپلزپارٹی اور ہماری جماعت کا ایک ہی مقصد ہے کہ اختیارات دئیے جائیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)کینو برآمد کندگان کو عالمی مارکیٹ ترکی سے سخت مقابلے درپیش ہیں. حکومت پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کو ایکسپورٹ پیکیج میں شامل کرے.

چیئرمین فروٹ اینڈ ویجیٹیل ایسوسی ایشن وحید احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وسط جنوری تک پاکستان نے ایک لاکھ پچیس ہزار ٹن کینو برآمد کیا، جو گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریبا پانچ فیصد کم ہے۔ برآمدات میں کمی کی وجہوہات بتاتے ہوئے وحید احمد نے کہا کہ ترکی میں اس سال کینو کی بمپر فصل ہوئی ہے جبکہ ترکش لیرا کی قدر کم ہونے کی وجہ سے ان کی قیمت بھی کم ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/ حیدرآباد) چانسلر اسریٰ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اسد اﷲ قاضی نے کہا ہے کہ طلبا و طالبات اپنے تعلیمی دور میں سخت محنت کرتے ہیں اور آج ان کی کامیابیوں کا دن ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسریٰ یونیورسٹی میں ہونے والے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے طلباء و طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ سب سے پہلے اپنے مقصد کا تعین کریں اور اس کے بعد اس کو حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کریں۔

اس موقع پر 370 کامیاب طلبا ء و طالبات کو اسناددی گئیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کا بڑا ایونٹ انتہائی دلچسپ رہا۔ کسی کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ رینڈی اورٹن 30 پہلوانوں کو پچھاڑ کر رائل رمبل مقابلہ جیت لیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای)کا سب سے بڑا مقابلہ رینڈی اورٹن نے اپنے نام کر لیا ہے۔ اس مقابلے کیلئے گولڈ برگ، انڈرٹیکر اور بروک لینسر کو فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا تاہم رینڈی اورٹن نے اپنی پرفارمنس سے سب کو حیران کر دیا۔
رائل رمبل کا آغاز کرس جیریکو اور نے کیا۔ بروک لیسنر کو گولڈ برگ نے رنگ سے باہر پھینکا، اس کے بعد انڈر ٹیکر نے گولڈ برگ کو چلتا کیا، انڈر ٹیکر کو رومن رینز نے باہر پھینکا اور رینڈی اورٹن نے رومن رینز کو رنگ سے باہر پھینک کر دوسری بار رائل رمبل جیت لیا۔
اس سے قبل رینڈی اورٹن نے 2009 میں رائل رمبل مقابلہ جیتا تھا۔ دوسری جانب جان سینا نے اے جے سٹائلز کو شکست دے کر رک فلیئر کا 16 ورلڈ چیمپئن شپ کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔