ایمزٹی وی(تجارت)وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ یورپی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کو فروغ دینے کیلئے درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی وضع کی جائیگی ٗٹریڈ افسران پاکستان کی قومی معیشت میں ترقی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری میں پیش کردہ مواقع سے فائدہ اٹھائیں ۔ خرم دستگیر خان نے یورپی یونین کے ممالک میں تعینات پاکستان کے ٹریڈ افسران کی کانفرنس کی صدارت کی۔ دو روزہ کانفرنس یورپی یونین کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری اورخاص طور پر جی ایس پی پلس کے تناظر میں چیلنجز، مواقع اور حکمت عملی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ہوئی جس کا اہتمام برسلز میں پاکستان کے سفارتخانے نے کیا تھا ۔ خرم دستگیر خان نے کانفرنس کے شرکاء سے اپنے کلیدی خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ یورپی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے حکمت عملی وضع کی جائے گی ۔انہوں نے ٹریڈ افسران پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی قومی معیشت میں ترقی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری میں پیش کردہ مواقع سے فائدہ اٹھائیں جو جمہوری اداروں کی مضبوطی اور پاکستان میں سیکورٹی کی صورت حال میں بہتری سے ممکن ہوئے۔ وفاقی وزیر تجارت نے ٹریڈ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار والے علاقوں میں اشیا اور خدمات کی برآمدات کو متنوع بنانے کے مواقع تلاش کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ کامیاب تجربات کا اشتراک کریں انہوں نے کہا کہ سلامتی کی صورتحال میں بہتری کے ساتھ ہی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں واپس آنا شروع کر دیا ہے۔
ایمز ٹی وی (کراچی) آٹھواں کراچی لٹریچر فیسٹیول10 فروری سے 12 فروری تک مقامی ہوٹل میں ہو گا جو پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں، ان میں مکالمہ، پینل کی شکل میں تبادلہ خیال، مطالعات، نئی کتابوں کا اجراء، اردو، انگریزی مشاعرہ اور دیگر اہم پروگرام شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی منیجنگ ڈائریکٹر امینہ سید نےپریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ۔ امینہ سید نے کہاکہ اس سال فیسٹیول میں 136 پاکستانی، 10 مختلف ممالک سے 40 بین الاقوامی مصنفین اور مقررین شرکت کریں گے
ایمز ٹی وی (صحت)شہر میں تاحال چکن گنیا کا وائرس موجود ہے جسے ختم کرنے کیلئے صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جا رہے ۔ انڈس اسپتال کراچی میں گزشتہ دوہفتوں کے دوران 18 مریضوں میں چکن گنیا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسپتال کے شعبہ انفیکشیئس ڈیزیز کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نسیم صلاح الدین کے مطابق انڈس اسپتال نے چکن گنیا کے تشخیصی ٹیسٹ کی مفت سہولت دو ہفتے قبل شروع کی تھی اور دو ہفتوں کے دوران 36مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 18 مریضوں میں اس مرض کی تصدیق ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ مریض ملیر ، ماڑی پور، لانڈھی اور شہر کے دیگر علاقوں سے آئے تھے جو ٹیسٹ کرانے اور رپورٹ لینے کے بعد واپس چلے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ چکن گنیا ایک وائرل ڈیزیز ہے جوایڈیز ایجپٹی اور ایڈیز ایلبوپکٹس مچھر کے کاٹنے کے لاحق ہوتا ہے ۔ اسکی اور ڈینگی کی علامات تقریباً ایک جیسی ہوتی ہیں جس میں تیز بخار، جوڑوں میں درد، سر درد ، جوڑوں کی سوزش، جلد پر لال دھبے پڑنا، پٹھوں میں درد،الٹی آناودیگر شامل ہیں ۔یہ ایک سے دوسرے فر د کو نہیں لگتا لیکن اگر ایک متاثرہ فرد کو کاٹنے کے بعد مچھر کسی دوسرے کو کاٹے تو یہ مرض منتقل ہو جاتاہے
ایمز ٹی وی(کراچی ) اہم مقدمات میں نامزد ملزمان کو پیش نہ کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی۔ ہائی پروفائل کیسز میں ملوث عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کو سیکیورٹی خدشات کے باعث انسداددہشتگردی کی عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔ انسداددہشتگردی کی عدالت میں امجد صابری ،فوجی جوانوں، رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں کے قتل میں ملوث عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث جیل حکام کی جانب سے ملزمان کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔ عدالت نے ملزمان کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ داخلہ سندھ کو حکم دیا کہ مقدمات کی انسائیڈ جیل ٹرائل منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں یا آئندہ پیشی پر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔ملزمان کی عدم پیشی کے باعث مقدمے کی نقول بھی فراہم نہ ہو سکی جس پر عدالت نے 16 مقدمات کی سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔ جبکہ دوسری جانب انسداددہشتگردی کی عدالت نے پولیس مقابلہ ،اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر کالعدم تنظیم کے 2 مفرور کارندوں نور خان اور فضل انعام صابر کومجموعی طور پر 39, 39 سال قید کی سزا سنادی۔
ایمز ٹی وی (صحت)امریکی سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ غیر متحرک نیم مصنوعی نامیاتی وجود تخلیق کرلیا۔تخلیق سے ادویات کی دریافت میں مدد ملے گی ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے دی اسکرپس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں نے اس سلسلے میں تحقیق کی بنیاد پر ایک نیا بیکٹیریم تخلیق کیا ہے ۔ یہ زندگی کے جینیاتی کوڈ کی چار قدروں کے علاوہ دو مصنوعی بنیادیں بھی بناتا ہے جنہیں ایکس اور وائی کا نام دیا گیا ہے۔امریکی ادارے کے پروفیسرفلوائد رومیز برگ کے مطابق یہ سیمی سینتھیٹک آرگینزم زندگی کے قریب تر ہے