ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے تیل اور گیس کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ 'شمعون وائرس' دوبارہ آچکا ہے، جو کمپیوٹر پر حملہ کرکے اس کی ڈسک (disc) کو نقصان پہنچاتا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس وائرس نے ایک کیمیکل کمپنی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اس کے نیٹ ورک میں خرابی پیدا ہوئی۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹیلی کام اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے الرٹ میں متعلقہ کمپنیوں کو وائرس 'شمعون 2' سے خبردار کیا گیا ہے، جو اس سے قبل 2012 میں بھی سعودی عرب کی تیل اور گیس کمپنیوں کے ہزاروں کمپیوٹرز کو ناکارہ بنا چکا تھا۔ شمعون وائرس، کمپیوٹر کے ماسٹر بوٹ ریکارڈ پر اثرانداز ہوکر (اوور رائٹنگ کرکے) اسے اتنا ناکارہ بنادیتا ہے کہ وہ پھر اسٹارٹ ہی نہیں ہوکر دیتا۔یہ وائرس نیٹ ورک کمپیوٹرز تک رسائی حاصل کرسکتا ہے اور ان میں موجود تمام فائلوں اورڈیٹا کو ختم کرسکتا ہے۔
سابق امریکی ڈیفنس سیکریٹری لیون پنیٹا کے مطابق 2012 کا شمعون وائرس، نجی شعبے میں سب سے تباہ کن سائبر حملہ تھا۔2012 میں سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو اور قطر کی قدرتی گیس پیدا کرنے والی کمپنی راس گیس سمیت دیگر کمپنیوں کے سسٹمز کی ڈرائیوز کو متاثر کرنے کے لیے جلتے ہوئے امریکی پرچم کا سہارا لیا گیا تھا۔ امریکی سیکیورٹی محققین کے مطابق حالیہ حملوں میں گذشتہ برس ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 3 سالہ شامی مہاجر بچے ایلان کردی کی تصویر کا استعمال کیا جارہا ہے۔2012 میں امریکی حکومت کے عہدے داروں نے یقین ظاہر کیا تھا کہ 'خلیجی ممالک کی کمپنیوں پر حملے کرنے والے ہیکروں کو ایرانی حکومت کی حمایت حاصل تھی، تاہم ایران نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کردیا تھا۔
ایران کے قومی مرکز برائے سائبر اسپیس کے سیکرٹری مہدی بہاآبادی کا کہنا تھا کہ 'ایران پرسائبر حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات سیاسی بنیاد پر لگائے جارہے ہیں اور ان کا تعلق امریکہ کے داخلی معاملات اور صدارتی انتخابات سے ہے'۔دوسری جانب کراؤڈ اسٹرائیک نامی سیکیورٹی کمپنی کے نائب صدر ایڈم میئرز کا کہنا ہے کہ 'اس بات کا امکان ہے کہ شمعون ہیکرز 2012 میں مبینہ طور پر ایرانی حکومت کی ایماء پر کام کر رہے تھے اور اس بات کا امکان ہے کہ یہ جاری رہیں گے
#ABABEEL. CJCSC Gen Zubair Mahmood Hayat, CAS ACM Sohail Aman and CNS Adm Muhammad Zaka Ullah Congratulate team and Pakistan Armed Forces. pic.twitter.com/Bdz1LQxpJh
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 24, 2017
Pak successfully conducted first flight test of SSM #ABABEEL, Rg 2200 Km. #COAS congrats team and Pak Armed Forces for landmk achievement. pic.twitter.com/iXBGgJf9JN
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 24, 2017
ایمز ٹی وی (ٹیکنالوجی)سعودی عرب کے کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ مختلف وائرسز کے ذریعے ادارے کے ڈیٹا کو تباہ کرنے اور وسیع پیمانے پر سائبر حملوں کا خطرہ ہے۔غیرملکی میڈی کے مطابق سعودی کمیونیکیشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ انتباہی بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ وائرس شمعون 2 اوررین سوموئیرنامی وائرس کے ذریعے انفارمیشن اور اس کے پورے ڈیٹا کو ختم کرنے کی سازش کا خطرہ ہے۔ انتباہی بیان میں سعودی عرب کے تمام اداروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور سائبر حملوں سے بچنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
خیال رہے کہ سعودی کمیونیکیشن کمیشن کی جانب سے یہ انتباہی بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب حال ہی میں سعودی وزارتوں اور بعض دیگر محکموں کے کمپیوٹر ڈیٹا پر سائبر حملوں کی کوششیں کی گئی ہیں۔ حکومت نے سائبر حملوں سے بچا اور کم سے کم نقصان کے لیے متعلقہ اداروں کو ضروری تدابیر کی ہدایات کی ہیں۔کمیشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کمپیوٹر میں داخل کیے جانے والے جدید مواد کی پوری طرح چھان بین کی جائے۔ اس کے علاوہ شیئرڈ ڈرائیو کے ذریعے بھی کمپیوٹر ڈیٹا تک وائرس پھیلایا جاسکتا ہے۔ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے بھی مشکوک صفحات کے کھلنے پر سخت احتیاط کرنے کی تاکید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کسی بھی ادارے کے کمپیوٹر سسٹم میں انٹرنیٹ کے استعمال کے دوران پیدا ہونے والے خلل کا فوری حل نکالا جائے اور مشکوک صفحات کی برازنگ نہ کی جائے۔