اتوار, 19 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمںٹ) کراچی کے علاقے گلشن اقبال شانتی نگر میں گلوکارہ صنم ماروی کے گھر پر حملہ ہوا ہے، صنم ماروی حملے میں محفوظ رہیں۔
پولیس کے مطابق صنم ماروی کی نشاندہی پر ملزم فاران مغیری کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم کے ساتھی احمد مغیری، شفیق اور حسیب فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئےچھاپے مارے جا رہے ہیں، واقعے کی ایف آئی آر عزیز بھٹی تھانے میں درج کرلی گئی ہے۔
 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /فیصل آباد) جی سی یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے طلبہ وطالبات کو پوری دلجمعی سے تعلیم حاصل کرنے اور وقت غیر ضروری سرگرمیوں میں ضائع نہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ طلبہ محنت کو شعار بنائیں ۔ نامور ریاضی دان ڈاکٹر محمد شریف (پی یو، لاہور) اور ڈاکٹر مجاہد عباس (یو ای ٹی لاہور) نے ریاضی میں نئی جہت و تبدیلیوں پر روشنی ڈالی اور ریاضی کے جدید نظریات اورمسائل پر طلبہ کو روشناس کروایا۔ انہوں نے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول او ردنیا میں دستیاب نئے وسائل کو استعمال کرنے پر بھی زور دیا۔ تقریب میں چیئرمین شعبہ ریاضی پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز نعیم اور پی ایچ ڈی سکالر رائو مزمل حسین بھی شریک تھے۔

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار پرویز رانا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ مرحوم لاہور میں نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔مرحوم نے دو سو سے زائد فلموں کی ہدایتکاری کی۔پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار پرویز رانا لاہور میں انتقال کرگئے۔
ہدایتکار پرویز رانا نے دو سو سے زائدفلموں کی ہدایتکاری کی اور کئی چہروں کو فلم انڈسٹری میں متعارف کروایا۔
پرویز رانا گزشتہ چار سال سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ پرویز رانا کو دل کا دورہ پڑا جس پر ان کو بحریہ ٹان لاہور کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔پرویز رانا کی مشہور فلموں میں رقاصہ،شرابی،کنگ میکر،خدا کے چور،غنڈی رن اور سہاگن شامل ہیں۔ پرویز رانا تین فروری انیس سو اکاون کو پیدا ہوئے،ان کی پانچ بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ پرویز رانا کی نمازہ جنازہ بحریہ ٹاؤن گراؤنڈ اداکی جائے گی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی ) جامعہ کراچی کے سبکدوش ہونے والے شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا کہ آج میں تمام اساتذہ کرام،غیرتدریسی عملے اور رفقاکار کا بیحد مشکور ہوں جن کی معاونت سے میں نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کی خدمات انجام دیں ، میں نے جب اپنے عہدے کا چارج سنبھالااس وقت جامعہ کراچی نامساعد حالات کا شکار تھی،مگر میں نے مثبت اقدامات کئے اور جامعہ کراچی اب ایک صحیح سمت میں بہتری کی شاہراہ پر گامزن ہے وہ منگل کو اپنے عہدے کا چارج ڈاکٹر اجمل خان کو دینے کے بعد تقریب سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر نوتعینات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد اجمل خان نے ڈاکٹر محمد قیصر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) بھارت نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کر دئیے ہیں، کھلاڑیوں کے پاسپورٹس بھی آج یا کل موصول ہو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت جانا تھا اور اس کیلئے ویزے کی درخواستیں دی گئی تھیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھارتی حکومت نے ویزے جاری کرنے کی کلیئرنس دی جس کے بعد آج بھارتی ہائی کمیشن نے ویزے جاری کر دئیے ہیں اور کھلاڑیوں کے پاسپورٹس آج یا کل مل جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم 28 جنوری کو براستہ واہگہ بارڈر نئی دہلی روانہ ہو گی۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(پنجاب) پنجاب حکومت نے عوام اور نجی کمپنیوں کے نام والی نمبر پلیٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا، اس مقصد کے لیے محکمہ ایکسائز نے ٹینڈر کی منظوری بھی دے دی ۔
پنجاب حکومت کے مطابق نام والی نمبر پلیٹ مطلوبہ رقم لے کر جاری کی جائے گی،جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کی آمدنی ہوگی۔
لاہور میں موٹر رجسٹریشن اتھارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری ایکسائیزاینڈ ٹیکسیشن ڈاکٹر احمد بلال کا کہنا تھا کہ محکمہ ایکسائز کا 90 فیصد کام کمپیوٹرائزڈ ہو چکا۔
انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے تعاون سے شروع کیے گئے کئی منصوبے کامیابی سے چل رہے ہیں،موٹر رجسٹریشن کانفرنس سے محکمے کی مشکلات اور ان کے حل کے تلاش میں مدد مل سکے گی۔
سلمان صوفی نے کہاکہ نام والی نمبر پلیٹ مطلوبہ رقم لے کر جاری کی جائے گی، جس سے حکومت کو کروڑوں روپے آمدنی ہوگی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے رواں مالی سال کی بقیہ مدت ستمبر تاجون 2017 کے بجٹ پر مزید بحث کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کے بعد سٹی کونسل کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا حزب اقتدار متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان نے کثرت رائے سے بجٹ کی منظوری دے دی جبکہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے 8 ارکان نے بھی بائیکاٹ میں اپوزیشن کا ساتھ نہیں دیا اجلاس میں ایک موقع پر جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر جنید میکانی کی جانب سے تقریرپر ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ارکان نے شدیداحتجاج کیا اور اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے دوسری جانب اپوزیشن ارکان نے بھی کھڑے ہوکر بولنا شروع کردیا اور صورتحال کشیدہ ہوگئی اس دوران کان پڑی آواز سنائی نہ دے رہی تھی یہ صورتحال کم وبیش پانچ منٹ تک رہی تاہم جنیدمیکاتی کی جانب سے معذرت پر بعد ازاں اجلاس کی کارروائی کو ڈپٹی میئر نے آگے بڑھایا منگل کو سٹی کونسل کا اجلاس وقت مقررہ 2 بجے دن کے بجائے 2 بجکر 13 منٹ پر میئروسیم اختر کی زیرصدارت شروع ہوا 305 ارکان میں سےاس وقت ایوان 137 موجودتھے جن میں سے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن حنیف سورتی کی جانب سے کے ایم سی کی بقیہ مدت ستمبر تاجون 2017 کا بجٹ ایوان میں منظوری کے لیے پیش کیا گیا جس کی مزید وضاحت پارلیمانی لیڈر اسلم آفریدی نے کی تاہم اپوزیشن لیڈر پیپلزپارٹی کے کرم اللہ وقاصی نے اعتراض کیا کہ اس بجٹ پر اپوزیشن ارکان سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی اس پر کمیٹی بنادی جائے اور اکان کو اسے پڑھنے کا موقع دے کر آئندہ اجلاس میں رکھا جائے مسلم لیگ ن کے لیڈرامان آفریدی نے بھی اعتراض کیا کہ اسے ارکان نے پڑھا نہیں متحدہ قومی موومنٹ کے رکن حنیف سورتی نے کہاکہ یہ نیا بجٹ نہیں قانونی تقاضے کے تحت اسے منظوری کے لیے کونسل کے سامنے پیش کیا گیا ہے میئر نے بھی کہاکہ 18 جنوری کو ارکان کو ایجنڈا بھیج دیا تھا اس دوران میئر نے پو نےتین بجے اجلاس 5 منٹ کے لیے ملتوی کردیا بعد ازاں ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے صدارت کی تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ پہلے فنانس کمیٹی تشکیل دی جائے جو بجٹ پر غور کر ے اس کے بعد اسے منظور کرایا جائے ورنہ بطور اپوزیشن ہم احتجاج کریں گے یہ بحث جاری تھی کہ اپنی باری آنے پر جنیدمیکاتی نے کہاکہ بجٹ پر کسی اپوزیشن پارٹی کی رائے نہیں لی گئی میئر صاحب کی تمام پارٹیوں کوساتھ لے کرچلنے اور ان کے دفاتر میں جاکر ملنے کی ڈرامے بازی کرنے کی کیا ضرورت تھی اس موقع پرانہوں نے مزید سخت الفاظ ادا کئے جس پر ایم کیو ایم ارکان نے بھی کھڑے ہوکر احتجاج شروع کردیا اپوزیشن نے بھی جواباً کمرکس لی ایوان میں کافی اشتعال پھیل گیا ایک موقع پر ڈپٹی میئر ڈاکٹر اشدوہرہ بھی بے بس نظر آئے تاہم دونوں طرف سے بعض سینئرارکان کی جانب سے صورتحال کو کنٹرول کیا گیاڈپٹی میئر نے بھی اپنی پارٹی کے ارکان سے کہاکہ اگر دوسرا اجلاس خراب کررہا ہے آپ تو ڈسپلن برقرار رکھیں اس کے بعد جنیدمیکاتی نے بھی اپنے خطاب میں کہاکہ اگر کسی کی دل آزادی ہوئی ہے تو میں معذرت چاہتا ہوں تاہم وہ اپنی اس بات پر قائم رہے کہ میئر کی سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں انہیں بے وقوف بنانا تھا ایوان میں اپوزیشن لیڈر کرم اللہ وقا صی نے کہاکہ اگر آپ اکثریت کے بل بوتے پر بجٹ منظور کرانا چاہتے ہیں ہم ایوان میں نہیں بیٹھیں گے اس کے بعد اپوزیشن نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا اور آخرتک اجلاس میں نہیں آئے اور نہ ہی اس دوران حزب اقتدار کی جانب سے اپوزیشن کو منانے کی کوشش کی گئی اپوزیشن نے سواتین بجے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تاہم ا س دوران مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے 7 ارکان ایوان میں موجود رہے جن میں مسلم لیگ ن کے تنویر خان جدون نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر نےآج تک ہماری کوئی میٹنگ نہیں بلائی اور نہ ہی مشاورت کی جاتی ہے تاہم انہوں نے بجٹ کی منظوری میں ایم کیو ایم کاساتھ نہیں دیا بعدازاں ایوان میں موجود دیگرارکان نے کثرت رائے سے بجٹ کو منظور کرلیا دیگر منظور کی گئی قراردادوں میں میئرکراچی کی زندگی کو لاحق خطرات کے پیش نظر مطالبہ کیا گیا ان کی سیکورٹی کو فول پروف بناتےہوئے حفاظتی دستے میں اضافہ کیا جائے، دوسری قرارداد میں میئرکراچی کا ماہانہ اعزازیہ ایک لاکھ روپے، ڈپٹی میئر کا 75 ہزار، دسٹرکٹ چیئرمین60 ہزار، وائس چیئرمین 45 ہزار، ممبران کونسل بلدیہ عظمی کراچی 40 ہزار روپے، ممبران ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن30 ہزار اور ممبران یونین کمیٹی کو 15 ہزار روپے ماہانہ اعزازایہ دیا جائے آئندہ کسی رکن کونسل کو چھٹی دینے کا اختیار میئرکراچی کو تفویض کرنے محکمہ انجیئنرنگ میں کے ایم سی کیڈر کی چیف انجینئرسول کی دو آسامیاں کرنے کی بھی منظوری دی ایک اور قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مالی وسائل کی تقسیم صوبائی مالیاتی کمیشن کے تحت منصفانہ طور پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی آبادی ، مسائل اور مختلف پیرا میٹرز کو بروئے کار لاتے ہوئے عمل میں لائی جائے جبکہ جو محکمےبلدیہ عظمی کراچی سے واپس چلے گئے ہیں انہیں دوبارہ دیا جائے ایسا رکن سٹی کونسل جو زیرحراست ہیں اسے ایوان میں بلانے کا اختیار میونسپل کمشنرکو دیا جائے۔ ایک اورقرارداد میں گولیمار چورنگی پر زیرتعمیر انڈر پاس کا نام سید صادقین احمد نقوی سے منسوب کرنے کی منظوری دی گئی اجلاس کے آغاز میں ہی گورنرسندھ جسٹس سعیدالزماں صدیقی ، حضرت مولانا سلیم اللہ خان اور کونسل میں جے یو آئی کے گروپ لیڈر سیداکبرشاہ کے بیٹے کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی بعد ازاں ڈپٹی میئر نے اجلاس غیرمعینہ مدت تک ختم کردیا۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد) سپریم کورٹ میں طیبہ تشدد کیس ازخود نوٹس کیس کی سماعت
کے دوران ڈی آئی جی اسلام آباد نے چالان عدالت میں پیش کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سرابرہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بچوں سے گھروں میں کام کرانا بڑا مسئلہ ہے، ایسے معامالات دبانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ جسٹس ثاقب نثار نے پوچھا کہ گھریلو ملازمین کیلئے کیا قانون سازی ہوئی ؟ دیکھیں گے عام قانون کے تحت کیس نمٹائیں یا غیر معمولی قدم اٹھائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزمہ کے شوہر ایک جوڈیشل افسر ہیں اور ملزموں کیخلاف فوجداری مقدمہ چلانے کا جائزہ لیں گے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم کیس کی تہہ تک پہنچنا چاہتے ہیں۔
سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے بتایا کہ کیس کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں اور مکمل چالان کل جمع کرائیں گے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ خرم علی خان آئے یا نہیں ؟ جواب میں ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ خرم علی خان کو نوٹس جاری نہیں ہوا تھا۔جسٹس ثاقب نثار نے پولیس سے استفسار کیا کہ چالان میں کس کو نامزد کیا گیا ہے تو پولیس نے جواب دیا کہ ماہین ظفر اور خرم خان کو چالان میں ملزم نامزد کیا گیا تھا۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سوال پوچھا کہ ناقابل ضمانت جرم کی دفعات ہوسکتی ہیں یا نہیں ؟انہوں نے کہا کہ گھریلو ملازمین کے تحفظ کیلئے قانون نہ ہونے پر تشویش ہے اور یہ میری نہیں قانون بنانے والوں کی غلطی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر جوڈیشل افسران کو نوٹس جاری کرسکتے ہیں اور جوڈیشل افسران نے متاثرہ بچی کی حوالگی کا فیصلہ کیسے سنایا؟ یہ پوچھ سکتے ہیں کہ 2 جوڈیشل افسران نے کیسے ضمانت دی ؟ ماہین ظفر کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ قابل ضمانت کیس کی سماعت نہیں کرسکتی۔یادرہے فیصل آباد کی رہائشی کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ کو اسلام کے ایڈیشنل سیشن جج کی اہلیہ نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد صلح ہونے کی خبروں پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا

 

 

ایمز ٹی وی(راجن پور) راجن پوراورملحقہ علاقوں میں ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں ملوث چھوٹو گینگ سے تعلقات کے شبے میں بہاول نگر کےعلاوہ ضلع راجن پورکے مختلف تھانوں کےافسران سمیت 10سےزائد اہلکاروں کوبرطرف کردیاگیا ۔
برطرف افسران میں ڈی ایس پی اورایس ایچ او رینک کے افسران شامل ہیں ۔ ان اہلکاروں کو جےآئی ٹی اورانٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ پر نوکری سے برطرف کیاگیا۔
رپورٹ میں برطرف اہلکاروں کےخلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
 

 

 

 

ایمز ٹی وی (صحت)ہم جانتے ہیں کہ چکنائی سے بھرپور کھانے جگر کو متاثر کرتے ہیں لیکن اب ماہرین نے مضر چکنائیوں کے صرف ایک کھانے کے جگر پر اثرات کو بھی نوٹ کیا ہے اور بتایا ہے کہ چکنائیاں صحت کے لیے کس قدر نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔ غذائی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر آپ کے معمول میں چکنائیوں بھرے مرغن کھانے زیادہ ہوتے ہیں تو اس سے الکوحل کے بغیر جگر پر چکنائی اور دیگر امراض کے شکار ہونے کا خدشہ بہت بڑھ جاتا ہے ۔ اس مرض کو نان الکحلک فیٹی لیور ڈیزیز (این اے ایف ایل ڈی) کہا جاتا ہے جس میں شراب نہ پینے والوں کے جگر میں چربی جمع ہوتی رہتی ہے۔ این اے ایف ایل ڈی عموماً 40 یا 50 سال کی عمر میں پیدا ہوتی ہے اور خصوصاً موٹے لوگوں کو زیادہ متاثر کرتی ہے لیکن یہ مرض جگر کو خراب کرکے اسے ناکارہ بنادیتا ہے یہ مرض جگر میں چکنائیوں کے بھرنے کے بعد پیدا ہوتا ہے اور ذیابیطس اور امراضِ قلب کی وجہ بن سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق چکنائیوں والے کھانے این اے ایف ایل ڈی کی وجہ بن سکتے ہیں لیکن دی جرنل آف کلینکل انویسٹی گیشن میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق اب سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ چکنائی کے جگر پر سالماتی سطح کے اثرات کا جائزہ لیا ہے۔ جرمن ماہر صحت کے مطابق چکنائیوں سے بھرا صرف ایک کھانا بھی جگر پر اثرانداز ہوکر اس میں انسولین کی حساسیت اور میٹابولزم کو تبدیل کردیتا ہے۔ ماہرین نے اس حوالے سے سروے میں 14 افراد کو شامل کیا جن میں دبلے پتلے اور صحت مند افراد شامل تھے۔ ماہرین نے شرکا کو اتنا پام آئل دیا جو ایک چکنائی والے کھانے کے برابر تھا، ہر کھانے کے بعد ان کے جگر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ صرف ایک مرتبہ چکنائیوں سے بھرپور کھانا کھانے سے انسولین کی حساسیت، ٹرائی گلیسرائیڈز اور دیگر اجزا بڑھ جاتے ہیں اور ان میں سے بعض خون میں بھی نوٹ کیے گئے۔ اس تحقیق پر سائنسدان حیران ہیں اور ان کا کہنا ہےکہ چکنائیوں کی ایک خوراک بھی جگر کو وقتی طور پر تبدیل کردیتی ہے۔