اتوار, 19 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /اسلام آباد ) سی ڈی اے انتظامیہ نے قائد اعظم یونیورسٹی اراضی قبضہ کے سوموٹو نوٹس پر سپریم کورٹ میں ادارے کا جواب جمع کروا دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری 1991 میں یونیورسٹی کے تمام اراضی 1584ایکڑ 4 کنال اور 15 مرلے کا قبضہ حاصل کر چکی تھی۔ مارچ 1991 میں یونیورسٹی نے مزید 125 ایکڑ اراضی کا معاہدہ 10,80744 روپے میں کیا۔ یونیورسٹی اراضی پر قبضہ کا معاملہ پہلی مرتبہ 2007 میں سامنے آیا۔ سی ڈی اے نے شکایت کے چار روز کے بعد تمام اراضی پر خار دار تار لگانے کا کہا۔ 2007 میں بھی یونیورسٹی انتظامیہ کو مکمل تعاون کا کہا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سی ڈی اے چیئرمین بھی معاملہ پر یونیورسٹی کا دورہ کر چکے ہیں۔ اراضی قبضے کے معاملے پر یونیورسٹی اور سی ڈی اے افسران کا ورکنگ گروپ بنا دیا گیا ہے۔ ورکنگ گروپ کی 19 جنوری کی میٹنگ میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ سی ڈی اے فوری طور پر یونیورسٹی کوباونڈری وال لگانے کا اجازت نامہ جاری کرے گا ورکنگ کمیٹی نےفیصلہ کیا ہے کہ یونیورسٹی اراضی کی حد بندی میں سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ مکمل تعاون کرے گی۔ ورکنگ کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق سی ڈی اے یونیورسٹی اراضی کا مکمل ریکارڈ فراہم کرے گا۔ یونیورسٹی اراضی پر کئے گئے قبضے کو خالی کروانے کیلئے پولیس اور انتظامیہ مکمل تعاون کرے گی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے کہا ہے کہ سیریز ہا ر چکے لیکن دورے کا اختتام جیت کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں ،فائنل الیون کا فیصلہ پچ دیکھنے کے بعد کریں گے ۔ان کاکہنا تھا کہ خراب فیلڈنگ سے کبھی میچ نہیں جیتے جا سکتے ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق کپتان اظہرعلی نے کہا کہ چوتھے میچ میں خراب فیلڈنگ کی جس کی وجہ سے میچ میں شکست ہوئی ،خراب فیلڈنگ سے میچ نہیں جیتے جا سکتے ۔
ان کا کہنا تھا کہ کوچ پریکٹس سیشن کے دوران فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کل کا میچ بہت اہمیت کا حامل ہے اس لیے ہاربھلا کر آخری ون ڈے کے لیے میدان میں اتریں گے ۔

 

 

ایمزٹی وی()دنیا کے مشہور فنڈ منیجر ایمی کمپینین نے دنیا کے جن 6 ملکوں کو سرمایہ کاری کے لیے بہترین قرار دیا ہے ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔ پاکستان کی معاشی پیش رفت اب دوسرے ملکوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کر رہی ہے۔ فنڈ منیجر ایمی کمپینین نے دنیا کے جن 6ملکوں کو سرمایہ کاری کے لیے بہترین قرار دیا ہے ان میں پاکستان کے علاوہ ویت نام، ملائشیا، ترکی، مصر اور میکسیکو شامل ہیں۔ ایمی کمپینین ایولی امرجنگ فرنٹیئر کا 8کروڑ80 لاکھ ڈالر کا فنڈ مینیج کرتے ہیں،کمپینین نے لاہور میں سیمنٹ بنانے والی فیکٹریوں کے افسران سے ملاقاتیں کیں۔ کمپینین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ایک سیمنٹ فیکٹری کو ان کے فنڈ سے جڑنے کے بعد چار گنا زیادہ منافع ہوا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی ) سماجی علوم کے معروف دانشور اور ممتاز ماہرِ تعلیم ڈاکٹر سید جعفر احمد کی 33سالہ ملازمت کی تکمیل اور پاکستان اسٹڈی سینٹر جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے ریٹائرمنٹ پر کراچی پریس کلب، سول سوسائٹی اور ڈاکٹر صاحب کے احباب کی طرف سے ایک ریفرنس منعقد کیا جا رہا ہےجو جمعرات کو شام ساڑھے چار بجے کراچی پریس کلب میں ہو گا۔

 

 

ایمز ٹی وی (بزنس)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک بار پھر انجن کی ناقص دیکھ بھال کا نوٹس لیتے ہوئے تمام اے ٹی آر طیاروں کو گراونڈ کردیا ہے۔اس کے باعث پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہوگیا اور نصف درجن کے لگ بھگ پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ،جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑا۔
ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اے ٹی آر طیاروں کے پرواز کی اجازت نہ دنیے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ اے ٹی آر طیاروں کے دوبارہ گرائونڈ ہوجانے کے باعث پی آئی اے کو اپنی اسلام آبا د سے لاہور کی پرواز پی کے 655، لاہور سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 656، کراچی سے گوادر کی پرواز پی کے 503، تربت سے مسقط کی پرواز پی کے191 اور مسقط سے گوادر کی پرواز 192کو منسوخ کردیا ہے۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق پروازوں کی منسوخی پی آئی اے کو طیاروں کی کمی کے باعث کی گئی ہیں تاہم پروزوں کی بروقت روانگی جلد معمو ل پر آجائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے حکام کی جانب سے اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیاگیاکہ اے ٹی آر طیاروں کےلئے فرانس سے 10ملین ڈالرز کے انجن خریدے جائیں گے ۔
علاوہ ازیں پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ گراونڈ کئے گئے چھ اے ٹی آر طیاروں میں سے چار کو انسپکشن کے بعد پروازوں کے لئے کلیئر کر دیا گیا ہے، جبکہ دو کو بھی جلد کلئیرنس مل جائے گی۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی ) گورنمنٹ گرلز کالج شاہراہ لیاقت کی پرنسپل پروفیسر صفیہ موسوی کے اعلامیہ کے مطابق فردوس اتحاد کے زیراہتمام محکمہ نوجوانان امور حکومت سندھ کے تعاون سے دوسرا محترمہ بینظیر بھٹو شہید انٹرکالجیٹ گرلز تقریری مقابلہ جمعرات 26جنوری صبح نو بجے گورنمنٹ گرلز کالج شاہراہ لیاقت پر منعقد ہوگا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرتعلیم جام مہتاب خان ڈہر مہمان خصوصی ہوں گے ۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ایک انٹر ویومیں کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرتے وقت صرف خود کو نہیں دیکھنا ہوتا،بلکہ ٹیم کو بھی دیکھنا پڑتا ہے، جسے آپ نے بنایا ہو۔
ایک انٹریو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ مجھ سے زیادہ کھیلے ہوئے سابق کرکٹرز کی تنقید پر غصہ آتا ہے، سمجھ اور تجربے کے باوجود مجھے ٹارگٹ کیا جاتا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ جاری رکھنے یا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ پی ایس ایل کے بعد کروں گا۔
مصباح الحق نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کے دوران یہ اندازہ کریں گے کہ اُن میں کتنی کرکٹ باقی ہے؟ اور وہ کتنا کھیلنا چاہتے ہیں؟
مصباح کا کہنا تھا کہ وہ 2015ء میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد کرکٹ چھوڑ سکتے تھے لیکن اگر اُس وقت وہ ریٹائرمنٹ لیتے تو یہ اچھا طریقہ نہ ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ جب کھلاڑی پینتیس، چالیس کا ہوجاتا ہے تو اُسے اپنی ترجیحات طے کرنی ہوتی ہے کہ وہ مزید کتنا گیم میں رہ سکتا ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی ) عدالت کے احکامات پر سندھ کی 3جامعات میں سے دو جامعات جامعہ کراچی اور جامعہ سندھ میں وائس چانسلرز کی تقرری کر دی گئی ہے تاہم گزشتہ ڈیڑھ سال سے وائس چانسلر سے محروم تیسری جامعہ ڈائو میڈیکل یونیورسٹی میں تلاش کمیٹی کی سفارش پر دونوں مرتبہ نمبر ون پوزیشن پر آنے والے ڈاکٹر پروفیسر سعید قریشی کے تقررکو نظرانداز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس عہدے پر تقرری کے خواہشمند لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نوشاد شیخ ہیں جنہیں تلاش کمیٹی کی سفارش کو نظرانداز کرتے ہوئے دو مرتبہ پہلے بھی ڈاو کا وائس چانسلر مقرر کیا تاہم پہلے نمبر پر آنے والے ڈاکٹر سعید قریشی کے عدالت جانے کے باعث فیصلہ ڈاکٹر نوشاد شیخ کے خلاف آیا اور انہیں واپس جانا پڑ گیا۔ وزیراعلیٰ ہائوس میں سیکریٹری بورڈ و جامعات کے عہدے پر بطور قائم مقام تعینات نوید اے شیخ جن کے پاس اصل عہدہ سیکرٹری سندھ ہائر ایجوکیشن کا ہے ڈاکٹر نوشاد شیخ کے بھائی ہیں اور ڈائو میڈیکل یونیورسٹی کی سمری بھی جامعات اور بورڈز کے شعبہ نے وزیراعلیٰ سندھ ہی کو بھیجی ہے جبکہ عدالت کے ایک ماہ کے اندر 3جامعات میں وائس چانسلر مقرر کرنے کے احکامات کو ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے۔ لیکن تاحال ڈائو یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے تقرر کی سمری تیار نہیں کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ ہائوس کے سیکرٹریٹ برائے بورڈز و جامعات میں تعینات ایڈیشنل سیکرٹری حفیظ عمرانی نے کے مطابق یہ عدالتی معاملہ ہے جس کی وجہ سے ڈائو میں وائس چانسلر کی تقرری رکی ہوئی ہے لیکن تفصیلات اور ساری صورتحال سیکریٹری بورڈ و جامعات نوید شیخ ہی بتا سکتے ہیں۔ واضع رہے ڈائو میڈیکل یونیورسٹی کو انتظامی بحران کا سامنا ہے۔ ڈیڑھ سال سے مستقل وائس چانسلر نہیں جب کہ قائم مقام وائس چانسلر نہ تو سنڈیکیٹ کے اجلاس کی صدارت کرسکتے ہیں اور نہ ہی پالیسی ساز اقدامات کرسکتے ہیں لیکن صوبائی حکومت سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے دور میں میرٹ پر پہلے نمبر پر آنے والے اچھی شہرت کے حامل پروفیسر سعید قریشی کو وائس چانسلر مقرر کرنے پر تیار نہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے چار ملکی سیریز کے لئے پاکستان ، بھارت اور جنوبی افریقا کو مدعو کیا ہے۔
اس کے بعد امکان پیدا ہوگیا ہےسری لنکا اگلے سال اپنے ملک کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر چار قومی کر کٹ ٹورنامنٹ کرانے کا خواہش مند ہے۔
اس نے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے آئندہ سال سر لنکن سرزمین پر دونوں ایشیائی حریفوں کے مد مقابل آنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
ابھی تک کسی بھی بورڈ کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت آخری مرتبہ پچھلے سال ورلڈ ٹی میں ایک دوسرے کے ساتھ میدان میں آئے تھے۔ سری لنکن بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام معاملات طے ہونے پر وینیوز اور تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔