ایمز ٹی وی (تجارت)تھر اور حب میں کوئلے سے 1650 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی، ان منصوبوں پر عمل درآمد اور پاور پرچیز کے معاہدوں پر دستخط کردیے گئے ہیں ۔ وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف کہتے ہیں قحط اور خشک سالی کے لیے مشہور تھر اب توانائی کا مرکز بنے گا۔ 2019تک بلوچستان کے علاقے حب میں 1320میگاواٹ جبکہ سندھ کے علاقے تھر میں مقامی کوئلے سے 330میگاواٹ کے منصوبے لگیں گے، ان منصوبوں پر لاگت کا تخمینہ ڈھائی ارب ڈالر سےزائد ہے اور یہ سی پیک کا حصہ ہیں۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /جامشورو) جامعہ سندھ جام شورو کے شعبے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ”سوشیالاجی آف آرگنائیزیشن اینڈ مینجمنٹ “ کے موضوع پر ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار سے پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہو ئےکہا کے اختلاف علم کا حُسن ہےلیکن اس کے جمہوری انداز میں اظہار اور سائنسی اصولوں پر حل کرنے کے اہمیت کو سمجھنا پڑے گا۔ سیمینار کے خصوصی مقرر کوپن ہیگن یونیورسٹی ڈنمارک کے اسکالر ڈاکٹر مصطفیٰ حسین تھے۔ اس موقع پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر برفت نے کہا کہ جس طرح معاشی و ملکی سطح پر کئی مسائل ہوتے ہیں، اسی طرح ایک ادارہ بھی ایک معاشرے و ملک کی مثل ہے جس کے کاروبار کو چلانے کے لیے انتظامی قابلیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ سیمینار کے آغاز میں پروفیسر ڈاکٹر امام الدین کھوسو نے موقع اور موضوع کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا جبکہ سیمینار میں کامرس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر منیرالدین سومرو، پروفیسر ڈاکٹر نور محمد جمالی، رجسٹرار غلام محمد بھٹو کے بڑی تعداد میں اساتذہ و طلباء نے شرکت کی
ایمز ٹی وی ( تعلیم /کراچی ) ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے تھیمیٹک ریسرچ گرانٹ پروگرام کے تحت تحقیقی گرانٹ کے حصول کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں15فروری تک توسیع کر دی ہے۔ تھیمیٹک ریسرچ گرانٹ پروگرام کا اجراء ملکی مسائل کے حل کیلئے سوشل سائنسز کو فروغ دینے کیلئے کیا گیا ہے۔
ایمز ٹی وی (تجارت)پنجاب کےوزیراعلیٰ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بجلی کے منصوبے تیزرفتاری سے مکمل کئے جا رہے ہیں، جن کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا۔ لاہورمیں وزیر اعلیٰ پنجاب سے جرمن بزنس مین برنیڈ میزگرکی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ،اس موقع پر توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف کاکہناتھا کہ پوٹھوہار ریجن سمیت پنجاب کےکئی علاقوں میں چھوٹے ڈیم بنانے کی گنجائش موجود ہے، جرمن کمپنی کو پنجاب میں آبپاشی کےلیے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سےکی گئی اسٹڈی کا جائزہ لینا چاہیے۔ جرمن وفد کے سربراہ نے کہا کہ انہیں توانائی منصوبوں میں تعاون پرخوشی ہو گی۔
یمز ٹی وی ( تعلیم/میرپورخاص) صوبائی محکمہ تعلیم سندھ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائمری تعلیم میرپورخاص نادر سومرو کو ڈائریکٹر پرائمری تعلیم میرپورخاص مقرر کردیا ہے
ایمز ٹی وی ( تعلیم / کراچی )جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے کہاکہ پوری مسلم اُمہ کی ترقی اور تمام مسائل کا حل سیرت طیبہ میں ہے۔ عصر حاضر میں مسلم اُمہ کودرپیش مسائل اور چیلنجز کامقابلہ حضور ؐ کی سیرت مبارکہ سے رہنمائی حاصل کئے بغیر ممکن نہیں ہے ۔ حقوق العباد اور اسلامی تعلیمات سے معاشرے کو مہمیز کرنا ہوگا۔رسول اکرمؐ کی زندگی قرآن کریم کا عملی نمونہ تھی جو ہمارے لئے کامیابی کا ذریعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے مشیر امور طلبہ کے زیر اہتمام جامعہ کراچی کے پارکنگ گرائونڈ میں منعقدہ ’’یوم مصطفی ؐ ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی، ڈاکٹر غزل خواجہ، ڈاکٹر زاہد علی زاہدی،قاضی احمد نورانی موجود تھےاس موقع پرمولانا احمد اقبال رضوی نے کہا کہ رسول اکرم ؐ وہ ہستی ہیں کہ جن کے وسیلے سے اللہ نے اخلاق کو کمال عطاکیا۔اسلام تلوار اور شدت پسندی سے نہیں پھیلا بلکہ اسلام رسول اکرمؐ کے کامل اخلاق سے پھیلا ہے ،اسلام کی اعلیٰ تعلیمات کی وجہ سے پھیلا ہےلیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتاہے عصر حاضر میں ہم نے رسول اکرمؐ کے اخلاق کو اپنانے کے بجائے دوسروں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں