ایمز ٹی وی (صحت)درمیانی عمر کے افراد مغرب کے بعد کھانا چھوڑدیں تو عمر بڑھتی ہے، امراض دور رہتے ہیں اور بدن کی چکنائیاں کم ہوتی ہیں۔ماہرین نے درمیانی عمر کی خواتین و حضرات کے لیے وزن کم کرنے ، سمارٹ بننے اور امراض سے دور رکھنے کا ایک سادہ نسخہ بیان کیا ہے جسے 15 گھنٹے کا فاقہ کہا جاسکتا ہے یعنی شام 5 سے 6 بجے کے بعد کوئی کھانا نہ کھائیں۔ جرنل نیچر میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق درمیانی عمر مغرب کے بعد کھانا چھوڑدینے سے عمر بڑھتی ہے، امراض دور رہتے ہیں اور بدن کی چکنائیاں کم ہوتی ہیں۔ تجرباتی طور پر اسے بندروں پر آزمایا گیا اور انہیں شام 5 بجے سے لے کر صبح 8 بجے تک کچھ نہیں کھلایا گیا اور اس کے بہترین اثرات مرتب ہوئے۔یونیورسٹی آف وسکانسن کے پروفیسر روزالن اینڈرسن کا کہنا ہے کہ کیلوریز کم کرنے سے عمر رسیدگی کو دور کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ کم خوراکی سے امراضِ قلب اور کینسر کو بھی دور کیا جاسکتا ہے
انہوں نے بتا یا کہ گزشتہ سات آٹھ برس سے یہ بحث جاری تھی کہ کیا خوراک میں حرارے کم کرنے سے جسم پر کوئی فرق پڑتا ہے یا نہیں اور اب نئی تحقیق سے یہ معاملہ بہت حد تک طے پاگیا ہے۔ وہ ایک چیز جو پاکستانیوں کو بے حد پسند ہے، صرف ایک مرتبہ کھانے سے بھی جگر کی بیماری لاحق ہوسکتی ہے، جرمن سائنسدانوں نے خبردار کردیا 2009 میں یونیورسٹی آف وسکانسن کے ماہرین نے رہیسس بندروں پر کچھ تجربات کئے اور ان کی خوراک میں 20 فیصد کمی کردی گئی۔ جنہوں نے کم کھایا وہ اپنی اوسط عمر 26 سال کے مقابلے میں اوسطاً 9 سال زیادہ زندگی پائی۔
ان بندروں میں امراضِ قلب اور کینسر کی شرح بھی کم تھی جس کے بعد ماہرین نے اندازہ لگایا کہ حرارے کم کرنے سے بڑھاپے کو روک کر عمر بڑھائی جاسکتی ہے ۔ اب ایک اور مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ اگر درمیانی عمر کے بندروں میں خوراک کو 20 فیصد تک کم کردیا جائے تو وہ زیادہ عمر پاتے ہیں اور بیمار کم ہوتے ہیں لیکن جوان اور نوعمر بندروں پر اس کے مثبت اثرات مرتب نہیں ہوتے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر درمیانی عمر والے خواتین و حضرات شام 5 سے صبح 8 بجے تک کچھ نہ کھائیں تو اس کے بہت مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں اور عمر دراز ہوسکتی ہے۔
ایمز ٹی وی (تجارت) ملک میں کرپشن میں کمی کے باعث پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری آگئی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے انڈیکس میں پاکستان ایک سو سولہ ویں نمبر پر آگیا۔ ٹرانسپرنسی انٹرنشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2016 جاری کر دیا، اکیس سال میں پہلی بار پاکستان دنیا کے ایک تہائی کرپٹ ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے وسط درجے کے ممالک میں شامل ہوا ہے۔
کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے مطابق سال 2016 میں پاکستان کا اسکور دو پوائنٹس اضافے کے بعد بتیس پوائنٹس ہوگیا ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹر نشنل کے رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے مگر اس میں ابھی بھی مزید بہتری کی گنجائش ہے۔ خیال رہے کہ سال 2015 میں انڈیکس میں پاکستان کا نمبر ایک سو ستر واں تھا۔ ایشیاء پیسکف کے بارے میں کرپشن واچ ڈاگ کا کہنا ہے کہ خطے کے بیشتر ممالک میں حکومت کی جانب کرپشن کے خاتمے کو سائڈلائن کر دیا گیا، بیشتر ممالک میں کرپشن کے باعث معاشرتی عدم مساوات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس)ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اورسابق عالمی نمبر ایک سیرینا ولیمزآسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ ثانیہ مرزا نے اپنے ساتھی ایوان دودگ کےساتھ روہن بوپنا اور ڈبراوسکی کوہرادیا۔
ثانیہ مرزا اور ایوان کی کامیابی کا اسکور چھ چار ، تین چھ اور بارہ دس رہا ۔ امریکا کی سرینا ولیمز نے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کی جوہانہ کونٹا کو ہرایا ۔ان کی کامیابی کا اسکور چھ دو اور چھ تین رہا ۔
ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)آئندہ ماہ بارسلونا میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس میں اس بار سام سنگ کا فلیگ شپ فون تو سامنے نہیں آرہا مگر ایل جی 26 فروری کو اپنے جی سیریز کے نئے فون کو ضرور متعارف کرائے گی۔ ایل جی کے اس نئے اینڈرائیڈ فلیگ شپ فون کی پہلی تصویر سامنے آگئی ہے۔ایل جی جی سکس 5.7 انچ ڈسپلے کے ساتھ ہوگا جو کو کسی حد تک ایج لیس ہوگا اور فی الحال مارکیٹ میں اس کے مقابلے میں کوئی فون نہیں صرف شیاﺅمی کا می مکس قریب تر کہا جاسکتا ہے۔
می مکس کی طرح جی سکس کا ڈسپلے خم کھائے کونوں کے ساتھ ہوگا۔گزشتہ سال کے موڈیولر ڈیزائن کو ترک کرکے اس بار ایل جی نے اپنے فوج کے ڈیزائن پر خصوصی توجہ دی ہے اور اسے گلاس اور میٹل سے تیار کیا ہے۔ جی سکس میں ہیڈ فون جیک بھی ہوگا اور یہ ممکنہ طور پر واٹر پروف ہوگا جبکہ اس کی بیٹری کو بدلا نہیں جاسکے گا۔ڈوئل رئیر کیمرہ، فنگر پرنٹ سنسر بھی جی سکس کا حصہ بنیں گے۔گزشتہ برسوں کے دوران ایل جی کے اسمارٹ فونز کی فروخت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے مگر جنوبی کورین کمپنی کو توقع ہے کہ اس بار اس کا فلیگ شپ فون کامیابی حاصل کرسکے گا۔
ایمز ٹی وی( فیصل آباد) ایم پی اے محمدنوازملک نے کہاہے کہ عمران خان پانامہ کیس کافیصلہ آنے کے بعدبنی گالہ میں شام غریباں منائیں گے۔وہ قبل ازوقت مفروضے پرمبنی گفتگوکرکے عوام کوبے و قوف اورہمدردی حاصل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ عدلیہ آزاداورخودمختارہے جہاں سب کوقانون اورآئین کے مطابق ہی فیصلوں کی توقع رکھنی چاہئے۔وقت ثابت کرے گاکہ عمران خان نے الزامات کی سیاست میں قوم کاوقت ضائع کیا۔میاں نوازشریف پانامہ سے بھی سرخروہوں گے اور2018ءکے انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کونہ پہلے کوئی سیاسی فائدہ ہوانہ آئندہ ہوگا۔مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ہاتھ کرپشن سے پاک ہیں قوم کوان پرمکمل اعتمادہے ۔
عمران خان اوران کے ٹولے کوشکست در شکست کاسامناکرناپڑے گا۔ حکومت نے توانائی بحران سمیت ملکی تعمیروترقی اورعوام کی خوشحالی کے لئے جواقدامات کئے ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ نشستیں جیت کراقتدارمیں آئے گی۔