ایمز ٹی وی(تعلیم/ شیخوپورہ )گورنمنٹ ڈگری کالج کے سینکڑوں طلباء نے پرنسپل کے رویہ کے خلاف ڈی پی او آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور وہاں انہوں نے
ایک گھنٹہ تک دھرنا دیکر لاہور سرگودھا روڈ کی ٹریفک بلاک کردی، طلباء کا کہنا تھا کہ پرنسپل کالج میں تاخیر سے آنے والے طلباء کو بھاری جرمانے کرتاہے
جسے ادا کرنے سے ہم قاصر ہیں ، ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی یا جگہ نہ ملنے کی وجہ سے بعض طلباء تاخیر سے پہنچتے ہیں مگر
اس پر پرنسپل کا رویہ انتہائی جارحانہ ہے، مقامی پولیس کی یقین دھانی کے بعد طلباء نے اپنا احتجاج ختم کردیا جس کے بعد ٹریفک کا نظام بحال ہوا۔
ایمز ٹی وی(تعلیم/ فیصل آباد) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ اسپورٹس کے زیر اہتمام انٹرکالجیٹ ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کےتین روزہ مقابلے اختتام پذیرہوگئے، ان مقابلوں میں چھ ویمن کالجز کی کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔تیسری چوتھی پوزیشن کا مقابلہ گورنمنٹ کالج فار و یمن ڈی ٹائپ اور اور گورنمنٹ خواتین کالج کھرڑیانوالہ کے درمیان کھیلا گیا جو کھرڑیانوالہ نے 23رنز سے جیت لیاجبکہ فائنل مقابلہ خواتین کالج غلام محمد آباد اور سمن آبادکی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں خواتین کالج سمن آباد کی ٹیم فاتح رہی اور اول پوزیشن حاصل کی۔، میچ کے آخر میں ڈائریکٹر اسپورٹس محمد رفیق واہلہ نے پوزیشن ہولڈر ٹیموں کو کیش انعامات سے نوازا
ایمز ٹی وی(تعلیم/ فیصل آباد) تعلیمی بورڈ نے سرکاری کالجز میں زیرتعلیم میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پاس طلبہ سے اسکالرشپ کیلئے درخواستیں طلب کر لیں۔ تعلیمی بورڈ کی طرف سے میٹرک پاس حافظ قرآن طلبہ کیلئے 10 سکالرشپ کا اعلان کیا گیا ہے جن میں 5 طالبات اور 5 طلباء کو اسکالرشپ کی مد میں دو ہزار روپے سالانہ کتابوں کیلئے اور ایک ہزار روپے تک ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ میٹرک کی بنیاد پر دو معذور افراد کو بھی وظیفہ دیا جائے گا جس کی مد میں منتخب طلبہ کو دو ہزار روپے سالانہ کتابوں کی خریداری کیلئے اور ایک ہزار روپے تک ماہانہ سکالرشپ دیا جائے گا۔ اسی طرح ایف ایس سی میں ریاضی پڑھنے والی طالبات جو گریجوایشن میں بھی ریاضی کے مضامین کے ساتھ سرکاری کالجز میں بی ایس سی کررہی ہیں ان کیلئے بھی دو اسکالرشپ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسکالرشپ کی مد میں طلبہ کو دو ہزار روپے سالانہ کتابوں کی خریداری کیلئے ملیں گے
ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزاطویل عرصے بعد سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سے سلور سکرین پر واپسی کریں گی۔اداکارہ دیا مرزا نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2001 میں فلم ”رہنا ہے تیرے دل میں“ سے کیا لیکن انہیں شہرت عمران ہاشمی کے مدمقابل فلم”تم سا نہیں دیکھا“ سے ملی جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ جب کہ دیا مرزا کو 2008 کے بعد سے ہی کوئی بڑی فلم حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی لیکن اب طویل عرصے بعد اداکارہ نے بڑی فلم سائن کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیا مرزا 5 سال بعد بڑی فلم کے ساتھ سلور سکرین پر واپسی کررہی ہیں اور معروف ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں اداکارہ کو سائن کرلیا ہے جب کہ دیا مرزا فلم میں سنجے دت کی تیسری بیوی منایتا دت کا کردار نبھائیں گی ۔ جس کے لیے انہوں نے تیاری بھی شروع کردی ہے اور فلم میں حقیقت کے رنگ بھرنے کے لیے وہ سنجوبابا کی بیوی کے ساتھ زیادہ تروقت گزار رہی ہیں۔واضح رہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کریں گے اور فلم کی شوٹنگ رواں ماہ شروع کی جائے گی.
ایمز ٹی وی( بزنس) واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے چینی کمپنی کو دیے گئے ساڑھے 5 ارب روپے کے منصوبوں کے معاہدے منسوخ کر دیے۔تفصیلات کے مطابق داسو ڈیم کی تعمیر کے لیے واپڈا نے چینی کمپنی کو دیے گئے 5 ارب 40 کروڑ روپے کے معاہدے منسوخ کر دیے۔ واپڈا ذرائع کے مطابق واپڈا نے چینی کمپنی کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی پر یہ فیصلہ کیا ہے۔ واپڈا کی جانب سے ان 2 کانٹریکٹس کے لیے نئی پیشکشیں طلب کر لی گئی ہیں۔ چینی کمپنی نے معاہدہ منسوخ کیے جانے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ اس معاملے پر تاحال ورلڈ بینک کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔یاد رہے کہ داسو ڈیم کی تعمیر کے لیے مرکزی فنانسنگ عالمی بینک کی جانب سے فراہم کی جارہی ہے۔
ایمز ٹی وی(تعلیم/کراچی ) وفاقی اردو یونیورسٹی، داخلہ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کمال حیدرکے مطابق بی ایس اور ماسٹرز پروگرامز2017(شام) کے داخلوں کی تاریخ میں 30جنوری 2017تک توسیع کردی گئی ہے . جبکہ شعبہ ارضیات(Geology) میں بیچلر اور ماسٹر پروگرام (شام) میں بھی داخلے دیئے جارہے ہیں۔