ایمز ٹی وی(کراچی) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسلامی دہشت گردی کا الزام مسلمانوں کے جذبات کو بھڑ کانے اور ان کے وقار کو مجروع کر نےکے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان، افغانستان سمیت دیگر ملکوں میں بھارت اور اسرائیلی دہشت گردی عروج پر ہے مگر ان پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قر بانیوں کو نظر انداز کرنے سے خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا ہے۔ کشمیر میں بھارت اور فلسطین کی دہشت گردی کو نظر انداز کرنے کا عمل بندہونا چاہئے، انہوں نے پارہ چنار میں ہونے والے بم دھماکے کو بھارت اور افغانستان کی سازش قرار دیا۔
ایمز ٹی وی(تعلیم) گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس(شام) ڈاکٹر ضیاالدین احمد روڈ کے پرنسپل پروفسیر سرور علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ کلاج میں بی کام کے داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے خواہشمند طلبہ داخلے کے لئے رجوع کریں۔
ایمز ٹی وی (صحت ) فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام’’ صحت مند ماحول، صحت منددل‘‘کے موضوع پر آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ پی جی اے ڈاکٹر زین الحسنین نے کہاکہ صحت مند ماحول کی بناپر صحت مند دل کے ساتھ انسان صحت مند، پرسکون اور خوشگوار زندگی بسرکرسکتا ہے انہوں نے کہاکہ متوازن غذا، مناسب وزن اور تمباکو نوشی سے پرہیز صحت مند دل کے لیے ضروری ہے۔ معروف کارڈیولوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق تقریباً آٹھ ملین افراددل کی شریانوں کی بیماریوں کی وجہ سے اموات کا شکار ہوجاتے ہیں جس میں زیادہ تر اموات کا سبب دل کا دورہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلند فشارخون امراض قلب کے خطرات میں سب سے بڑا خطرہ ہے جبکہ دیگر محرکات میں خراب کولیسٹرول کی زیادتی، موٹاپا، جسمانی مشقت میں کمی اور الکحل کا استعمال شامل ہیں۔ مہمان خصوصی سیکرٹری فارمیسی کونسل سندھ ڈاکٹر تنویر احمد صدیقی نے کہاکہ فارماسسٹ دل کی بڑھتی ہوئی بیماریوں کے متعلق عوام میں شعور بیدار کریں تاکہ فشارخون ، ہارٹ اٹیک اورفالج جیسی پیچیدگیوں سے محفوظ رہا جاسکے صدرفارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن ڈاکٹرامرعلی نے کہاکہ صحت مند دل کیلئے طرز زندگی کو سادہ بنائیں ، پھل، سبزیوں اور دالوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ چکنائی، نمک، مسالہ جات سے پرہیز کریں ہرروز صبح وشام ہلکی پھلکی ورزش اور پیدل چلیں۔ اپنے مزاج ، سوچ، احساسات اور رویے میں اعتدال اور توازن پیدا کریں ۔ سیمینار سے ڈاکٹر تسنیم زیدی اورڈاکٹر دانیہ نے بھی خطاب کیا۔