اتوار, 19 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی (صحت) پاکستان کی آبادی کے 15فیصدافراد دمہ کے مرض میں مبتلا ہیں جن میں 10فیصد بچے شامل ہیں ۔دمہ ایک مورثی اور دائمی مرض ہےجس میں سانس کی نالی میں سوزش ہو جاتی ہے جو پھیپھڑوں کو بھی متاثر کرتی ہے ۔ اس کے باعث کھانسی، سانس پھولنا اور سینے میں تکلیف جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ تاہم یہ قابل علاج مرض ہے موزوں علاج سے تقریباً تمام مریض صحت یاب ہو جاتے ہیں اور معمول کی جسمانی اور ذہنی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار جناح اسپتال کے شعبہ امراض سینہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ندیم احمد رضوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پوری دنیا میں دمہ کا علاج انہیلر سے کیا جاتا ہے اس کے کوئی مضر اثرات بھی نہیں لیکن پاکستان میں مریض انہیلر کے استعمال سے ہچکچاتے ہیں اور بار بار پوچھتے ہیں کہ کیا انہیلر ساری زندگی استعمال کرنا پڑے گا جبکہ مائیں اکثربچیوں کی یہ بیماری چھپاتی ہیں اور اصرار کرتی ہیں کہ انہیلر کے بجائے کوئی دوا لکھ کر دی جائے کیونکہ اگر بچی انہیلر استعمال کرے گی تو لوگوں کو بیماری کاپتہ چل جائے گا اور اس کی شادی نہیں ہو سکے گی ۔انہوں نے کہا کہ یہاں لوگ سگریٹ سرعام پیتے ہیں نشہ سب کے سامنے کرتے ہیں لیکن انہیلر کا استعمال نہیں کرتے جس کے باعث بیماری بڑھتی رہتی ہےاور شدت اختیار کر جاتی ہے پھر اسی سے ان کی جان چلی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دمہ بھی ذیابطیس اور بلڈ پریشر کی طرح ایک مرض ہے جو ایک سے دوسرے کو منتقل نہیں ہوتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے بچوں میں قوت مدافعت کم ہوتی ہے اس لیے وہ اس کا زیادہ شکار ہو جاتے ہیں ۔بچوں کے سامنے سگریٹ اور شیشہ کا استعما ل نہ کیا جائے دوران حمل بھی خواتین کے سامنے سگریٹ نہ پی جائے اس سے بچے کو دمے کا مرض لاحق ہوسکتا ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ دمہ کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ دھواں، دھول ، مٹی ، خوشبو اور بدبو سے خود کو دور رکھیں اس سے مرض میں شدت آتی ہے جبکہ اچھی غذا کے ساتھ انہیلر کا باقائدگی سے استعمال کریں۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ ملک کی تیز رفتارترقی دیکھ کر مخالفین کی بے چینی بڑھ رہی ہے، وژن سے عاری سابق حکمرانوں نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا تھاجبکہ دھرنا گروپ نے انتشار کی سیاست کرکے ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی لوٹ مار کی ہوس نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیاتھا،قوم کو اندھیروں اورمشکلات سے دوچار کرنے والوں کو آج عوام کی ترقی سے تکلیف ہو رہی ہے۔ان کاکہناتھاکہ جھوٹے الزامات لگانے والے دھرنا گروپ نے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا،مگر کامیابی نعروں کے بجائے عوام کی حقیقی خدمت سے ملتی ہے۔شہبازشریف نے کہاکہ اندھیروں کو روشنیوں میں بدلنے کا سفر طے ہونے کو ہے، حکومت نے ساڑھے3سال کے دوران عوام الناس کی بے لوث خدمت کی ہے

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) جنوبی افریقی اسپنرعمران طاہر نے سری لنکا سے میچ میں وکٹ کے حصول پر جنید جمشید کو منفرد انداز میں خراج تحسین ادا کیا۔
سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیسے ہی ایسلا گونارتنے کو امپائر نے ایل بی ڈبلیو قرار دیا خوشی سے بے قابو پاکستانی نژاد پروٹیز اسپنر نے شرٹ اوپر اٹھائی جس کے نیچے ٹی شرٹ پر مرحوم پاکستانی نعت خواں و مذہبی شخصیت جنید جمشید کی تصویر بنی ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا پر شائقین نے ان کے اس انداز کو بیحد سراہا۔
یاد رہے کہ جنید جمشید گزشتہ دنوں طیارہ حادثے میں چل بسے تھے، دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔