اتوار, 19 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(تعلیم) یونیورسٹی بزنس اسکول کے تحت اسپیشلائزڈ ڈگری پروگرام جن میں چارسالہ بی بی اے اور ای ایم بی اے (ویک اینڈڈہائی سالہ پروگرام) پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں تین دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ داخلہ فارم جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کرکے 1000/= روپے کے ساتھ25 جنوری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔فارم یوبی ایل بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ اور یوبی ایل مین کیمپس برانج جامعہ کراچی کے علاوہ یوبی ایل برانچ ناظم آباد چورنگی اور پی آئی ڈی سی ہائوس برانچ میں بھی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ پروفیشنل ڈگری(مثلاً بی ای،ایم بی بی ایس،ایل ایل بی،سی پی اے ،اے سی سی اے اور سی اے)رکھنے والے بھی داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) فلموں کے دیکھنے کے شوقین وہ کون فرد ہوگا جو ہارر موویز کا شوقین نہ ہو مگر کیا آپ یہ فلم دیکھ سکتے ہیں جسے بیشتر ناقدین نے رواں سال کی سب سے خوفناک پیشکش قرار دیا ہے۔
یہ ہے 'اے ڈارک سونگ' (A Dark Song) جس میں ایک خاتون کو اپنے مردہ بچے سے دوبارہ بات کرنے کے لیے کالے جادو کے ایک ماہر کی مدد لیتی ہے اور اس فلم نے گزشتہ سال کئی فلم فیسٹیولز میں دیکھنے والوں کو دنگ کرکے رکھ دیا تھا۔
اس میں یہ انفرادیت بھی ہے کہ اکثر ہارر فلموں میں لوگ بری روحوں یا چیزوں کو دور رکھنا چاہتے ہیں مگر اس میں انہیں خود آنے کی دعوت دی جاتی ہے۔
ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک غم زدہ ماں اپنے مرحوم بیٹے سے رابطے کی خواہشمند ہوتی ہے اور جب یہ کوشش امیدوں کے برخلاف ثابت ہوتی ہے تو اسرار بھی بڑھتا چلا جاتا ہے۔
اس فلم کی ڈائریکشن لیام گیون نے دی ہیں جنھوں نے اسے تحریر بھی کیا اور گزشتہ سال اسے دیکھنے والوں نے اسے حیران کن قرار دیا ہے جو دیکھنے والوں کو اپنی نگاہیں اسکرین سے ہٹانے نہیں دیتی۔
فلمی ناقدین نے کہا ہے کہ اگر تو آپ ہارر فلموں کے شوقین ہیں تو اس کو ضرور دیکھیں مگر یہ انتباہ بھی کیا ہے کہ اسے کمزور دل کے مالک افراد نہ دیکھیں تو بہتر ہے۔
ایک آسیب زدہ گھر، دو کرداروں کی مردے کو واپس لانے کی کوششیں اور پراسرار واقعات سب اسے صحیح معنوں میں ہارر فلم بناتے ہیں۔
اب یہ واقعی جسم میں سرد لہر دوڑا دینے والی یا ڈرا دینے والی فلم ہے یا نہیں، اس بارے میں فیصلہ تو آپ اسے دیکھ کر ہی کرسکتے ہیں۔
ابھی اس کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے اور یہ رواں سال کسی وقت سینما گھروں میں پیش کردی جائے گی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پاناما کیس کی سماعت جاری ہے جہاں جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف اپنے دلائل دے رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ ، جسٹس اعجا ز الاحسن ، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز افضل پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بینچ پاناما کیس کی آج پھرسماعت کررہا ہے جہاں وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جماعت اسلامی کے وکیل دلائل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف ، جماعت اسلامی ، عوامی مسلم لیگ اور دیگر فریقین نے وزیرا عظم نوازشریف کی نااہلی کے لیے درخواستیں دائر کر رکھیں ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں۔ جماعت اسلامی کے وکیل کے بعد مریم ، حسین اور حسن نواز کے وکلاءاپنے دلائل دیں گے جس کے بعد ملک کی سیاسی نوعیت کے سب سے اہم ترین کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی مومنہ مستحسن کے حوالے سے ایک نئی افواہ انٹرنیٹ پر گردش کررہی ہے۔
اس افواہ میں دعویٰ کیا گیا کہ معروف گلوکارہ نے صرف چار ماہ بعد ہی علی نقوی سے اپنی منگنی ختم کردی ہے۔
خیال رہے کہ علی نقوی اور مومنہ مستحسن کی منگنی ستمبر 2016 میں ہوئی تھی۔
اس افواہ کے بعد مومنہ مستحسن کے مرد پرستاروں نے کافی خوشی کا بھی اظہار کیا۔
مگر مومنہ نے فیس بک پر اپنے پیغام کے ذریعے اس افواہ کی تردید کرتے ہوئے اسے پھیلانے والی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز پر شدید تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پیجز ان کی ذاتی زندگی کا احترام کریں ' ہر ایک کی طرح میری بھی ذاتی زندگی ہے جس اپنی حد تک رکھنے کا مجھے حق حاصل ہے، خدارا اسے مذاق اور تفریح کا ذریعہ نہ بنائیں'۔
ان کا کہنا تھا 'اگر دنیا سے کچھ شیئر کرنے کے لیے ہوگا تو اس کا اعلان میں خود کروں گی، لہذا اندازوں پر مبنی کہانیاں پھیلانا روک دیں، خصوصاً جب آپ کا اس سے کوئی تعلق نہ ہو'۔
انہوں نے زور دیا ' میری ذاتی زندگی کو کلکس اور ویورز کو فروخت کرنے کے لیے استعمال نہ کریں'۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(ملتان) میٹرو بس سسٹم کیلئے موبائل ایپ کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میٹرو بس کیلئے موبائل ایپ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی تیار کررہی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے شہری بس کی لوکیشن اور سٹیشن پرآمدیاتاخیرکے اوقات معلوم کرسکیں گے۔
اس کے علاوہ بس سٹاپس پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائیں جائیں گے۔ آئندہ ماہ 11 فیڈر روٹس پر 226 سٹاپ قائم کرکے بسیں چلادی جائیں گی

 

 

 
ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) زائرہ وسیم کو حال ہی میں جموں و کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات پر تنقید کا نشانہ بنائے جانے اور وزیر کھیل وجے گوئل کے ساتھ ’جنگ‘ شروع کرنے پر صارفین کے عتاب کے شکار کے بعد اب ان کے خلاف مظاہرے بھی شروع ہو گئے ہیں اور مظاہرین نے انہیں ”قتل“ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
زائرہ وسیم کو حال ہی میں جموں و کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر کھیل وجے گوئل کے ساتھ ’جنگ‘ شروع کرنے پر بھی وہ صارفین کے عتاب کا شکار ہوئیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اس تمام تر معاملے کے بعد نقاب پوش افراد کی جانب سے احتجاج شروع کر دیا گیا ہے اور زائرہ وسیم کے پوسٹر جلائے جا رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ” تمہیں مار دینا ہی تمہارے ساتھ انصاف ہے۔“ فلم دنگل میں ریسلر گیتا کے بچپن کا کردار ادا کرنے والی وسیم زائرہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میں محبوبہ مفتی سے ملاقات کے باعث لوگوں کے جذبات مجروح ہونے پر معافی مانگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ” وہ تمام لوگ جنہیں میں نے غیر ارادی طور پر دکھ پہنچایا، انہیں یہ بتانا چاہتی ہوں میں اس سب کے پیچھے ان کے جذبات کو سمجھتی ہوں، بالخصوص گزشتہ 6 سے 7 ماہ کے دوران ہونے والے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں اچھی طرح سمجھ سکتی ہوں۔“
ان کا کہنا تھا کہ ”مجھے امید ہے کہ لوگ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ بعض ایسے حالات بھی ابھر کر سامنے آئے ہیں جنہیں کوئی کنٹرول نہیں کر سکتا اور مجھے امید ہے کہ لوگوں کو اب بھی یہ یاد ہے کہ میں صرف 16 سال کی لڑکی ہوں اور آپ میرے ساتھ ایسے ہی سلوک کریں گے۔ میں نے جو کیااس پر معافی مانگتی ہوں لیکن یہ فیصلہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا تھا اور مجھے واقعی یہ امید ہے کہ لوگ مجھے معاف کر سکتے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(واشنگٹن) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی حرکتوں کی وجہ سے انتخابی مہم میں بھی خبروں کی زینت بنے رہے اور حلف لینے کے بعد ایک مرتبہ پھر اپنی ایسی غلطی کی وجہ سے تماشہ بنا بیٹھے جو لوگوں کو بالکل ہی توقع نہیں تھی۔
انہوں نے سادہ سے الفاظ کے ہجے ہی غلط کر دیئے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ جہاں سکیورٹی سے متعلق ملاقاتیں ہوگی،دنیا کے اہم سربراہوں سے اہم فون کالز کے ذریعے رابطہ کیا جائے گا،کاروباری حضرات کے ساتھ بزنس کیلئے رابطہ کرنے کیلئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا سہارا لیا جاتا ہے۔ اسی طرح نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی عوام مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ ”عظم امریکی عوام“بطور 45 ویں صدر مجھے آپ کی خدمت کرنے پر فخر ہے۔جب ڈونلڈ ٹرمپ نےحروف تحریر کیے تو وہ غلطی سے ’honored‘ کی بجائے’honered‘ لکھ گئے

 

 

 
ایمز ٹی وی(سڈنی) قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ خراب فیلڈنگ میچ میں شکست کا باعث بنی۔ آخری میچ جیت کر سیریز کا اختتام اچھے انداز میں کرنے کی کوشش کریں گے۔
میچ کے بعد تقسیم انعامات کی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ 354 کا ہدف مشکل ضرور تھا لیکن ناممکن نہیں تھا لیکن بدقسمتی سے اسے حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے بہت خرابی فیلڈنگ کی اور مواقع ضائع کئے جس کے باعث اتنا بڑا ہدف ملا جبکہ آسٹریلیا نے بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ وارنر نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے اچھا آغاز فراہم کیا۔
ایک سوال کے جواب میں اظہر علی نے کہا کہ ہدف حاصل کیا جا سکتا تھا اور پاکستان کا آغاز بھی اچھا تھا۔ نئی گیند سے زیادہ رنز بنے لیکن جیسے ہی گیند پرانا ہو کر سوئنگ ہونا شروع ہوا تو بیٹنگ مشکل ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر میچ ایک موقع ہوتا ہے اور ہم آخری میچ میں بھرپور کم بیک کرتے ہوئے فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ سیریز کا اختتام اچھے انداز میں کر سکیں

 

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے پارا چنار بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کے نام تعزیتی خط لکھا ہےترکوزیراعظم نےتعزیتی خط میں پاکستانی عوام کے ساتھ گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ترک عوام اور حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور دہشتگردی کے اس واقعہ سے پاکستان کادہشتگردی کیخلاف عزم متزلزل نہیں ہوگا۔یاد رہے گزشتہ روز پارا چنار سبزی منڈی میں دھماکہ ہونے سے 25 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے

 

 

ایمز ٹی وی(اوسلو) ناروے میں روزانہ سگریٹ پینے والوں کی تعداد گذشتہ 10 سالوں کے مقابلہ میں کافی کم ہو گئی ۔ اتوار کونارویجیئن میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ناروے میں دس سال قبل یعنی 2006 ء میں روزانہ سگریٹ پینے والوں کی تعداد24 فی صد تھی جو کہ اب 2016ءمیں کم ہو کر 13 فیصد ہوگئی ہے ایک رپورٹ کے مطابق ناروے میں حالیہ سالوں میں سونگھنے والی مسکن اشیاء کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ناروے میں2016 ءمیں16 سال سے لے کر 34 سال تک عمر کی ہر 6 میں سے ایک خا تون تمباکو یا اس قسم کی اشیاءسونگھتی ہیں ۔ ناروے میں 16سال سے لے کر 24سال تک کی عمر کے نوجوانوں میں روزانہ سگریٹ نوشی کے رجحان میں بڑی تیزی سے کمی آئی ہے تاہم تمام عمر کے افراد میں تمباکو سونگھنے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے