ایمز ٹی وی(اسپورٹس) سابق ٹیسٹ بولر سکندر بخت نے دوسرے ون ڈے میں آ سٹریلین ہدف کے بعد نجی چینل پر اپنے تبصرے میں دھمکی دی تھی اگرپاکستانی ٹیم یہ اسکور حاصل کرنے میں ناکام رہی تو میں اپنے گھر کے باہر جمع پانی میں چھلانگ لگادوں گامگر ٹیم نے جیت کران کی جان بچالی۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے پی کے 661 کے عملے کو نشہ آور یا زہریلی اشیا دیئے جانے کے خدشے کے پیش نظر عملے کے تمام ارکین کی قبر کشائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قبر کشائی کے ذریعے میتوں کا میڈیکل ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ طیارے کے عملے کے ارکین کو کوئی نشہ آور یا زہریلی اشیا تو نہیں دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال انتظامیہ کو قبر کشائی کیلئے وزارت کیڈ کے احکامات موصول ہو گئے ہیں۔ قبر کشائی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لی جائے گی جبکہ قبر کشائی کیلئے پمز کے ڈاکٹرز
کا خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے
ایمز ٹی وی(واشنگٹن) ڈائریکٹر سی آئی اے جان برینن نے کہا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ کو اپنی زبان پر قابو رکھنا ہوگا، امریکا صدر سوشل میڈیا پر ریاست کے اہم اعلانات نہیں کر سکتا۔ سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن کا امریکی ٹی وی کو انٹر ویو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ٹرمپ روس کی اہلیت اور نیتو ں کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے ۔ انہیں روس کو ہر معاملے میں بری الذمہ قرار دینا نہیں چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کو یقینی بناناہوگا ان کے بیانات سے ملکی سالمیت کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔یہ معاملہ اب ٹرمپ کا نہیں متحدہ امریکا کا مسئلہ ہے۔اور اگر ٹرمپ صدر کے عہدے کا حلف لیں گے تو امریکا کا مفاد اولین ترجیح ہوگا
ایمز ٹی وی (صحت)سردیوں کا موسم ہے اور ایسے موسم میں گرم مشروبات کی طلب بے حد بڑھ جاتی ہے۔ حتیٰ کہ وہ افراد جو عام دنوں میں چائے کافی پینا پسند نہیں کرتے وہ بھی اس موسم میں چائے یا کافی سے حرارت حاصل کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ کچھ افرد سیاہ کافی کو سخت ناپسند کرتے ہیں۔ بغیر چینی کی تلخ کافی پینے میں تو مشکل لگتی ہے لیکن درحقیقت اس کے بے شمار فائدے ہیں جنہیں پڑھنے کے بعد آپ بھی ہر روز سیاہ کافی پینا چاہیں گے۔ :جگر کے لیے فائدہ مند کیا آپ جانتے ہیں کسی بھی مشروب سے زیادہ کافی جگر کے لیے فائدہ مند ہے۔ ماہرین کے مطابق روزانہ 3 سے 4 کپ کافی پینے والے افراد میں جگر کے مختلف امراض کا خطرہ 80 فیصد کم ہوجاتا ہے جبکہ ان میں جگر کا کینسر ہونے کے امکانات بھی بے حد کم ہوجاتے ہیں۔ :دماغی امراض میں کمی سیاہ کافی آپ کے دماغ میں ڈوپامائن نامی مادے کی مقدار میں اضافہ کرتی ہے۔ یہ مادہ آپ کے دماغ کو جسم کے مختلف حصوں تک سنگلز بھجنے کے لیے مدد فراہم کرتا ہے۔ ڈوپامائن میں اضافے سے آپ پارکنسن جیسی بیماری سے بچ سکتے ہیں۔ اس بیماری کا شکار افراد کے اعصاب سست ہونے لگتے ہیں اور ان کی چال میں لڑکھڑاہٹ اور ہاتھوں میں تھرتھراہٹ ہونے لگتی ہے۔ یہی نہیں ڈوپامائن کی زیادتی اور دماغی خلیات کا متحرک ہونا آپ کو بڑھاپے کے مختلف دماغی امراض جیسے الزائمر اور ڈیمینشیا سے بچا سکتا ہے۔ :کینسر کا امکان گھٹائے ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ 3 سے 4 کپ کافی پینے والے افراد میں مختلف اقسام کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ کافی جگر کے کینسر سمیت آنت اور جلد کے کینسر کے خطرات میں بھی کمی کرتی ہے۔ ڈپریشن سے نجات طبی ماہرین کافی کو پلیژر کیمیکل یعنی خوشی فراہم کرنے والا مادہ کہتے ہیں۔ چونکہ کافی آپ کے دماغی خلیات کو متحرک اور ڈوپامائن میں اضافہ کرتی ہے لہٰذا آپ کے دماغ سے منفی جذبات پیدا کرنے والے عناصر کم ہوتے ہیں اور آپ کے ڈپریشن اور ذہنی تناؤ میں کمی آتی ہے۔ ذہانت میں اضافہ کافی میں موجود کیفین آپ کے نظام ہضم سے خون میں شامل ہوتی ہے اور اس کے بعد یہ آپ کے دماغ میں پہنچتی ہے۔وہاں پہنچ کر یہ آپ کے دماغ کے تمام خلیات کو متحرک کرتی ہے نتیجتاً آپ کے موڈ میں تبدیلی آتی ہے اور آپ کی توانائی، ذہنی کارکردگی اور دماغی استعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔ امراض قلب میں کمی ایک تحقیق کے مطابق دن میں 2 سے 3 کپ کافی پینا دن میں کچھ وقت چہل قدمی کرنے کے برابر ہے۔ یہ فالج اور امراض قلب کے خطرے میں بھی کمی کرتی ہے۔ :ذیابیطس کا خطرہ گھٹائے سیاہ کافی آپ میں ذیابیطس کے خطرے کو بھی کم کرتی ہے۔ لیکن اگر آپ اپنی کافی میں کریم اور چینی ملائیں گے تو یہ بے اثر ہوجائے گی۔
ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم) جامعہ کراچی نے بی کام پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام پرائیویٹ کے امتحانی فارم 3فروری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ بی کام سال اول ودوم کے امتحانی فارم 4400/= روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم 7700/= روپے فیس کے ساتھ جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع بینک کائونٹرز پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2010 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔
ایمز ٹی وی(حافظ آباد) بن لادن گروپ آف کمپنیز“ سعودی عرب کے مکینیکل انجینئر محمد راشد نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں”بن لادن“ کی کاروباری سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں اور کمپنی نے نئے پراجیکٹس پر کام بھی شروع کر دیا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں ”بی ایم آر عرب ٹیک انٹرنیشنل“ سے ہنر مند افراد کی بھرتی کے موقع پرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کمپنی کے انجینئر اجمل آفریدی، مکینیکل انجینئر عمران، الیکٹریکل انجینئر الطاف، جنرل منیجر آف نیشنل مین پاور بیوروپاکستان قیصر محمود، الریاض ٹریڈ ٹیسٹ سنٹر کے ڈاکٹر فیاض احمد، بی ایم آر انٹرنیشنل کے چیئرمین رانا محمد صدیق خاں اور چیف ایگزیکٹو رانا ارشد انجم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ محمدعمران نے بتایا کہ کمپنی نے تمام ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے اور جنوری کے آخری تک ادائیگی مکمل کر دی جائے گی، کمپنی پاکستانی ہنر مند افراد کو ترجیح دیتی ہے
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)جامعہ کراچی نے ایوننگ پروگرام کی داخلہ فہرست جاری کردی۔ ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر خالدعراقی کے مطابق ایوننگ پروگرام کی داخلہ فہرستیں جاری کردی گئیں ہیں۔ ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آ چکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 19 جنوری تک جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال نزد پوسٹ آفس میں دوپہر3:00 تاشام 7:00بجے تک جمع کراسکتے ہیں ایسے طلبا و طالبات جو جاری کردہ داخلہ فہرست سے مطمئن نہیں ہیں وہ بھی 19جنوری تک 500/=روپے کے عوض کلیم فارم یوبی ایل بینک کیمپس برانچ سے حاصل / جمع کراسکتے ہیں۔ طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کلیم فارم جامعہ کراچی کے جاری کردہ کلوزنگ پرسنٹیج اور ٹیسٹ اسکور کو مدنظررکھتے ہوئے جمع کرائیں۔ علاوہ ازیں ڈونرز نشستوں پر داخلے کیلئے فارم 20جنوری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔داخلہ فارم جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع یوبی ایل بینک کائونٹر سے 2200/= روپے کے عوض صبح 9:30تاشام 4:00 بجے تک حاصل کرکے داخلہ کمیٹی کے دفتر میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹبولر جنید خان ڈیڑھ سال کے عرصے کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کو یاد گار بنانے میں کام یاب ہوگئے وہ اتوار کو ملبورن میں آ سٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 19ماہ اور 16دن بعد کم بیک کرنے میں کامیاب ہوئے۔ 27سالہ فاسٹ بولر کومحمد عرفان کے متبادل کے طورپر دورہ آسٹریلیاکیلئے پاکستانی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا ، جس کے بعد پہلے ون ڈے میچ میں اْن پر وہا ب ریاض کو ترجیح دی گئی۔ ملبورن میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں کپتان کی تبدیلی کیساتھ ساتھ وہاب ریاض باہربیٹھے تو جنید خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیاگیاجس میں وہ چھ اوورزکے پہلے اسپیل میں دونوں اوپنرزڈیوڈوارنراورعثمان خواجہ کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے جبکہ ریویونہ لینے کے سبب بھی وہ ایک وکٹ سے محروم رہے۔جنید خان نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں 8اوورز میں 40رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل جنید خان نے آخری بار31مئی 2015ء کو زمبابوے کے خلاف لاہورکے مقام پر کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔
ایمز ٹی وی(فیصل آباد) فیصل آباد کے نواحی علاقے سمندری میں پولیس اہلکار کی شادی پر زہریلی شراب پینے سے 4افراد ہلاک ہو گئے ۔ سمندری مین پولیس کانسٹیبل کی شادی میں آنے والے چار افراد زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہو گئے جن کی لاشیں پولیس نے تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی ہیں ۔ مرنے والے چاروں افراد پولیس اہلکار کے قریبی رشتہ دار تھے جو تقریب کے دوران شراب نوشی کرتے رہے اور پھر حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکے ۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے
ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)فیس بک پر ناپسندیدہ شخصیات سے بچنے کا ایک طریقہ بلاک کرنا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ کسی شخص کو آپ کی کوئی خبر نہ ملے، وہ آپ سے فیس بک پر رابطہ کرنا تو دور آپ کو دیکھ بھی نہ سکے تو اس کے لیے آپ بآسانی اس شخص کو بلاک کرسکتے ہیں۔ لیکن فیس بک پر ایک شخص ایسا ہے جسے آپ کسی صورت بلاک نہیں کرسکتے۔ وہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ ہیں۔ آپ فیس بک کے تمام عہدے داران بشمول چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈ برگ کو بلاک کر سکتے ہیں۔ حتیٰ کہ آپ زکر برگ کی اہلیہ پریسیلا چین کو بھی بلاک کر سکتے ہیں لیکن آپ فیس بک کے تخلیق کنندہ زکر برگ کو کسی صورت بلاک نہیں کرسکتے۔ آپ کو یقین نہ آئے تو آپ خود ہی آزما کر دیکھ لیں۔