ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی ) سندھ پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسو سی ایشن کراچی ریجن کے زیرِ اہتمام سروس اسٹکچر فورٹیئر فارمولہ کیلئے منگل کوکراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ جس میں سپلا کے مرکزی صدر پروفیسر فیروز الدین صدیقی سمیت کراچی بھر کے کالج اساتذہ شریک ہونگے۔ اس بات کا اعلان سپلا کراچی ریجن کے صدر پروفیسر محمد عامر الحق نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹرمطیع اللہ و دیگر نے شرکت کی۔
ایمز ٹی وی (صحت)جنوب مشرقی ایشیاءمیں دل کی کامیاب پیوند کاری کا پہلا مریض انتقال کر گیا۔ سنگاپورکے شہری چیانگ نی نے 31برس قبل دل کی پیوند کاری کی تھی اور ان کا شمار ایسے مریضوںمیں کیا جاتا رہا جو آپریشن کے اتنے طویل عرصے کے بعد بھی زندہ رہے۔ چیانگ نی گزشتہ روز سنگاپور کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں، انہیں گزشتہ جولائی میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ چیانگ نی کا آپریشن 12اکتوبر 1985ءکو سڈنی کے ہسپتال میں کیا گیا تھا۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ملائیشیا کی کرکٹ ٹیم انتظامیہ نے پاکستان کی سر زمین کو انٹرنیشنل ایونٹس کے انعقاد کے لئے محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم دوبارہ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی ۔ روانگی سے قبل ملائشیا کی کرکٹ ٹیم کے مینجر شنکر ریتنام اور کوچ بلال اسد نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹاپ لیول کے کرکٹ ایونٹس کے لئے پاکستان آئیڈیل ملک ہے اور یہاں پر سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ دس روزہ دورہ پاکستان کے دوران ملائیشیا کی کرکٹ ٹیم نے یہاں کھیل کر بہت لطف اٹھایا ۔ ملائشیا کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کی نیشنل اکیڈمی کی ٹیم نے ون ڈے میچز میں 3-0سے شکست دی جبکہ ٹی ٹونٹی سیریز 1-1سے برابر رہی ۔ ملائشین ٹیم کے مینجر شنکر اور کوچ بلال اسد کا کہنا تھا کہ پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم کرنا ناانصافی ہے اور یہاں پر انٹرنیشنل کرکٹ فوری طور پر بحال ہونی چاہئے ۔ پاکستان میں سیکورٹی کے مسئلہ کے بارے میں غیر ملکی ٹیموں کا مائنڈ سیٹ غلط ہے ۔
ایمز ٹی وی (کراچی) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ایک پسماندہ علاقے میں وویمن ڈوپلمنٹ فاؤنڈیشن نامی تنظیم نے خواتین کا ڈھابہ قائم کیا ہے۔ وویمن ڈوپلمنٹ فاؤنڈیشن نامی تنظیم کا کہنا ہے کہ اگروویمن پیس میں ہوں گی تو گھر پیس میں ہوگا اور اگر گھر پیس میں ہوگا تو یوتھ پیس میں ہوگی، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مقصد کے تحت ہی اس ڈھابے کو رویتی انداز میں ڈھالہ گیا ہے۔ خواتین کا کہنا ہے کہ ہمارا بھی دل کرتا ہے باہر جانے کا ، باہر کھانے کا ، لیکن ہمارے گھر کا ما حول ایسا ہے کہ ہم باہر نہیں جاسکتے ۔ وویمن ڈوپلمنٹ فاؤنڈیشن نامی تنظیم نے خواتین کو ذہنی اور گھریلو الجھنوں سے نکالنے کیلئے یہ ڈھابہ کھولا ہے۔ تاکہ گھریلو خواتین بھی اس سےمستفید ہوسکیں۔
ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی ) پاکستانی طلبہ کا ایک وفد جاپان روانہ ہوگیا قبل ازیں اس سلسلے میں قونصل خانہ جاپان، کراچی کے توسط سے تقریب آگہی کا اہتمام کیا گیا۔ وفد میں 15 طالبِ علم اور ایک نگران شامل ہیں جن میں سے 12 طالبِ علموں کا تعلق سندھ جبکہ 3 کا بلوچستان کی جامعات سے ہے۔ اِس مرتبہ دورے کا موضوع ’’ ٹیلی کمیونیکیشن ‘‘ ہے اورپاکستانی طالبِ علم نہ صرف مقامی فیملیز کے ساتھ رہائش کے تجربات سے وہاں کی طرز ِ زندگی اور ثقافت کا قریبی مشاہدہ کر سکیں گے بلکہ جاپانی ٹیکنالوجی سیکھنے کی غرض سے انہیں مختلف کمپنیز اور اِداروں کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں تعینات جاپانی قونصل جنرل توشی کازو اِسومورا نے کہا کہ موجودہ دور میں اِس نوعیت کے تبادلوں کی ضرورت پہلے سے بڑھ چکی ہے۔ جاپانی عوام سے براہِ راست رابطے کے باعث اِن شرکاء کی جاپان کے بارے میں معلومات میں اضافہ ہوگا ۔
ایمز ٹی وی (تجارت) کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پیر کو روئی کی فصل 2016-17ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 6 ہزار 375 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 832 روپے بر برقرار رہے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاؤ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 510 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 977 روپے پر بند ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2016-17ءکی 2 ہزار 200 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 900 روپے سے 6 ہزار 700 روپے فی من پر بند ہوئے۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان ویرات کوہلی پر قسمت بہت زیادہ مہربان ہے۔ وہ نہ صرف بیٹنگ ایک کے بعد ایک فتح اننگز کھیل رہے ہیں بلکہ ساتھ ہی اپنی ٹیم کو ناقابل شکست بھی بنارہے ہیں۔ اتوار کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ان کی ٹیم نے 351رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کرکے ناقابل یقین فتح حاصل کی۔ انہوں نے اس دوران کیریئر کی 27 ویں سنچری اسکور کی۔ سابق انگلش کپتان اور مبصرین ان سے بہت متاثر ہیں اور اپنے تبصروں میں کوہلی کے گن گانے لگے ہیں۔ فتح گرکردار پر سابق انگلش کپتان اور مبصر ناصر حسین نے انہیں کرکٹ کا کرسٹیانو رونالڈو قرار دیا ہے۔ دلچسپ بات ہے کہ اس میچ سے قبل مہندر دھونی نے ون ڈے قیادت سے دستبرداری اختیار کی تھی اور کوہلی کا تینوں فارمیٹس میں یہ بطور کپتان پہلا میچ تھا۔ گوکہ وہ اس سے قبل دھونی کی جگہ قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ ناصر حسین نے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی بہت خاص ہیں، انہوں نے یہ مقام سخت محنت سے حاصل کیا ہے۔ وہ کھیل کا معیار بہت بلند کررہے ہیں، انہیں چھونا دوسروں کیلیے مشکل ہوتا جارہا ہے۔ اسی طرح ایک اور انگلش کپتان مائیکل وان نے کہتے ہیں کہ کوہلی کا تعلق کسی اور سیارے سے ہے۔ شاندار اننگز کے دوران کوہلی نے اپنے بہت ہی خاص ہونے کا ثبوت نہایت آسانی سے گیند کو بیٹ کی ہلکی سی جنبش سے 260 میٹر دور پہنچا کر دیا۔ انہوں نے 33 ویں اوور کی دوسری گیند پر کرس ووکس کو ایک ایسا چھکا مارا جسے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا
ایمز ٹی وی(سبی) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس ملک کے پسے ہوئے لوگوں کی پارٹی ہے ، پیپلز پارٹی نے غریبوں ہاریوں،مزدوروں ،کسانوں کو شعور دیا، آج کے سیاست دان غریب عوام کے ووٹ سے کامیاب ہوکر اقتدار میں آتے ہے اور ایوان میں بیٹھنے کے بعد غریبوں کو بھول جاتے ہیں، پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں عوام خوشحال تھے ، موجودہ حکومت نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ۔ سبی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی ہاریوں ، غریبوں ، بیواؤں کے حقوق کی ترجمانی کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے 1974سے شروع ہونے والا سیاسی سفر آج بھی کئی قربانیاں دے کر جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پیپلز پارٹی کا کارکن ہونے پر فخر ہے بھٹو نے پارٹی ملک کے پسے ہوئے لوگوں کیلئے بنائی ، جس نے لوگوں کو سیاسی شعور اور سوچ دی کہ ملک کے اصل وارث عوام ہیں، طبقاتی نظام نے ہمیں سردار جاگیردار وڈیرہ نواب میں تقسیم کیا، جبکہ اللہ نے ہمیں انسان بنایا۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے اپنے انتخابی وعدے پورے کرتے ہوئے خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا اور 35لاکھ خواتین کو فائدہ ہوا ، 2018کے انتخابات میں کامیاب ہوکر ایک کروڑ بیواؤں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کریں گے جس میں 3000فی کس خواتین کو دیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کیلئے این ایف سی ایوارڈ پیپلز پارٹی کی حکومت کا کارنامہ تھا، آج آٹھ سال گزر چکے ہیں بلوچستان کو صرف مسائل ہی مسائل دیے گئے ہیں، ہم جھوٹ کی سیاست نہیں کرتے، آج لوگ روٹی کو ترستے اور ہسپتالوں میں دل کے مریض تڑپ تڑپ کر مررہے ہیں، حکمران قرضوں پر قرضوں لے رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں کرپشن لوٹ مار کا بازار گرم ہے ، لوگ پانامہ لیکس کیلئے سپریم کورٹ جارہے ہیں جبکہ ہم عوام کی عدالت میں پیش ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ آج کے سیاست دان غریب کے ووٹ سے کامیاب ہوکر اقتدار میں آتے ہیں اور عوام کو بھول جاتے ہیں لیکن شہید ذولفقار علی بھٹو نے غریب کے دکھ درد میں شریک ہوئے ان کے جھونپڑیوں میں گئے، انہوں نے غریبوں ،کسانوں اور مزدوروں کے دکھ کو محسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو بیروزگاری مسائل اور قرضوں کے دلدل میں دھکیل دیا ہے ، آج کا کسان غریب مزدور طبقہ دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے چار سالوں میں عوام کے لئے کچھ نہیں کیا بے روزگاری ،مہنگائی میں زبردست اضافہ ہوا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دورحکومت میں عوام اور کسان خوشحال تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کیا جس سے کسان بھوکے مرگئے ،ہم کسان کو کسی صورت بھوکے مرنے نہیں دینگے، ہم کسانوں کے لئے پارلیمنٹ کے باہر بھوک ہڑتال کرینگے اور پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دینگے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دور حکومت میں بلوچستان بجٹ کو پنتالیس ارب روپے سے بڑھا کر ایک سو دس ارب روپے کیے اور مزدوروں کے تنخواہوں کو سات ہزار سے اٹھارا ہزار کیا جبکہ بلوچستان میں بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے بلوچستان کے عوام کیلئے بلوچستان حقوق پیکج دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی نظام مفلوج نظام ہے اس نظام کے تحت حکمرانوں کو غریب عوام کیلئے کچھ دینا ہی نہیں
ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی )جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے زیر اہتمام کلیہ سماجی علوم کے کونسل روم میں منعقدہ سیمینار بعنوان: ’’امریکہ میں صدارتی انتخابات : پاکستان پر اثرات کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سےخطاب کرتے ہوئے جانزہوپکنزینورسٹی امریکہ کے فیلو اسکالر عبداللہ خرم نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ایک اہم منصوبہ ہے اور چین پاکستان کا عظیم دوست ہے مگر ہمیں چین کی تمام شرائط پر آنکھ بند کرکے عمل نہیں کرنا چاہیئے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کے اس منصوبے میں پاکستانی لیبر کو ملازمت کے نئے مواقعوں سے مستفید کرے۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یورپی مارکیٹوں کو نظر انداز کردیں گے جو پہلے ہی زوال پذیر ہیں،پاکستان کی سلامتی صورتحال پہلے سے کافی بہتر ہے اور داعش کے بڑھتے ہوئے خطرات اور اس سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو مربوط اقدامات یقینی بنانے ہوں گے۔امریکہ ہر سال 85 ہزار غیر ملکیوں کو ورکنگ ویزافراہم کرتاہے جس میں ایک بڑی تعداد بھارتیوں کی ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران اس تعدادکو کم کرنے کا دعویٰ کرچکے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مسلمان مہاجرین پر پابندی نہیں لگائیں گے کیونکہ اس سے شدید بین الاقوامی ردعمل کا خدشہ ہے اور اس سے دنیا بھر امریکی امیج کو بیحد نقصان پہنچے گا،خصوصاً مسلم ممالک جہاں امریکہ کے مفادات وابستہ ہیں اورڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ نہایت متوازن ہے ۔ پاکستان نے 1970 ء کی دہائی میں امریکہ اور چین کے مابین تعلقات بحال کرنے میں کلیدی کردار اداکیااوراب ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے چین اور امریکہ کے تعلقات کشیدہ ہوں گے اور پاکستان کو ایک بار پھر اپنا سفارتی کردار اداکرنے کا سنہری موقع ملے گا۔نریندر مودی کو امریکہ اور اقوام متحدہ میں بیحد گرمجوشی سے خوش آمدید کہا گیا جس کی وجہ بھارت کی کامیاب خارجہ پالیسی ہے ۔بھارت اپنی سفارتی تاریخ میں پہلی دفعہ غیر وابستہ تحریک سے ہٹ کر امریکہ نواز لابی کا حصہ بنا ہے ۔ڈونلڈ ٹرمپ ایک نہایت ہی کامیاب بزنس مین رہے ہیں اور ان میں روایتی سیاستدانوں سے ہٹ کر بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت ہے ۔ موجودہ تناظر میں جہاں امریکہ اور روس کے مابین تعلقات میں کافی بہتری آسکتی ہے وہیں ان تعلقات میں ایک یوٹرن بھی متوقع ہے کیونکہ روس کبھی بھی امریکہ سے متعلق اپنی جامع پالیسیوں میں بڑی تبدیلیاں نہیں لائے گا۔امریکہ کے کافی مسلمان بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی اس دلیل سے حمایت کرتے ہیں کہ وہ دوسرے سیاست دانوں کی طرح منافقت نہیں کرتے اور کھل کر بات کرتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں سابق صدر آصف علی زرداری کو دعوت اور ان کی جانب سے حلف برداری کی تقریب میں شرکت ایک خوش آئند قدم ہے۔اس موقع پر رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر نے بھی خطاب کیا۔