پیر, 20 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46
JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)ہالی وڈ فلم "جراسک ورلڈ" باکس آفس پر تیسرےنمبر لینے میں کامیاب ہوگئی۔تفصیلات کےمطابق "دیوہیکل ڈائنوسارز" پر بنائی گئی جراسک سیزیز کی فلمیں اب بھی شائقین کے لئے دلچسپی کا باعث ہیں اور اسی دلچسپی نے ڈائنو سارز پر بنی نئی فلم ’جراسک ورلڈ‘ کو بنا دیا سینما کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تیسری بڑی فلم بن گئی ہے جراسک ورلڈ‘ باکس آفس پر 2 1.52 ارب ڈالرز کا بزنس کرکے ’ٹائٹینک‘ اور ’اوتار‘ کے بعد تیسری بڑی فلم بن گئی۔’ٹائٹینک‘ نے 2.18 ارب ڈالر اور ’اوتار‘ نے2.79 بلین ڈالرز کمائے تھے۔

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)امریکا میں جاری اسپیشل اولمپکس میں قومی کھلاڑیوں کی کامیابی کا سفر جاری ہے اور انہوں نے اب تک اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 15 تمغے اپنے نام کرلئے ہیں۔تفصیلات کےمطابقامریکا کے شہر لاس اینجلس میں جاری اسپیشل اولمپکس میں ایک کلومیٹر ٹائم ٹرائل سائیکلنگ میں خدیجہ عرفان اور میمونہ حسین، ٹیبل ٹینس سنگلز میں محمد ارحم اور بیڈمنٹن سنگلز مقابلوں میں جہاں زیب اقبال نے سونے کا تمغہ جیت لیا۔ اس کے علاوہ ٹینس ڈبلز میں احسن انور اورمحمد قیوم نے چاندی جب کہ گرلز ٹینس سنگلز میں رقیہ لطیف نے کانسی کا تمغا اپنے نام کیا۔ اس طرح اسپیشل اولمپکس 2015 میں پاکستان کے مجموعی تمغوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے جس میں 6سونے،4چاندی اور5کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ واضح رہے کہ لاس اینجلس میں جاری اسپیشل اولمپکس میں 27 کھیلوں کے مقابلوں میں 177 ملکوں کے 7 ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔