ھفتہ, 21 ستمبر 2024

ایمز ٹی وی(کراچی) ناظم آباد میں واقع ایک نجی اسکول کو 30 لاکھ روپے بھتہ کی پرچی موصول ہوئی ہے ۔

ایمز ٹی وی (لاہور) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے این اے 122 میں  ووٹوں کی جانچ پڑتال کرنے والے کمیشن کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  ووٹوں کی جانچ پڑتال کرنے والے کمیشن نے دھاندلی کے ثبوت کو رپورٹ کا حصہ نہیں بنایا، ایسا کرکے لوکل کمیشن نے ٹریبونل کے حکم کی مکمل تعمیل نہیں کی، اس لئے الیکشن ٹریبونل سے درخواست ہے کہ  وہ لوکل کمیشن  کے معاملے کا نوٹس لے۔ الیکشن ٹریبونل نے این اے 122 میں ووٹوں کی جانچ پڑتال کے لئے کمیشن قائم کیا تھا جس نے انتخابی عمل میں بے ضابطگی کی تو تصدیق کی ہے تاہم اسے دھاندلی قرار دینے سے گریز کیا ہے۔

 

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) سعودی عرب نے ہیروئن کی اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی شہری کا سر قلم کردیا۔ امسال ۳ پاکستانیوں سمیت ۱۱ افراد کے سر قلم کیے جاچکے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کو شہر مکہ میں پاکستانی شہری یاسر عرفات کا سر قلم کیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق تفتیش کے دوران یاسر عرفات نے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا اور عدالتی کارروائی میں اسے سزائےموت سنائی گئی جبکہ انکا کہنا تھا کے حکومت منشیات کی روک تھام کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی)جامعہ داود میں گذشتہ روز طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم کے باعث امتحانات ملتوی کردیے گیے،جامعہ داود کی انتظامیہ سے بار بار رابطہ کے باوجود انتظامیہ نے موقف دینے سے انکار کردیا ،امتحانات کے اچانک ملتوی ہوجانے سے طلبہ کو شیدد مشکلات کا سامنا ہے ،جبکہ جامعہ کی انتظامیہ کی جانب سے مکرزی دروازے پر سیمسٹر بریک کا نوٹس چسپاں کر دیا گیا ہے، انتظامیہ سے رابطے کی کوشش کے باوجود کوی موقف نہیں دیا جا رہا ہے ۔واضع رہے کہ گزشتہ روز دو طلبہ تنظیموں میں شدید تصادم ہوا تحا جسکے بعد انتظامیہ نے پرچہ ملتوی کردیا تھا ،زراع کے مطابق طلبہ تنظیموں میں تصادم پیپر میں نقل نہ کروانے پر ہوا تحا جبکہ طلبہ تنظیموں خوف سے انتظامیہ موقف دینے سے گریز کر رہی ہے

ایمز ٹی وی ( اسلام آباد) یکم فروری سے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر ،جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8روپے 50 پیسے اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے.

 

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک): امریکی عدالت نے دوہرے قتل میں ملوث مجرم کو سزائے موت کا فیصلہ  سنایا۔ جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے  زہریلا انجیکشن لگا کر مجرم کی زندگی کا خاتمہ کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  امریکی ریاست جوریا کی مقامی عدالت نے 2 افراد کے قتل میں ملوث54 سالہ مجرم کو سزائے موت دینے کا حکم دیا جس پر مجرم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ 54 سالہ وارن ہل ذہنی مریض ہے  اس لئے قانون کے مطابق سزائے موت نہیں دی جاسکتی جب کہ ڈاکٹروں نے بھی ہل کے ذہنی مریض ہونے کی تصدیق کی تاہم عدالت نے استدعا مسترد کردیا۔ جیل خانہ جات کی ترجمان کے مطابق  وارن ہل کو عدالتی احکامات کی روشنی میں  مقامی وقت کے مطابق  رات 7 بجکر 55 منٹ پر زہریلا انجیکشن لگا کر اس کی زندگی کا خاتمہ کردیا گیا۔

دوسری جانب  ،وکلا، یورپی یونین ، ڈاکٹرزاور معتبر شخصیات جس میں سابق امریکی صدر جمی کارٹر بھی شامل ہیں نے وارن ہل کی معافی کی عدالت سے درخواست کی  تھی جب کہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے بعدجمی ہل کے وکیل کا کہنا تھا کہ سزائے موت پر عملدرآمد مکروہ فعل ہے اور وارن ہل کی موت ریاستی قوانین پر سیاہ دھبہ ہے۔

واضح رہے کہ وارن ہل  پر 1990 میں اپنی محبوبہ اور اس کے ہمنوا کو قتل کرنے کا الزام تھا اور جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت دی گئی تھی تاہم متعدد باراس کی اپیلوں پر اسے سزائے موت نہیں دی جاسکی تھی جب کہ   امریکا کے قانون کے مطابق  بھی  ذہنی مریض مجرم کو سزائے موت دینا ممنوع ہے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بجلی اور گیس کا بحران ،عسکریت پسندوں کا ٹرانسمیشن لائن اور پائپ لائن پر حملہ کا نتجہ ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مسلسل حملوں سے بجلی اور گیس کی فراہمی میں خلل آیا ہے۔ بجلی کی بحالی کیلئے امریکہ اور چین سے مدد لینا ضروری ہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) ہمارے ہاں اگرچہ پیٹرول کافی سستا ہو چکا ہے مگر ایک جگہ ایسی ہے کہ جہاں یہ تقریباً مفت مل رہا ہے۔ جنوبی امریکہ کے ملک وینزویلا میں پیٹرول کی قیمت تقریباً 5 پیسہ فی لیٹر ہے یعنی آپ ایک روپے میں 20 لیٹر خرید سکتے ہیں۔

 قیمت 0.2 امریکی سینٹ فی گیلن ہے، یعنی 20 پیسے میں ایک گیلن (تقریباً 3.78 لیٹر)۔ مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ملک میں تیل کی قیمت پچھلی دو دہائیوں سے بڑھائی نہیں گئی۔

آخری دفعہ تیل کی قیمت میں اضافہ 1989ءمیں کیا گیا تھا اور اس کے نتیجہ میں حکومت کو شدید عوامی احتجاج کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعد میں کسی بھی حکومت نے احتجاج کے خوف سے قیمت نہیں بڑھائی۔

صدر ہوگو شاویز کے دور میں بھی عوام کو ہر شعبے میں بھاری سبسڈی دی گئی۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ غیر حقیقی اور غیر منطقی سبسڈی جاری رکھنے کی وجہ سے اس ملک کی معیشت تباہ ہو گئی ہے۔

وینزویلا اپنی قومی آمدنی کا بڑا حصہ تیل فروخت کر کے کماتا ہے لیکن عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بے پناہ کمی کے باعث اس ملک کے حالات مزید خراب ہو گئے ہیں اور اب دو دہائیوں کے بعد یہاں بھی قیمت میں اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک): امریکی خلائی تحقیقی ادارے(ناسا) نے زمین کے برابر کا نیا سیارہ ’’کیپلر‘‘دریافت کرلیا 

تحقیق کے مطابق نئے سیارے میں زندگی کے لیے موئثر حالات موجود ہیں۔ اس نئے سیارے کو کیپلر 186 ایف کانام دیاگیاہے۔کیپلر 186 ایف اپنے ستارے کے گرد ہر130دن میں ایک چکر لگاتا ہے۔ نئے سیارے کی دریافت بہت اہم کامیابی ہے کیونکہ اس سے قبل جتنے سیارے دریافت کیے گئے  وہ سائز میں زمین سے تقریباً 40 فیصد بڑے تھے۔

ایمز ٹی وی( کراچی) کراچی میں انسداد پولیو مہم میں مداخلت کرنے پر ایک شخص گرفتارہوگیا ۔ قانونی کاروائی کا حکم جاری کردیا گیا ۔ ملزم بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے پولیو ورکرز کو روک رہا تھا کہ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔