جمعرات, 19 ستمبر 2024

ایمز ٹی وی (راولپنڈی) نیب کی جانب سے ای او بی آئی اسکینڈل میں سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف اور سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل کے خلاف دائر ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ راجا پرویز اشرف اورظفر گوندل پر قومی خزانے کو 60 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے،  ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ راجا پرویز اشرف نے غیرقانونی طریقے سے ظفر گوندل کو ای او بی آئی کا  چئیرمین مقررکیا، اس کے علاوہ اپنی وزارت عظمیٰ کے دور میں اپنے داماد عظیم الحق کو  ورلڈ بینک میں تعینات کرایا۔

ایمز ٹی وی (لاہور) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے متاثرین سیلاب کی امداد کے بارے میں کابینہ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ہر مستحق شخص کو اس کا حق دیا جائے گا۔

حکومت نے سیلاب سے متاثرہ آبادی کی بحالی کیلئے سولہ ارب روپے سے زائد کا تاریخی پیکج دیا ہے۔لاہور میں متاثرین سیلاب کی امداد کے بارے میں کابینہ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ ہر مستحق شخص کو اس کا حق دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ موسم سرما کے پیکج کے تحت متاثرہ لوگوں میں پچیس ہزار رضائیاں تقسیم کی جائیں گی۔انہوں نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ ایسے متاثرہ اضلاع جن میں ریت کی وجہ سے زمین ناقابل کاشت ہوگئی ہے کسانوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے فوری طور پر ایک حکمت عملی وضع کریں۔

ایمزٹی وی: (کوئٹہ)  ڈبل روڈ پر شہری ہوٹل پر ناشتہ کررہے تھے کہ اس دوران قریب کھڑی گاڑی میں نصب دھماکا خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج ایک بچہ دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک گاڑی میں نصب تھا جس کے پھٹنے سے متعدد دکانیں تباہ اور 7 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ جائے وقوعہ سے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نذیراحمد لانگو کی گاڑی بھی گزررہی تھی جو دھماکے کی زد میں آگئی.                          

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں تقریباً 40 کلو دھماکا خیزمواد استعمال کیا گیا اورخدشہ ہے کہ دہشتگردوں کا ہدف انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج تھے۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ جس گاڑی میں دھماکا خیز مواد رکھا گیا اس کا انجن اور چیسز نمبر حاصل کرلیا جب کہ دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق ہوا جو اس وقت گاڑی کے قریب موجود تھا۔

 وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے آئی جی کو شہر بھر میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کرنے اور دھماکے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ڈبل روڈ دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے 566 کے جواب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہے اور صرف 132 رنز کے عوض اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے صرف تین وکٹیں کھوکر 566 رنز کا پہاڑ  جیسا سکورکھڑا کر دیا تھا اور نیوزی لینڈ کو صرف سات اوورز کھیلنے کا موقع مل سکا تھا اور نیوزي لینڈ نے دوسرے دن کے کھیل کے خاتمے تک 15 رنز بنائے تھے جبکہ اسکی کوئی وکٹ نہیں گری تھی۔

تیسرے روز کے کھیل میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز برینڈن میک کلم اور ٹام لیتھم نے محتاط انداز میں اپنی اننگز کی ابتدا کی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے پہلے گرنے والی وکٹ میک کلم  کی تھی جو 18 رنز بنا کر ذوالفقار بابر کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ان کے بعد آنے والے کے سی ولیم سن کو راحت علی نے کلین بولڈ کر دیا، اینڈریسن 48 رنز بنا کر راحت علی کا شکار بنے۔

اس وقت لیتھم اور نیشام کریز پر موجود ہیں۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

 وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ شام و عراق میں سرگرم جہادی تنظیم دولتِ اسلامیہ کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں البتہ ایسے گروپ ضرور موجود ہیں جو ان کے حامی ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کئی لوگ ایسے ہیں جو کسی نہ کسی دہشت گرد تنظیم یا عسکریت پسند گروہ سے تعلق رکھتے ہیں، 

انھوں نے کہا کہ ایسی کئی دہشت گرد تنظیمیں پاکستان کی سرحد کے اندر اور باہر سرگرم عمل ہیں مگر دولتِ اسلامیہ نامی تنظیم کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں ہے، اس لیے اس معاملے کو ہوا دینا نامناسب ہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

امریکہ کےمحکمہ ڈاک میں کم از کم چھ لاکھ ملازمین کی نجی معلومات متاثر ہوئی ہیں۔

محکمۂ ڈاک کے مطابق ہیکرز کے حملے میں اس کے کچھ صارفین بھی متاثر ہوئے ہیں تاہم ان کی تعداد کے بارے میں تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔

امریکہ کا وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی اس واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

محکمۂ ڈاک کے ترجمان ڈیوڈ پائٹنحامر کے مطابق عملے کے یومِ پیدائش، نام، سوشل سکیورٹی نمبرز، پتے جیسی معلومات متاثر ہو سکتی ہیں۔

 واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس حملے میں چینی حکومت سے منسلک گروپس ملوث ہیں۔

اس طرح کے گروپ پہلے بھی امریکہ میں سٹیل اور توانائی کے شعبے میں کام کرنے والے نجی اداروں کو ہدف بنا چکی ہیں۔

ایمزٹی وی:(کراچی) جامعہ کراچی نے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کولیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب میں مدعو کیا تھا، تاہم اب ن لیگ کی رہنما ماروی میمن تقریب میں مدعو ہیں جن ساڑھے 3 ہزار طلبا کے اعزاز میں تقریب تقسیم ہورہی ہے ان میں سے ایم فل، پی ایچ ڈی کے صرف 170طلبہ وطالبات کوسماعت گاہ کلیہ فنون بلایاگیا ہے، لیپ ٹاپ لینے والے ایم فل اور پی ایچ ڈی طلبا کی تعداد ساڑھے 3 ہزار ہے، ایچ ای سی نے ساڑھے 3 ہزار طلبا کولیپ ٹاپ دینے کی منظوری دی ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کو خدشہ تھا کہ اگر لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب میں وفاقی حکومت کے کسی نمائندے نے شرکت کی اور اس موقع پر تدریسی عمل جاری رکھا گیا توطلبا گو نواز گو کے نعرے لگاسکتے ہیں لہٰذا وائس چانسلر کو مشورہ دیا گیا کہ غیریقینی صورتحال سے بچنے  کیلیے جامعہ کراچی ایک دن کے لیے بندکردی جائے، جامعہ کراچی کے سیکیورٹی ایڈوائزر پروفیسر زبیر نے تصدیق کی ہے کہ مسلم لیگی رہنما ماروی میمن کی آمد پر آج جامعہ کراچی بند رہے گی۔

ایمزٹی وی: بولان سے کوئٹہ آنے والی گاڑی پرحاجی شہر کے مقام پرنامعلوم افراد نے اندہا دہند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ جاں بحق ہونے والے 2 بچوں کی شناخت مدثر اور معراج کے نام سے ہوئی، فائرنگ کا نشانہ بننے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورلاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حاجی شہر کے مقام پر نامعلوم ملزمان پہلے سے ہی موجود تھے جو گاڑی کے آنے کا انتظار کر رہے تھے جبکہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ دکھائی دیتا ہے۔

ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک)

اٹلی میں لاقلا کے علاقے میں آنے والے زلزلے کی پیشنگوئی کرنے میں ناکامی پر

 چھ سائنسدانوں اور ایک سرکاری اہلکار کو اس کیس میں چھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی 

سال 2009 میں لاقلا میں آنے والے زلزلے میں 309 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

عدالت کے جج فبریزیا ایڈا فرینکابنڈارا نے فیصلے میں کہا کہ کوئی کیس تھا ہی نہیں جس کا جواب دیا جائے۔

استغاثہ اب بھی سزا کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے لیے اعلیٰ عدلیہ میں اپیل کا حق رکھتے ہیں‘

اس مقدمے کے ساتوں ملزمان سنہ 2009 میں اٹلی میں قدرتی آفات کے خطرے پر نظر رکھنے والی کمیٹی کے ارکان تھے۔

ایک مقامی سائنسدان نے اس زلزلے سے ایک ہفتہ پہلے خبردار کیا تھا کہ علاقے میں گیس کی بڑھی ہوئی مقدار کی وجہ سے زلزلہ آنے کے امکانات ہیں۔ ان خدشات کی بناء پر آفات نگرانی کمیٹی کے ارکان کو لاقلا بھیجا گیا تھا۔

کمیٹی کے ارکان نے وہاں حکام کے ساتھ ایک مختصر ملاقات کے بعد لاقلا کے لوگوں سے کہا تھا کہ فکر کی کوئی بات نہیں ہے اور انھیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

تاہم اگلے ہی دن چھ اپریل سنہ 2009 کو لاقلا میں چھ اعشاریہ تین شدت کا زلزلہ آیا جس سے تین سو نو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

جنوبی کوریا میں کشتی کے حادثے میں کپتان کو لاپروائی برتنے کے جرم میں 36 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ دوسرے 13 افراد کو 20 سال تک کی سزا سنائی گئی ہے۔

استغاثہ نے ان پر قتل عام کا الزام لگاتے ہوئے سزائے موت کا مطالبہ کیا تھا لیکن جج نے انھیں اس الزام سے بری کر دیا، تاہم لاپروائی برتنے کے لیے سزا سنائی۔

سیول فیری کے 15 عملوں پر کشتی حادثے کے لیے مقدمہ چلایا گیا اور انھیں سزا سنائی گئی

جنوبی کوریا کے شہر گوانگجو میں موجود سٹیو ایونز کا کہنا ہے کہ لی کی عمر 70 سال کے قریب ہے اور اس سزا کے بعد یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اب وہ اپنی ساری عمر جیل میں ہی گزاریں گے۔

واضح رہے کہ فیری کے کپتان کو حادثے کے بعد بہت سے مسافروں کو کشتی پر چھوڑ کر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور

سماعت کے دوران لی نے مسافروں کو چھوڑ کر بھاگنے پر معافی مانگی ہے۔

اس حادثے کے بعد ملک گیر پیمانے پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور فیری کے