جمعرات, 19 ستمبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چنگ سے ملاقاتیں کیں جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور فنی تعاون سمیت 21 معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہوئے،چینی ہم منصب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں دھرنوں کی وجہ سے جو کام رہ گیا ان معاہدوں سے ان میں روح آ جائے گی، ہماری حکومت ملک سے بجلی کا بحران ختم کرنے کے لئے پر عزم ہے، دورے سے پاکستان میں توانائی کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی اور توانائی کا مسئلہ حل ہونے سے ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کی عکاس ہے، یہ منصوبہ خطے کی تقدیر بدل دے گا، اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک سے غربت کا خاتمہ ہو گا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کی منتظر ہے اور پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان توانائی اور اقتصادی راہداری منصوبے سمیت 21 معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہو گئے ہیں۔

ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک ) لائبیریا میں ایبولا کے نئے کیسز میں کافی حد تک کمی واقع ہونے کی تصدیق ہوئی ہے- مغربی افریقہ میں ایم ایس ایف کا عملہ ہزاروں کی تعداد میں ہے اس لیے اس خیراتی ادارے کو ابیولا کے حوالے سے سب سے زیادہ معلومات رکھنے والا ادارہ سمجھا جاتا ہے۔ ایبولا کے تقریباً 14000 مریضوں میں لگ بھگ 5000 ہلاک ہوئے ہیں۔ لائبیریا میں ایبولا کے کیسز میں کمی صحت کے کارکنوں کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ اپنی کارروائیاں تیز کریں۔ لیکن انھوں نے گنی میں ایبولا کے کیسز میں ہونے والے اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بیماری کے پھیلاؤ میں دوبارہ ’تیزی‘ آ سکتی ہے- کریس سٹوکس نے کہا کہ اس بیماری پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے کہ اس سے لائبیریا، گنی اور سرائیلون میں فوری طور پر نمٹا جائے۔ مغربی افریقہ میں گذشتہ گیارہ ماہ سے پھیلنے والی وبائی بیماری میں لائبیریا سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں زیادہ اموات ہوئیں لیکن اب وہاں مقامی طبی حکام نے بھی کہا ہے کہ ایبولا کے مریضوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) صدر براک اوباما نے دولتِ اسلامیہ کے خلاف لڑائی میں عراقی سکیورٹی فورسز کی قوت بڑھانے کے لیے عراق میں مزید 1500 غیر جنگجو فوجی بھیجنے کی منظوری دی ہے۔

پینٹاگون نے مزید کہا کہ صدر براک اوباما نے عراق میں مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ عراق کی حکومت کی درخواست پر کیا گیا۔۔

پینٹاگون کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق امریکی فوجی عراق میں کئی سینٹر قائم کریں گے جہاں عراقی فوج کے نو اور کرد پیشمرگاہ کے تین بریگیڈ کو تربیت دے جائے گی۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جنگ میں حصہ نہیں لیں گے لیکن وہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف لڑائی میں عراقی فورسز کو مدد فراہم کرنے اچھی پوزیشن میں ہوگی-

انھوں نے مزید کہا کہ وائٹ ہاؤس شام اور عراق میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف آپریشنز کے لیے کانگریس سے 5.6 ارب امریکی ڈالر کی رقم بھی مانگے گی۔

گذشتہ دنوں برطانوی وزیر دفاع مائیکل فیلون نے کہا تھا کہ یہ مشن عراقی فوج کی تربیت تک ہی محدود رہے گا اور عراقی لڑاکا دستوں کی جنگ میں قیادت نہیں کرے گا۔

عراق کے نئے وزیر اعظم حیدر العبادی پر شمالی اور مغربی علاقوں میں اپنی عملداری بحال کرنے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) امریکی فوج کا لاکھوں ڈالر مالیت کا اسلحہ اور سامان افغانستان میں خردبرد یاپھر چوری ہو چکا ہے۔اس بات کا انکشاف امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے ،رپورٹ کے مطابق 2010 ءسے افغانستان میں جو فوجی چھاﺅنیاں اور فوجی بیسز بند ہوئیں وہاں موجود بڑی تعداد میں سامان نہیں مل سکا۔ اسی طرح 2006 ءسے 2010 ءتک ایک لاکھ 74 ہزار سے زائد مختلف سامان جس میں اسلحہ بھی شامل ہے، غائب ہوا جس کی مالیت 430ملین ڈالر سے زائد بنتی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صرف مئی 2014ءمیں ہی 23 فیصد سامان برآ مد ہوسکا ہے۔واضح رہےکہ امریکی وزارت دفاع کے انسپکٹر جنرل کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں اس نقصان کے ازالے کے لیے تجاویز بھی دی گئی ہیں۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) ہرسال کی طرح اس سال بھی 15محرم الحرام پر خانہ کعبہ کو غسل دیا گیا، غسل دینے کی روح پرور تقریب میں گورنر مکہ نے خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا گیا ۔ تقریب میں گورنر مکہ، حرمین شریفین انتظامیہ کے سرابرہ شیخ عبدالرحمان السدیس، شاہی خاندان کے افراد اور مختلف مسلم ممالک کی سفارتی شخصیات سمیت مشائخ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب اور دیگر خوشبوﺅں میں بھیگے سفید کپڑے سے غسل دیا گیا جب کہ فرش کو آب زم زم اور عرق گلاب بہا کر کھجور کے پتوں کی مدد سے تیار کردہ جھاڑو سے صاف کیا،واضح رہے کہ خانہ کعبہ کو ہر سال 15 محرم الحرام اور یکم شعبان المعظم کو غسل دیا جاتا ہے۔

(ایمز ٹی وی) فون میں قرآن مجید عربی اور روسی ترجمے کے ساتھ موجود ہے، موبائل فون کی تیاری سے قبل مسلمانوں سے ان کی دلچسپیوں کے بارے میں پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔

روس میں موبائل فون تیار کرنے والی ایک کمپنی نے صرف مسلمانوں کے لیے مخصوص ایک فون تیار کیا ہے جس میں قرآن مجید ، قبلہ نما اور نماز کی اذان کو پہلے ہی انسٹال کردیا گیا ہے۔

روسی میڈیا کی اطلاع کے مطابق اس موبائل کو ابتدائی طور پر صرف روسی مسلمانوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس میں مکمل قرآن مجید عربی متن اور روسی ترجمے کے ساتھ موجود ہے۔

یہ فون بی-کیو موبائل کمپنی نے تیار کیا ہے اور اس میں ایسا آلہ بھی لگایا گیا ہے جو صارف کی جگہ کے بارے میں بتائے گا اور وہ جس علاقے میں بھی موجود ہوگا وہاں سے اس کی کعبۃ اللہ (مکہ مکرمہ) کی جانب رُخ کے لیے رہ نمائی کرے گا۔

روسی مسلمانوں کی مرکزی روحانی انتظامیہ کے نمائندے تیمور امائیف نے سرکاری خبررساں ایجنسی تاس کو بتایا ہے کہ ”اس موبائل کی تیاری سے قبل ماہرین نے مسلم عقیدے کے پیروکاروں کی دلچسپیوں کا مطالعہ کیا تھا اور ان سے یہ پوچھا تھا کہ ان کی روزمرہ زندگی میں کس طرح کا آلہ مفید رہے گا”۔

انھوں نے بتایا کہ ”اس موبائل فون کا مینو بہت سادہ اور واضح ہے۔ صارف چند ایک کلک کے بعد قرآن مجید کی سورتوں پر پہنچ جاتا ہے اور وہ اپنی مطلوبہ سورہ کو کھول کر اس کی تلاوت کرسکتا ہے”

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نوازشریف تین روزہ ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے چین پہنچے جہاں بیجنگ آمد پر وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا اور پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے انہیں سلامی بھی دی۔

چین روانگی سے قبل اپنے بیان میں وزیراعظم نوازشریف کاکہنا تھا کہ عوام کو لوڈشیڈنگ کی مصیبت سے بچانے کے لیے چین جا رہا ہوں جہاں اہم منصوبوں پر معاہدے کیے جائیں گے جس کے ذریعے پاکستان کے 10 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو روزگار ملےگا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین راہ داری منصوبے کے قومی معیشت پر دورس اثرات مرتب ہوں گے جبکہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان اور چین کے درمیان تعاون سے فواہد حاصل کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے جس میں علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ اس دوران دونوں ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے 35 ارب ڈالر کے معاہدوں پر بھی دستخط کریں گے جن میں 14 منصوبے 10 ہزار چار سو میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے لیے ہیں اور دیگر منصوبوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور گوادر بندرگاہ کی ترقی کے معاہدے شامل ہیں۔

ایمز ٹی وی (لاہور) میڈم نور جہاں اور مہدی حسن مرحوم نے میوزک انڈسٹری  کیلئے جتنا کام کیا ہے وہ تمام معیاری  ہے۔ ہمیں نئے فنکاروں  کی تربیت کرنا ہو گی کیونکہ فنکار ملک کے سفیر ہوتے ہیں۔  گلوکارہ حمیرا چنا

میڈم نور جہاں اور مہدی حسن بڑے لوگ تھے بڑے لوگوں کا نام بھی ہمیشہ  یاد رکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ  ان دونوں کی فن موسیقی  کے لئے خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہے گا۔

نئے گلوکاروں کو بھی چاہیے کہ وہ شارٹ کٹ  تلاش کرنے کی بجائے محنت اور ریاض سے آگے بڑھیں تاکہ وہ بھی ان عظیم گلوکاروں کی طرح لوگوں کے دلوں پر راج کر سکیں۔ ہمیں نئے فنکاروں کی تربیت کا ذمہ بھی اٹھانا چاہیے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) افغانستان میں حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے مسلح جدوجہدسے ترک کرکے نئی افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات  پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

 افغانستان کے موجودہ صدر ڈاکٹراشرف غنی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ہی حزب اسلامی کے رہنمائوں جومختلف مقامات پرموجود تھے کی حمایت حاصل کی بلکہ صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ان کی کامیابی بھی انجینئرقطب الدین ہلال کی واضح حمایت ہی کی وجہ سے ممکن ہو پائی، ڈاکٹراشرف غنی کی جانب سے افغان صدر کاعہدہ سنبھالنے کے فوراًبعد قریبی ساتھیوں اور اہم شخصیات کے ذریعے حکومت اورحزب اسلامی کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔

انجینئر گلبدین حکمت یارکی رواں سال کے اختتام تک کابل واپسی کاامکان ہے۔

ایمز ٹی وی (ملتان) سینٹرل جیل ملتان میں قتل کے الزام میں قید نوجوان نے اپنی محبوبہ سے ملاقات کی فرمائش کرتے ہوئے جیل سر پر اٹھالیا اور خود سوزی کے لئے بلند ٹینکی پر چڑھ گیا دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی محبوبہ بھی وومن جیل ملتان میں قید ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع بارکھان کا رہائشی غلام محمد جیل میں شناختی پریڈ کے دوران موقع کا فائدہ اٹھا کر پانی کی ٹنکی پر چڑھ گیا اور محبوبہ کے سے ملنے کی فرمائش کر ڈالی مجرم کا کہنا تھا کہ مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں وہ اپنی جان دے دےگا۔

غلام محمد اور اس کی محبوبہ کو پولیس نے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا جہاں محبوبہ سے جدائی برداشت نہ کرنے پر نوجوان خودسوزی کے لئے جیل کی عمارت پر ٹینکی پرچڑھ گیا۔