ھفتہ, 23 نومبر 2024


خیبر پختونخوا کی پنجاب سے ایک لاکھ ٹن گندم کی خریداری کی تیاریاں

 

پشاور:خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک حاجی قلندر خان لودھی نے متعلقہ حکام کو پنجاب سے ایک لاکھ ٹن گندم کی جلد خریداری کو جلد ممکن بنانے اور کم ازکم 50ہزار ٹن کا ذخیرہ گوداموں میں ہر وقت دستیاب رکھنے کی ہدایت کی ہدایت کردی۔ پشاور میں صوبائی خوراک کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبے کے سرکاری گوداموں میں گندم کے ذخیرے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ گوداموں کو گندم کے پرانے ذخیروں سے خالی کردیا جائے اور اس کی جگہ پنجاب سے ایک لاکھ ٹن گندم کی خریداری کو جلد ممکن بنائی جائے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ گوداموں میں گندم کا ذخیرہ کم ازکم 50ہزار ہونا چاہیے،صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ محکمہ خوراک میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے،کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment