کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاورکے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ثابت قدم رہے گی، آنے والی نسلوں کومحفوظ بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اے پی ایس سانحے نے قوم کے ضمیر کو جھنجوڑ کر رکھ دیا، ہمیں دہشتگردی کے ناسور کے خلاف متحد کردیا۔
بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنائیں، انتہاپسندی کے بنیادی اسباب کو تعلیم، معاشی مواقع، سماجی ہم آہنگی سے حل کرنے کی ضرورت ہے