بدھ, 18 دسمبر 2024


انڈسٹری اکیڈمیاکاتعاون ترقی کی راہ ہموارکرے گا،ڈاکٹر سروش لودھی

جامعہ این ای ڈی اور برقیاتی شعبے کی مشہور کمپنی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے جب کہ انوویشن سینٹر کا افتتاح بھی کیا گیا۔

افتتاح کے موقعے پر شیخ الجامعہ این ای ڈی ڈاکٹر سروش لودھی کا کہنا تھاکہ اس لیب سے طالب علم، مطلوبہ انڈسٹری جانے سے قبل ہی تجربہ حاصل کرسکیں گے۔ مزید کہنا تھاکہ انڈسٹری اکیڈمیا کا تعاون ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔

افتتاحی تقریب میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین شعبہ الیکٹریکل ڈاکٹر عطااللہ خواجہ کا کہنا تھاکہ اس لیب سے این ای ڈی کے الیکٹریکل کے طالب علموں سمیت اساتذہ کو فائدہ ہوگا۔

جدید بنیادوں پر تحقیقی ماحول سے شعبے میں مزید بہتری ممکن ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاور سسٹم میں گرڈ اسٹیشن، ٹرانسمیشن لائن اور الیون کے وی لائنز کے ڈیجیٹل پروٹیکشن سسٹم سے طالب علموں کو پہلے سے متعارف کروادیا جائے گا۔

تقریب میں این ای ڈی سے رجسٹرار سید غضنفر حسین نقوی اور دوسری جانب سے سی ای او سید محمد دانیال نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment