اتوار, 22 دسمبر 2024


رمضان پیکیج ،یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیا کی فراہمی شروع

ایمزٹی وی(تجارت) وفاقی حکومت کے رمضان پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیاء کی فراہمی کا آغاز ہوگیا،پیکج سے عوام کو پونے دو ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ وفاقی وزیر مرتضیٰ جتوئی کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج شروع کردیا گیا ہے،  چینی، چائے، گھی، آٹے سمیت 22 اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج کے تحت چینی ساٹھ روپے کلو گرام، گھی ایک سو پندرہ روپے، آئل ایک سو پچیس روپے، دال چنا ایک سو بیس روپے، دال مونگ ایک سو اڑتالیس روپے، دال ماش دو سو تہتر روپے فی کلو گرام اور دودھ ایک سو دو روپے فی لیٹر فروخت ہوگا۔ وفاقی وزیر کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کو ملنے والا ریلیف صرف ماہ رمضان کے لیے ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment