اتوار, 22 دسمبر 2024


ٹیکس ہدف کیلیے رواں ماہ 464 ارب کی وصولیاں درکار

ایمز ٹی وی(بزنس)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو رواں مالی سال کے لیے مقررہ 3103.7ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لیے رواں ماہ464 ارب روپے کی وصولیاں کرنا ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نثار محمد کی زیرصدارت غیررسمی اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں ایف بی آر کے تمام ممبران سمیت دیگر اہم حکام شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا، اجلاس میں رواں مالی سال کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ریونیو گروتھ بڑھانے کے حوالے سے چیئرمین ایف بی آر نے ممبران سمیت پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران 3639 ارب روپے سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا جا چکا ہے اور ہدف حاصل کرنے کے لیے یکم تا 30جون تک 464 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایف بی آر کی ٹیم نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ٹیکس وصولیوں کے گروتھ کے رجحان کو برقرا رکھیں گے اور رواں مالی سال کے لیے مقررہ ٹیکس ہدف کا حصول یقینی بنائیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment