بدھ, 01 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

Displaying items by tag: Health

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) یوں تو بادام کھانا دماغی صحت کے لئے مفید قرار دیا جاتا ہے لیکن اب ماہرین نے یہ انکشاف کیا ہے کہ مچھلی کھانا بھی یاداشت بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔جی ہاں امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے میں ایک بھی مچھلی کھانا یاداشت کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

تحقیق میں کہا گیا کہ جو لوگ بھنی ہوئی یا بیکڈمچھلی کو اپنی خوراک کا حصہ بناتے ہیں ان کی یاداشت میں اضافہ ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور اس سے دماغ کو توانائی ملتی ہے۔

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) سپریم کورٹ کے احکامات پر ڈی ایچ او نے او پی ایس پر مقرر 32 ڈاکٹرز، اسٹاف، نرسوں اور ڈبلیو ایم او کراچی رلیو کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ای او نوشہروفیروز عبدالوھاب ودھو نے سپریم کورٹ کے احکامات پراو پی ایس پر مقرر 32ڈاکٹرز، اسٹاف، نرسوں اور ڈبلیو ایم او کراچی رلیو کردیا ہے۔

رلیو ہونے والوں میں کو آرڈینیٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام ڈاکٹر عبدالمجید انصاری ، ڈاکٹر بہادرمغل، ڈاکٹر غلام شبیر ملک، ڈاکٹر سکینہ، ڈاکٹر یوسف نول، ڈاکٹر میمونہ جلبانی، گل بی بی، نسیم بیگم نارائي، مشتاق پھرڑو، رسول بخش عامر، ڈاکٹر شہزاد وگن، فاروق جلبانی، ضیاء الدین سولنگی، گھنو خان سولنگی، بشیر میمن، ڈاکٹر عطامحمد رند، غلام مرتضیٰ سہتو، ڈاکٹر ابراہیم منگریو اور ديگر شامل ہیں جوکہ سیاسی آشیرواد حاصل ہونے کی وجہ سے او پی ایس پر کام کررہے تھے ۔

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کو معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے میں بڑی دلچسپی لے رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ضلعی اور تعلقہ ہیڈکوارٹر کے ہسپتالوں کو 16ارب روپے کی لاگت سے اب گریڈ کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ حکومت وفاق سے ملنے والے صحت کے ورٹیکل پروگرام کو بھی چلانے کیلئے بڑی رقم خرچ کر رہی ہے تاکہ نچلی سطح تک لوگوں کو معیاری طبی سہولیات حاصل ہو سکے۔

وزیراعلیٰ ہائوس کراچی میں وفاقی سیکریٹری صحت ایوب شیخ اور انکے ساتھ آئی ہوئی ٹیم کے ساتھ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں وفاقی سیکریٹری صحت سے سندھ حکومت کی 65فیصدرقوم کی مدد سے ہیلتھ انشورنس پروگرام کے متعلق بریفنگ کے بعد جس میں بتایا گیا تھا کہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں سندھ حکومت کی 65فیصد مالی سپورٹ کی مدد سے صوبے کے تجویز کردہ چار اضلاع میں غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والے تقریباًایک ملین بیمار لوگوں کو ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ایمزٹی وی(صحت) یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی ایک ریسرچ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ تھری ڈی گیمز نہ صرف بہترین تفریح فراہم کرتے ہیں بلکہ یادداشت کو تیز بنانے میں بھی کردار ادا کرتے ہیں۔ریسرچ میں بتایا گیا کہ گیمز کھیلنے والوں میں بڑھاپے میں بھولنے کی بیماری میں مبتلا ہونے کے بھی کم امکانات ہوتے ہیں علاوہ ازیں اس طرح کے گیمز کھیلنے والوں کی آنکھوں اور ہاتھوں کے درمیان تال میل بہتر بن جاتا ہے جبکہ ان کی ردعمل (Reaction) دینے کی صلاحیت بھی گیم نہ کھیلنے والوں سے بہتر ہوتی ہے۔تفصیلات کے مطابق تحقیق کے دوران گیم نہ کھیلنے والے ایک گروپ کو روزانہ دو ہفتوں کے لیے تیس منٹ تھری ڈی گیمز کھلائے گئے جبکہ ایک دیگر ایسے ہی گروپ کو ٹو ڈی گیمز کھلائے گئے۔نتائج میں پایا گیا کہ جن افراد نے تھری ڈی گیمز کھیلے تھے انہوں نے یادداشت کے ٹیسٹ میں بہتر نمبر حاصل کیے جبکہ ٹوڈی گیمرز کے اسکور میں کوئی فرق نہیں آیا۔

ایمز ٹی وی(صحت)ایڈز جیسے موذی اور لاعلاج بیماری سے شفا پانے کا نسخہ منظرِ عام پر آگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایران کے شہر بو میں ایک ایساعسلویہ نامی ایک پہاڑ ہے جہاں ایڈز کے مریض کچھ عرصہ پہاڑ پر گزارنے کے بعد اس جان لیوا بیماری سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی ڈاکٹر ہابنکینز کا کہنا ہے یہ پہاڑ کرہ ِ ارض کا سورج سے قریب ترین پہاڑ ہے سورج سے نکلنے والی ایک خاص قسم کی مقناطیسی شعائیں پیدا ہوتی ہیں جو ایڈز جیسے مرض کے علاج میں مدد دیتی ہے۔برطانوی ڈاکٹرنے ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عسلویہ پہاڑ کو اینٹی ایچ آئی وی پہاڑ کا نام دے تا کہ ایڈز کے مریض اس سے مستفید ہوں

ایمز(صحت)ماں کا دودھ نہ صرف بچے کے لئے بلکہ ماں کے لئے بھی ایک خطرناک بیماری سے تحفظ دیتا ہے۔یہ دعویٰ ایک نئی امریکی طبیّ تحقیق میں سامنے آیا ہے۔لیسر پیر مانینٹ کی تحقیق مین بتایا گیا ہے کہ بچوں کو دودھ پلانے سے خواتین میں ذیابطیس کے مرض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔محققین نے دوران حمل ذیابطیس کا شکار ہونے والی خواتین کا دو سال تک جائزہ لیا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ بچو ں کو دودھ پلانے سے خواتین میں زندگی بھر کئے لئے جسم سے چمٹ جانے والے ذیابطیس ٹائپ ٹو مرض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ حمل ایک میٹا بولک چیلنج ہوتا ہے جس کے دوران شوگر لیول کم زیادہ ہوتا رہتا ہے اور خواتین کو عارضی طور پر ذیابطیس کی شکایت ہو سکتی ہے۔تاہم بچے کی پیدائش کے بعد یہ مرض خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے مگر ہماری تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین کے لئے زندگی کے باقی عرصے میں بھی ذیابطیس میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔اس سے قبل یہ تحقیق بھی سامنے آئی تھی کہ بچوں کو دودھ پلانے کی عادت خواتین کو بریسٹ کینسر سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

ایمز(صحت)اگر آپ والدین بننے والے ہیں تو سوچ سمجھ کر بولنے کی عادت ڈال لیں کیونکہ آپ کا ننھا فرشتہ ماں کے پیٹ میں بھی آپ کی باتیں سنتا ہے اور انہیں یاد بھی رکھتا ہے۔یہ دعویٰ فن لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ہیلنسکی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق بچے ماں کے پیٹ کے اندر سے ہی سنائی دینے والے الفاظ کا ذخیرہ کرنے لگتے ہیں اور جب وہ دنیا میں آتا ہے تو کسی خالی منختی کی طرح نہیں ہوتا بلکہ وہ اپنے خاندان کے افراد سے بہت کچھ سیکھ کر آتا ہے۔محقق پروفیسر ہیو تیلینین کے بقول یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ بچے پیدائش سے قبل ہی آوازوں کو سمجھنے کی کوشش کردیتے ہیں اور وہ ان آوازوں اور الفاظ کو یاد بھی رکھتے ہیں ۔

ایمز ٹی وی (لاہور) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے باہر چائنا ، روس سمیت دیگر ممالک سے ایم بی بی ایس کرنے والے طلبا میں سے 50فیل ہونے والے طلبا نے احتجاج کیا۔ طلبا کے مطابق نیشنل ایگزیمینیشن بورڈ کے تحت لیئے جانے والے امتحان کورس کے مطابق نہیں تھے ۔اور انکا مطالبہ ہے کہ انہیں پاس کیا جائے۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیشنل ایگزیمینیشن بورڈ کا فیصلہ تھا کہ اس دفعہ امتحان یو ایچ ایس نے لینا تھا جو کورس کے مطابق تھا اور اس امتحان میں صرف 26طلبا پاس ہوئے ہیں۔ فیل ہونے والے طلبا کے تحفظات دور کرنے کے لیئے کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں پنجاب کی بجائے دیگر صوبوں سے اساتذہ کو شامل کیا گیا ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) ڈاﺅ یونیو رسٹی میں وائس چانسلر کی تقرری ایک مذاق بن گئی ہے ،اور حیرت انگیز طور پر تین مدت پوری کرکے گھر جانے والے سابق وائس چانسلر مسعود حمید کو ڈاﺅ یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا گیا ہے جبکہ جامعات کے ایکٹ میں دو مدت پوری کرنے والا تیسری مدت کے لیے اہل نہیں ہوسکتا،تعلیم اور صحت کے حلقہ پریشان ہیں کہ کیا سندھ ایجوکیشن والا ایک شخص بھی ڈاﺅ یونیورسٹی کے عہدے کے لیے اہل نہیں ہے،