اتوار, 24 نومبر 2024


”پرامن اور خوشحال پاکستان“ کے عنوان ہر کانفرنس

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)جامعہ سندھ جامشورو میں”پرامن اور خوشحال پاکستان“ کے عنوان ہر کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے کہا کہ جرائم کو کسی مخصوص مذہب یا قوم سے نہیں جوڑا جاسکتا۔
 
جامعہ سندھ کے کرمنالوجی شعبے کی جانب سے پاکستان یوتھ کونسل کے تعاون سے آرٹس فیکلٹی بلڈنگ کے شیخ ایاز آڈیٹوریم میں منعقد کیے گئے اس کانفرنس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل آئی جی (سی ٹی ڈی) سندھ ثناء اللہ عباسی تھے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر برفت نے مزید کہا کہ جرائم کا تعلق کسی بھی مخصوص ذات، رنگ، نسل، مذہب یا قوم سے نہیں ہے، اس لیے اس بناء پر کسی کو بھی مجموعی طور پر خراب نہیں کہا جاسکتا۔ مجرم کوئی بھی اور کہیں کا بھی ہو سکتا ہے۔
جرم کرنے والا اپنے عمل کا انفرادی حیثیت میں خود ذمہ دار ہے۔ یہ ایک ذہنیت ہے جس پر کافی تحقیق ہو چکی ہے اور مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment