کراچی: جامعہ کراچی اور این ٹی ایس لاجسٹک کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقدہوئی۔
تقریب کا انعقاد گزشتہ روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں کیا گیا۔
مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور این ٹی ایس لاجسٹک کے چیف ایگزیکیٹوآفیسر محمد عمرنعمان نے دستخط کئے۔
مفاہمتی یادداشت کے مطابق این ٹی ایس لاجسٹک جامعہ کراچی کےطلبہ کو سفری سہولیات فراہم کرنےکےلئےالیکٹرک گاڑیاں فراہم کرےگی ۔
جس کے مطابق پہلے مرحلے میں 6 تا23 سیٹوں پر مشتمل مختلف الیکٹرک گاڑیاں چلائی جائیں گی اوران گاڑیوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔